گوا میں گوا کے یوم آزادی کے جشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ دیے گئے خطاب کا متن

December 19th, 03:15 pm

بھارت ماتا کی جے، بھارت ماتا کی جے، سمیست گوئینکار بھاوا۔بھےڑینک، مایے موگاچو یووکار! اس تاریخی پروگرام میں موجود گوا کے گورنر جناب پی ایس شری دھرن پلئی جی، گوا کے فعال وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، نائب وزیر اعلیٰ چندرکانت کاؤلیکر جی، منوہر ازگاؤں کر جی، مرکزی کابینہ میں میرے معاون شری پد نائک جی، گوا اسمبلی کے اسپیکر راجیش پٹنے کر جی، حکومت گوا کے تمام وزراء حضرات، عوامی نمائندگان، تمام عہدیداران اور گوا کے میرے بھائیو بہنو!

وزیر اعظم نے گوا میں' یوم آزادی گوا ' کی تقریبات میں شرکت کی

December 19th, 03:12 pm

نئی دہلی۔ 19 دسمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوا میں 'یوم آزادی گوا' کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے تقریب میں مجاہدی آزادی اور 'آپریشن وجے' میں شامل ہونے والے فوجیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جن میں فورٹ اگوڈا جیل میوزیم کی تزئین و آرائش، گوا میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک، نیو ساؤتھ گوا ڈسٹرکٹ ہسپتال، موپا ہوائی اڈے پر ایوی ایشن اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور ڈابولم-نویلیم، مارگاؤ میں گیس سے موصل سب اسٹیشن شامل ہیں۔ انہوں نے گوا میں بار کونسل آف انڈیا ٹرسٹ کی انڈیا انٹرنیشنل یونیورسٹی آف لیگل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم 19 دسمبر کو گوا کا دورہ کریں گے اور گوا کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے

December 17th, 04:34 pm

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 دسمبر کو گوا کا دورہ کریں گے اور گوا میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں منعقدہ گوا کے یوم آزادی کی تقریبات میں تقریباً سہ پہر 3 بجے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم تقریب میں ‘آپریشن وجے’ کے مجاہدین آزادی اور سابق فوجیوں کو مبارکباد پیش کریں گے۔ گوا کا یوم آزادی ہر سال 19 دسمبر کو گوا کو پرتگالی قبضے سے آزاد کرانے کے لئے بھارتی مسلح افواج کے ذریعے انجام دینے گئے ‘آپریشن وجے’ کو یاد کرتے ہوئے منایا جاتا ہے۔

آتم نربھر بھارت سویم پورن گوا پروگرام کے مستفیدین اور متعلقین سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 23rd, 11:01 am

جب سرکار کا ساتھ اور عوام کی محنت ملتی ہے تو کیسے تبدیلی آتی ہے، کیسے اعتماد آتا ہے، یہ ہم سبھی نے ’سویم پورن گوا‘ کے مستفیدین سے گفتگو کے دوران محسوس کیا۔ گوا کو اس مثبت تبدیلی ہی راہ دکھانے والے مقبول اور توانا وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر معاون شریپد نائک جی، گوا کے ڈپٹی سی ایم جناب منوہر اجھگاؤنکر جی، ڈپٹی سی ایم جناب چندرکانت کیولیکر جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزیر، رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی، لوکل باڈیز کے تمام نمائندے، ضلع پریشد کے رکن، پنچایت رکن، دیگر عوامی نمائندے اور میرے پیارے گوا کے بھائیوں اور بہنوں!!

آتم نربھر بھارت سویم پورنا گوا پروگرام کے مستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وزیراعظم کی گفت و شنید

October 23rd, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آتم نربھر بھارت سویم پورنا گوا پروگرام کے مستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم 23؍اکتوبر کو آتم نربھر بھارت سوایم پورنا گوا پروگرام کے مستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گے

October 22nd, 02:39 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی23؍اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آتم نربھر بھارت سوایم پورنا گوا پروگرام کےمستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر ان کا خطاب بھی ہوگا ۔