Today, India is the world’s fastest-growing large economy, attracting global partnerships: PM
November 22nd, 10:50 pm
PM Modi addressed the News9 Global Summit in Stuttgart, highlighting a new chapter in the Indo-German partnership. He praised India's TV9 for connecting with Germany through this summit and launching the News9 English channel to foster mutual understanding.Prime Minister Narendra Modi addresses the News9 Global Summit
November 22nd, 09:00 pm
PM Modi addressed the News 9 Global Summit in Stuttgart, Germany, via video conference. Organized by TV9 India in collaboration with F.A.U. Stuttgart, the summit focused on India-Germany: A Roadmap for Sustainable Growth, emphasizing partnerships in economy, sports, and entertainment.Joint G20 Declaration on Digital Infrastructure AI and Data for Governance
November 20th, 07:52 am
The G20 joint declaration underscores the pivotal role of inclusive digital transformation in achieving Sustainable Development Goals (SDGs). Leveraging Digital Public Infrastructure (DPI), AI, and equitable data use can drive growth, create jobs, and improve health and education outcomes. Fair governance, transparency, and trust are essential to ensure these technologies respect privacy, promote innovation, and benefit perse societies globally.India is the first G-20 country to have fulfilled the commitments it made under the Paris Agreement ahead of time: PM at G20
November 20th, 01:40 am
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the session of the G 20 Summit on Sustainable Development and Energy Transition. Prime Minister noted that during the New Delhi G 20 Summit, the group had resolved to triple renewable energy capacity and double the energy efficiency rate by 2030. He welcomed Brazil’s decision to take forward these sustainable development priorities.PM Modi addresses G 20 session on Sustainable Development and Energy Transition
November 20th, 01:34 am
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the session of the G 20 Summit on Sustainable Development and Energy Transition. Prime Minister noted that during the New Delhi G 20 Summit, the group had resolved to triple renewable energy capacity and double the energy efficiency rate by 2030. He welcomed Brazil’s decision to take forward these sustainable development priorities.اجتماعی کوششوں سے پائیدار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، جس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی تدبر دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے: وزیر اعظم
November 10th, 01:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خصوی مہم 4.0 کی ستائش کی جو بھارت کی اپنی نوعیت کے لحاظ سے اولین مہم ہے، جس نے کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگاکر سرکاری خزانے میں 2364 کروڑ روپئے (سال 2021 سے) کے اضافے سمیت اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی تدبر دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔اتراکھنڈ اکے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کے بیان کا متن
November 09th, 11:00 am
اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہمیں اب اتراکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے۔ اس میں ایک خوشگوار اتفاق بھی ہے۔ یہ سفر ایسے وقت میں ہوگا جب ملک بھی 25 سال کے امرت کال میں ہے، یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ اتراکھنڈ، ملک اس عزم کو اس مدت میں پورا ہوتا ہوا دیکھے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 سالوں کے لیے عزائم کے ساتھ ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا فخر بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گا۔ میں اس اہم موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اتراکھنڈ کے ہمارے مہاجر باشندے ریاست کی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیو بھومی اتراکھنڈ کے سلور جوبلی سال پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی
November 09th, 10:40 am
وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور آج سے ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کے سلور جوبلی سال کے آغازکا ذکر کیا۔ اتراکھنڈ کے قیام کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لوگوں سے ریاست کے آنے والے 25 سالوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے آنے والے 25 سالوں کا یہ سفر ایک عظیم اتفاق ہےکیونکہ بھارت بھی اپنے 25 سال کے امرت کال میں ہے جس کا مطلب ہے کہ وکست (ترقی یافتہ) اتراکھنڈ ایک وکست بھارت کے لیے ہے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ ملک اس مدت میں قرارداد کی تکمیل کا مشاہدہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے آئندہ 25 سالوں کے لیے عزم کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلندہو گا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف ریاست کے ہر باشندے تک پہنچے گا۔ جناب مودی نے اس اہم موقع پر اور اس اہم عزم کواختیار کرنے کے لیے ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’پرواسی اتراکھنڈ سمیلن‘ کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔مشترکہ بیان:ساتویں ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت (آئی جی سی)
October 25th, 08:28 pm
