
ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 06th, 08:05 pm
آپ لوگ سب تھک گئے ہوں گے، ارنب کی تیز آواز سے کان تو ضرورتھک گئے ہوں گے، بیٹھئے ارب، ابھی الیکشن کا موسم نہیں ہے۔ سب سے پہلے میں ریپبلک ٹی وی کو اس اختراعی تجربے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ لوگوں نے نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر شامل کرکے اور اتنے بڑے مقابلے کا انعقاد کرکے یہاں لائے ہیں۔ جب ملک کا نوجوان قومی مباحثے میں شامل ہوتا ہے تو خیالات میں نیا پن آتا ہے، یہ پورے ماحول کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے اور ہم یہاں اس وقت وہی توانائی محسوس کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے نوجوانوں کی شمولیت سے ہم ہر بندھن کو توڑ سکتے ہیں، حد سے آگے بڑھ سکتے ہیں، پھر بھی کوئی مقصد ایسا نہیں جو حاصل نہ کیا جا سکے۔ کوئی منزل ایسی نہیں جس تک نہ پہنچا جا سکے۔ ریپبلک ٹی وی نے اس سمٹ سربراہ کانفرنس لیے ایک نئے تصور پر کام کیا ہے۔ میں اس سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ویسے اس میں میرا تھوڑا سا ذاتی مفاد بھی ہے، میں پچھلے کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ مجھے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہے اور وہ ایک لاکھ اپنے خاندانوں میں سب سے پہلے آنے والے ہیں، تو ایک طرح سے اس طرح کے واقعات میرے اس مقصد کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں۔ دوسرا میرا ذاتی ذاتی فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، وہ نہیں جانتے کہ 2014 سے پہلے اخبارات کی سرخیاں کیا ہوا کرتی تھیں، وہ نہیں جانتے، 12-12، 10-10 لاکھ کروڑ کے گھپلے ہوتے تھے، وہ نہیں جانتے اور جب وہ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، تو ان کے سامنے موزنے کے لئے کچھ نہیں ہوگا او ر اس لئےمجھے اس کسوٹی سےآگے جانا ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ جو پس منظر تیار ہو رہا ہے نا ، وہ اس کام کو ضرور کر دے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا ریپبلک پلینری سمٹ 2025 سے خطاب
March 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریپبلک ٹی وی کو نچلی سطح پر نوجوانوں کو شامل کرنے اور ایک اہم ہیکاتھون مقابلے کے انعقاد کے لیے اس کے اختراعی انداز کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم کے نوجوان قومی گفتگو میں شامل ہوتے ہیں تو یہ خیالات میں نیا پن لاتا ہے اور پورے ماحول کو اپنی توانائیوں سے بھر دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس توانائی کو سربراہی اجلاس میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت تمام رکاوٹوں کو توڑنے اور حدوں سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے جس سے ہر مقصد کو قابل حصول اور ہر منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس سمٹ کے لیے ایک نئے تصور پر کام کرنے کے لیے ریپبلک ٹی وی کی تعریف کی اور اس کی کامیابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے بغیر کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہندوستان کی سیاست میں لانے کے اپنے خیال کا اعادہ کیا۔
We launched the SVAMITVA Yojana to map houses and lands using drones, ensuring property ownership in villages: PM
January 18th, 06:04 pm
PM Modi distributed over 65 lakh property cards under the SVAMITVA Scheme to property owners across more than 50,000 villages in over 230 districts across 10 states and 2 Union Territories. Reflecting on the scheme's inception five years ago, he emphasised its mission to ensure rural residents receive their rightful property documents. He expressed that the government remains committed to realising Gram Swaraj at the grassroots level.وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوامیتوا کے مستفیدین سے گفت و شنید کی
January 18th, 05:33 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع کے 50000 سے زیادہ گاؤوں میں پراپرٹی مالکان کو سوامیتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے۔ تقریب کے دوران انھوں نے پانچ مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی تاکہ سوامتوا اسکیم سے متعلق ان کے تجربات کو جانسکیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوامتوا اسکیم کے تحت 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں میں 65 لاکھ سے زائد پراپرٹی کارڈز تقسیم کیے
