نوساری میں مختلف پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے، افتتاح اور قوم کووقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 22nd, 04:40 pm

گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، ریاستی حکومت کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، اسی علاقے کے نمائندے اور گجرات پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر سی آر پاٹل، اراکین پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سب کیسے ہیں؟

وزیر اعظم نے نوساری، گجرات میں 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 22nd, 04:25 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج گجرات میں یہ ان کا تیسرا پروگرام ہے اور اس سے پہلے گجرات سے تعلق رکھنے والے پشوپالکوں (مویشی پالنے والوں) اور ڈیری انڈسٹری کے شراکت داروں کی کمپنی میں شامل ہونے کا ذکر کیا۔ انہوں نے مہسانہ کے والی ناتھ مہادیو مندرکے پران پرتیشٹھا میں حصہ لینے کا بھی ذکر کیا۔ اب، میں یہاں نوساری میں ہوں ترقی کے اس تہوار میں حصہ لے رہا ہوں، وزیر اعظم نے اس موقع پر موجود لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے موبائل فون میں فلیش لائٹ آن کریں اور ترقی کے اس یادگار تہوار کا حصہ بنیں۔ وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل، بجلی اور شہری ترقی کے شعبوں کے علاوہ وڈودرا، نوساری، بھروچ اور سورت کے لیے 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی۔

گجرات کے شہرسورت میں ’سورت ڈائمنڈ بورس‘ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 17th, 12:00 pm

سورت یعنی کہ سورت، سورت میں تاریخ کا تجربہ، حال میں رفتار اور مستقبل کی دور اندیشی ہے، اس کا نام سورت ہے۔ اور میرا ایمان ہے کہ اس طرح کے کام میں کبھی کوئی خامی کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ اس طرح سورتی کو سبھی کام میں کتنی ہی جلدی کیوں نہ ہو، لیکن اس میں کھانے کی دکان پر آدھے گھنٹے تک لائن میں کھڑے رہنے کا صبر ہے۔ موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور گھٹنوں تک پانی ہے، لیکن اگر پکوڑوں کی دکان پر جانا ہو تو مطلب جانا ہے ۔ شرد پورنیما پر، چندی پڈو اپر، پوری دنیا چھت پر جاتی ہے، اور یہ میرا سورتی، فٹ پاتھ پر کنبے کے ساتھ گھاری (مٹھائیاں) کھاتا ہے۔ اور خوشی ایسی ہے کہ صا حب کہیں آس پاس کھومنےنہیں جاتے بلکہ ساری دنیا گھومتے ہیں۔ مجھے یاد ہے 40-45 سال پہلے، جب سوراشٹر کے بھائی سورت کی طرف گئے تو میں سوراشٹر کے اپنے پرانے دوست سے پوچھتا تھا کہ اگر آپ سوراشٹر چھوڑ کر سورت آئے ہیں تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ ہماری سورت اور ہمارے کاٹھیاواڑ میں بہت فرق ہے۔ میں 40-45 سال پہلے کی بات کر رہا ہوں۔ میں کیا پوچھتا کیا؟ تو وہ کہتا تھا کہ ہمارے کاٹھیاواڑ میں اگر موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا جائے تو تلوار نکالنے کی بات ہوتی ہے، لیکن سورت میں موٹرسائیکل ٹکرائے تو فوراً کہتے ہیں بھائی دیکھو قصور تمہارا بھی اور میرا بھی ہے، اسے چھوڑو اب ۔اتنا بڑافرق ہے

وزیراعظم نے سورت صرافہ بازار کا افتتاح کیا

December 17th, 11:30 am

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سورت شہر کی شان و شوکت میں ایک نئے ہیرے کا اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ کوئی معمولی ہیرا نہیں ، بلکہ دنیا کا بہترین ہیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورت صرافہ بازار کی چمک دنیا کے اس طرح کے بڑے سے بڑے مرکز کی چمک کو ماند کر رہی ہے۔ جناب مودی نے جناب ولبھ بھائی لکھانی اور جناب لال جی بھائی پٹیل کی انکساری اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے جذبے کو اس کامیابی کے پیچھے کار فرما وجہ بتایا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سورت صرافہ بازار کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ سورت صرافہ بازار اوردنیا کے صرافہ بازاروں کا جب ذکرہوگا، توسورت صرافہ بازار ہندوستان کا سرمایہ افتخار بن کر سامنے آئے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سورت صرافہ بازار ہندوستانی ڈیزائن، ڈیزائنروں، خام مال اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ یہ عمارت نئے ہندوستان کی صلاحیتوں اور ارادوں کی آئینہ دار ہے۔ وزیراعظم نے سورت صرافہ بازار کے افتتاح کے موقع پر پوری ہیرے کی صنعت، سورت کے عوام ، گجرات اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ آج دن میں سورت صرافہ بازار کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے وہاں کے فن تعمیر کو اجاگر کیا اور گرین بلڈنگ کا ذکر کیا، جو دنیا بھر میں ماحولیات کے لئے کام کرنے والوں کے لئے ایک نظیر بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فن تعمیر کے نمونے سے آرکیٹیکچر کے طلبہ اور اسٹرکچر ل انجینئرنگ کے طلبہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نیز پنچ تتو گارڈن لینڈ اسکیپنگ کے نمونے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم 17 اور 18 دسمبر کو سورت اور وارانسی کا دورہ کریں گے

December 16th, 10:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اور18 دسمبر کو گجرات میں سورت اور اتر پردیش کے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ 17 دسمبر کو صبح تقریباً 10 بج كر 45 منٹ پر وزیر اعظم سورت ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً سوا 11 بجے وزیر اعظم سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کریں گے۔ماس کے بعد وہ وارانسی جائیں گے اور تقریباً ساڑھے 3 بجے وہ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیں گے۔ شام تقریباً سوا 5 بجے وہ نمو گھاٹ پر کاشی تمل سنگم 2023 کا افتتاح کریں گے۔