ہندوستان میں سوزوکی کے 40سال مکمل ہونے کے موقع پر گجرات کے گاندھی نگرمیں وزیراعظم کے خطاب کا بنیادی متن

August 28th, 08:06 pm

گجرات کے مقبول وزیراعلیٰ جناب بھوپیندربھائی پٹیل ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہرلال جی ، نائب وزیراعلیٰ بھائی شری کرشن چوٹالہ جی ، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی محترم سی آرپاٹل ، سوزوکی موٹرکارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداران ، ہندوستان میں جاپان کے سفیر، ماروتی –سوزوکی اعلیٰ عہدیداران ، دیگر اہم شخصیات ، خواتین وحضرات !

وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر مہاتما مندر میں بھارت میں سوزوکی کے 40 سال پورا ہونے کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا

August 28th, 05:08 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد ہندوستان میں سوزوکی کے 40 سال کی یادگار کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ ہندوستان میں جاپان کے سفیر عالی جناب ستوشی سوزوکی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پٹیل، ریاست کے وزیراعظم جناب جگدیش پانچل، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سابق صدر جناب اوسوزوکی ، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے صدر جناب ٹی سوزوکی اور ماروتی سوزوکی کے چیئرمین جناب آر ایل بھارگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا اور جاپان کے وزیراعظم عالی جناب فومیو کیشیدا کی طرف سے ویڈیو پیغام کو بھی دکھایا گیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر صلاح کار جناب اوسامو سوزوکی کے ساتھ میٹنگ کی

May 23rd, 12:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹوکیو میں سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر صلاح کار جناب اوسامو سوزوکی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے بھارت میں جناب سوزوکی کے تعاون و امداد کا ذکر کرتے ہوئے بھارت کی موٹر گاڑی صنعت میں سوزوکی موٹرس کے تغیر پذیر رول کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ سوزوکی موٹر گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ سیکٹر میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواست گزاروں میں شامل تھے۔