وزیر اعظم نریندرمودی اور وفاقی چانسلر اولاف شولز نے نئی دہلی میں 25 اکتوبر 2024 کو ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت (7ویں آئی جی سی)کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ وفد میں ہندوستان کی طرف سے دفاع، خارجہ امور، تجارت اور صنعت، محنت اور روزگار، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایم او ایس) اور ہنر کی ترقی (ایم او ایس)کے وزراء جبکہ جرمنی کی طرف سے اقتصادی امور اور موسمیاتی کارروائی، خارجہ امور، محنت اور سماجی امور اورتعلیم وتحقیق کے وزرا کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اسٹیٹ سیکرٹریز برائے خزانہ؛ ماحولیات، فطرت کا تحفظ، نیوکلیئر سیفٹی اور صارفین کا تحفظ؛ اور اقتصادی تعاون اور ترقی نیز دونوں اطراف کے سینئر حکام شامل تھے۔جرمنی کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے پریس بیان کا اردو ترجمہ
October 25th, 01:50 pm
سب سے پہلے، میں چانسلر شولز اور ان کے وفد کو ہندوستان میں پرتپاک خوش آمدید کہنا چاہوں گا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں آپ کو پچھلے دو سال میں تیسری بار ہندوستان میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملا ہے۔جرمن کاروباری اداروں کی 18ویں ایشیا پیسفک کانفرنس ( اے پی کے -2024) میں وزیر اعظم کے کلیدی خطاب کا ترجمہ
October 25th, 11:20 am
آج کا دن بہت خاص ہے۔ میرے دوست چانسلر شولز چوتھی مرتبہ ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں۔ ان کا پہلا دورہ میئر کی حیثیت سے تھا اور اس کے بعد تین مرتبہ چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران ان کے دورے ہوئے ہیں، جس سے ہندوستان اور جرمنی کے تعلقات پر ان کی خصوصی توجہ اجاگر ہوتی ہے۔ جرمن کاروباری اداروں کی ایشیا پیسیفک کانفرنس 12 سال کے وقفے کے بعد ہندوستان میں منعقد کی جا رہی ہے۔این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 21st, 10:25 am
اگر ہم گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر مباحث میں ایک چیز مشترک رہی ہے... اور وہ ہے... فکر... مستقبل کی فکر... کورونا کے دوران یہ تشویش رہی کہ عالمی وباء سے کیسے نمٹا جائے... جب کووڈ بڑھ گیا تو دنیا کی معیشت کے بارے میں تشویش تھی... کورونا نے مہنگائی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا... بے روزگاری پر تشویش بڑھ گئی... آب وہوا کی تبدیلی پر تشویش تو تھی ہی... پھر شروع ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بات چیت میں خدشات مزید بڑھ گئے...عالمی سپلائی چین کے ٹوٹنے کا خدشہ...معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش...یہ کشیدگی، یہ ٹینشن، یہ تنازعات ،یہ سب کچھ عالمی سربراہی اجلاسوں اور سیمیناروں کا موضوع بنتا ہے۔ اور آج جب بحث کا مرکز تشویش ہے تو ہندوستان میں کس قسم کی سوچ چل رہی ہے؟ کتنا بڑا تضاد ہے۔ یہاں بحث ہے‘انڈین سنچری’... ہندوستان کی صدی، دنیا کے ہنگاموں کے درمیان، ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے... جب دنیا پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے، ہندوستان امید پھیلا رہا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی حالات ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے… یہ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں… چیلنجز بھی ہندوستان کے سامنے ہیں… لیکن یہاں ایک سینس آف پازیٹی ویٹی ہے، جس کو ہم سب محسوس کررہے ہیں اور اس طرح...‘ انڈین سنچری‘کی بات ہو رہی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا
October 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سمٹ میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی موجودگی پر بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 10:05 am
وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا
October 17th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔وزیر اعظم نے تین اے آئی سینٹرز آف ایکسی لینس(سی او ای) کے قیام کی ستائش کی
October 15th, 10:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور پائیدار شہروں پر توجہ مرکوز کرنے والے تین ئی اے سینٹرز آف ایکسیلنس (سی او ای) کے قیام کی ستائش کی ہے۔تیسرے کوٹیلیہ آرتھ شاستر کنکلیو 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
October 04th, 07:45 pm
کنکلیو میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے صدر این کے سنگھ جی، ہندوستان اور بیرون ملک کے دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا
October 04th, 07:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو سے خطاب کیا۔ وزارت خزانہ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کوٹلیہ اکنامک کنکلیو میں ماحول دوست منتقلی کی مالی اعانت، جغرافیائی و اقتصادی تقسیم اور ترقی کے مضمرات اور لچک کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی اقدامات کے اصولوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔Success of Humanity lies in our collective strength, not in the battlefield: PM Modi at UN Summit
September 23rd, 09:32 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed the 'Summit of the Future' at the United Nations in New York, advocating for a human-centric approach to global peace, development, and prosperity. He highlighted India's success in lifting 250 million people out of poverty, expressed solidarity with the Global South, and called for balanced tech regulations. He also emphasized the need for UN Security Council reforms to meet global ambitions.Prime Minister’s Address at the ‘Summit of the Future’
September 23rd, 09:12 pm
Prime Minister Narendra Modi addressed the 'Summit of the Future' at the United Nations in New York, advocating for a human-centric approach to global peace, development, and prosperity. He highlighted India's success in lifting 250 million people out of poverty, expressed solidarity with the Global South, and called for balanced tech regulations. He also emphasized the need for UN Security Council reforms to meet global ambitions.