January 18th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکزی علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع میں 50000 سے زیادہ گاوؤں کے جائیداد مالکان میں سوامتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ جائیداد کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے دیہاتوں اور دیہی علاقوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مستفیدین اور شہریوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے تبدیلی لانے والی ’سوامیتو اسکیم‘ پر ایک معلوماتی تھریڈ شیئر کیا
January 18th, 10:07 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تبدیلی لانے والی ’سوامیتو اسکیم‘ پر ایک معلوماتی تھریڈ شیئر کیا۔وزیر اعظم 18 جنوری کو سوامیتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ جائیداد مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے
January 16th, 08:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2025 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع کے پچاس ہزار سے زیادہ گاؤوں میں جائیداد مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔وزیراعظم سوامتو اسکیم کے تحت جائیداد کے مالکان کو 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے
December 26th, 04:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر کو تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں 200 اضلاع کے 46,000 سے زیادہ گاؤں میں سوامتو اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔سپریم کورٹ میں یوم دستور کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
November 26th, 08:15 pm
یوم دستور پر آپ کو اور تمام شہریوں کو مبارکباد۔ بھارت کے آئین کا 75واں سال پوری قوم کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ آج میں ہندوستان کے آئین اور دستور ساز اسمبلی کے تمام اراکین کو عاجزی کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سپریم کورٹ میں یوم آئین کے پروگرام میں شرکت
November 26th, 08:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سپریم کورٹ میں یوم آئین کے پروگرام میں شرکت کی۔ چیف جسٹس آف انڈیا جناب سنجیو کھنہ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس شری بی آر گوئی اور جسٹس سوریا کانت، وزیر قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال، اٹارنی جنرل آف انڈیا اور دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔وکست بھارت، وکست مدھیہ پردیش پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 29th, 04:07 pm
آج ہم مدھیہ پردیش کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ 'وکست راجیہ سے وکست بھارت مہم' میں شامل ہو رہے ہیں۔ لیکن اس پر بات کرنے سے قبل میں ڈِنڈوری سڑک حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے جذبات و احساسات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے کنبے کے افراد کو کھو دیا ہے۔ حکومت زخمیوں کے علاج کے لیے تمام تر انتظامات کر رہی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں، میں مدھیہ پردیش کے لوگوں کے ساتھ ہوں۔وزیر اعظم نے ’وکست بھارت وکست مدھیہ پردیش‘ پروگرام سے خطاب کیا
February 29th, 04:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وکست بھارت وکست مدھیہ پردیش‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں تقریباً 17,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ یہ منصوبے آبپاشی، بجلی، سڑک، ریل، پانی کی فراہمی، کوئلہ اور صنعت سمیت کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں سائبر تحصیل پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے جھبوا میں تقریبا 7300 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
February 11th, 07:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے جھبوا میں تقریبا 7300 کروڑ روپئے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ان ترقیاتی پروجیکٹوں سے علاقے کی اہم آدیواسی آبادی کو فائدہ ہوگا، پانی کی فراہمی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو استحاکم ملے گا، جبکہ مدھیہ پردیش میں سڑک، ریل، بجلی اور تعلیم کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے بے حد پسماندہ قبائل سے تعلق رکھنے والی تقریبا 2 لاکھ خواتین مستفیدین کو آہار انودن کی ماہانہ قسط تقسیم کی، سوامتوا اسکیم کے فائدہ اٹھانے والوں میں 1.75 لاکھ ادھیکار ابھیلیکھ تقسیم کیے اور پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت 559 گاؤوں کے لیے 55.9 کروڑ روپے منتقل کیے۔وزیر اعظم 11 فروری کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
