آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایشیائی گیمزمیں خواتین کے ٹیبل ٹینس ڈبلز کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ایہیکا مکھرجی اور سوترتھا مکھرجی کو مبارکباد دی

October 02nd, 10:01 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیائی گیمزمیں خواتین کے ٹیبل ٹینس ڈبلز کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ایہیکا مکھرجی اور سوترتھا مکھرجی کو مبارکباد دی ہے۔یہ ایشیائی گیمز میں خواتین کے ڈبلزکے مقابلے میں بھارت کے ذریعے جیتے جانے والا اوّلین میڈل ہے۔

وزیر اعظم نے ایشین کپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا کو مبارکباد پیش کی

November 20th, 10:05 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین کپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیتنے پر شرت کمل کو مبارکباد دی

August 08th, 08:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم دولت مشترکہ کھیل 2022 میں مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیتنے پر شرت کمل کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنی رہائش گاہ پر بھارتی پیرالمپکس ٹیم کی میزبانی کی

September 09th, 02:41 pm

نئی دہلی، 9 ستمبر 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ پر ٹوکیو 2020 پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کی میزبانی کی۔ اس ٹیم میں پیرا ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ کوچ بھی شامل تھے۔

مخصوص تصاویر: پیرالمپک چیمپئنس کے ساتھ ایک یادگاری گفت و شنید

September 09th, 10:00 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی پیرالمپکس چیمپئنس سے ملاقات کی جنہوں نے ملک کا سر مطلع عالم پر فخر سے بلند کیا ہے۔