ویڈیو پیغام کے ذریعہ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 04th, 09:46 am
سب کو میرا نمسکار۔ ہندوستان میں خوش آمدید! سب سے پہلے، میں کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے 5ویں ایڈیشن ، آئی سی ڈی آر آئی- 2023 کا موقع حقیقت میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم نے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر پر 5ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا
April 04th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی) 2023 پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔این پی ڈی آر آر اور سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2023 کی تیسری میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 10th, 09:43 pm
سب سے پہلے، میں آفات سے نمٹنے اور آفات کے انتظامات سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ کام ایسا ہے کہ کئی بار آپ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی دوسروں کی جان بچانے کے لیے بہت ہی شاندار کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی اور شام میں ہندوستانی ٹیم کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے۔ ہندوستان نے جس طرح سے راحت اور بچاؤ سے متعلق اپنے انسانی وسائل اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، اس سے ملک میں بھی مختلف آفات کے دوران بہت سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق نظام کو مضبوط کیا جائے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ملک بھر میں صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کی جائے، اسی لیے اس کام کے لیے خصوصی ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ آج یہاں دو اداروں کو نیتا جی سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طوفان سے سونامی تک مختلف آفات کے دوران بہترین کام کرتی رہی ہے۔ اسی طرح میزورم کے لنگلی فائر اسٹیشن نے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے انتھک محنت کی ، پورے علاقے کو بچایا اور آگ کو پھیلنے سے روکا ۔ میں ان اداروں میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کے ہاتھوں آفات کے خطرے میں کمی کے قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح
March 10th, 04:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (این پی ڈی آر آر) کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔ ‘‘بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی صلاحیت پیدا کرنا’’ اس پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا مرکزی موضوع ہے۔ترکی اور شام میں ’آپریشن دوست ‘ میں شامل رہے این ڈی آر ایف کے عملے کے ساتھ وزیراعظم کے تبادلہ خیال کا متن
February 20th, 06:20 pm
آپ انسانیت کے لیے ایک عظیم کام کرنے کے بعد واپس آئے ہیں۔ آپریشن دوست سے وابستہ پوری ٹیم چاہے وہ این ڈی آر ایف ہو، آرمی ہو، ایئرفورس ہو یا دیگر سروسز کے ہمارے ساتھیوں نے شاندار کام کیا ہے اور یہاں تک کہ ہمارے بے زبان دوستوں، ڈاگ اسکواڈز کے ممبران نے بھی حیرت انگیز صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک کو آپ سب پر بہت فخر ہے۔وزیر اعظم نے ترکی اور شام میں ’آپریشن دوست‘ میں شامل این ڈی آر ایف کے اہلکاروں سے بات چیت کی
February 20th, 06:00 pm
وزیر اعظم نے زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام میں آپریشن دوست میں شامل نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔وزیر اعظم نے ملک شام میں زلزلہ کے سبب جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا
February 06th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک شام میں زلزلہ کے سبب جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ہے کہ ہم شام کے لوگوں کے اس غم میں شریک ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