February 09th, 05:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 فروری 2024 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12 بج کر 40 منٹ پر وہ مدھیہ پردیش کے جھبوا میں لگ بھگ 7500 کروڑ کی لاگت سے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف اورا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم 24 اور 25 اپریل کو مدھیہ پردیش، کیرالہ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کا دورہ کریں گے
April 21st, 03:02 pm
24 اپریل کو صبح تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ تقریباً 17,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔آسام ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 03:00 pm
مجھے آج گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریب کا حصہ بننے اور آپ کے درمیان آکر اس یادگار لمحے کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے۔ گوہاٹی ہائی کورٹ کے 75 سال کا یہ سفر ایک ایسے وقت میں مکمل ہوا ہے جب ملک اپنی آزادی کا 75 واں سال بھی مکمل کر چکا ہے۔ یہ ہمارے لیے اب تک کے اپنے تجربات کو جمع کرنے کا بھی وقت ہے، اور نئے اہداف کے تعین اور ضروری تبدیلیوں کے لیے احتساب کا ایک اہم مرحلہ بھی ہے۔ خاص طور پر، گوہاٹی ہائی کورٹ کی اپنی ایک الگ وراثت ہے، اپنی ایک شناخت ہے۔یہ ایک ایسا ہائی کورٹ ہے، جس کا دائرہ اختیار سب سے بڑا ہے۔ آسام کے ساتھ ساتھ، یہ اروناچل پردیش، میزورم اور ناگالینڈ، یعنی مزید 3 ریاستوں کی خدمت کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔ 2013 تک شمال مشرق کی 7 ریاستیں گوہاٹی ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتی تھیں۔ اس لیے گوہاٹی ہائی کورٹ کے 75 سال کے اس سفر میں پورے شمال مشرق کا ماضی جڑا ہوا ہے، جمہوری ورثہ جڑا ہے۔ اس موقع پر میں آسام اور شمال مشرق کے تمام لوگوں اور خاص طور پر یہاں کے تجربہ کار قانونی برادری کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے موقع پرگوہاٹی کے شریمنتا شنکر دیو کلا شیتر میں ایک پروگرام سے خطاب کیا
April 14th, 02:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شریمنتا شنکر دیو کلا شیتر، گوہاٹی، آسام میں گوہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے آسام پولیس کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک موبائل ایپلی کیشن 'آسام کوپ' کا آغاز کیا۔ یہ ایپ جرائم اور مجرموں کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے نظام (سی سی ٹی این ایس) اورواہن نیشنل رجسٹر کے ڈیٹا بیس سے ملزمان اور گاڑیوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔Tier 2 and Tier 3 cities are now becoming the centre of economic activities: PM Modi
September 20th, 08:46 pm
Prime Minister Narendra Modi today, virtually addressed the Council of Mayors and Deputy Mayors of BJP in Ahmedabad, Gujarat. PM Modi started his address by highlighting the journey of Sardar Vallabhbhai Patel, from working for the city of Ahmedabad through the municipality to becoming the Deputy Prime Minister.PM Modi addresses Council of Mayors and Deputy Mayors of BJP in Gujarat
September 20th, 10:30 am
Prime Minister Narendra Modi today, virtually addressed the Council of Mayors and Deputy Mayors of BJP in Ahmedabad, Gujarat. PM Modi started his address by highlighting the journey of Sardar Vallabhbhai Patel, from working for the city of Ahmedabad through the municipality to becoming the Deputy Prime Minister.پنچایتی راج دوس پر گرام سبھاؤں سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 24th, 11:31 am
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنھا جی ، مرکزی وزرا کی کونسل میں میرے رفیق کار گریراج سنگھ جی ، اسی زمین کی اولاد میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی ، جناب کپیل موریشور پاٹل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب جگل کشور جی، جموں و کشمیر سمیت پورے ملک سے وابستہ پنچایتی راج کے سبھی عوامی نمائندگان ، بھائیوں اور بہنوں۔