راجستھان کے شہر سیکر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے/ افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 12:00 pm

راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، دیگر تمام وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، قانون سازیہ کے ارکین اور دیگر تمام معززین، اور آج اس پروگرام میں ملک کے لاکھوں مقامات پر کروڑوں کسان ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ میں راجستھان کی سرزمین سے ملک کے ان کروڑوں کسانوں کے سامنے بھی سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ راجستھان کے میرے پیارے بھائی بہن بھی آج اس اہم پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے راجستھان میں سِیکر کے مقام پر مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

July 27th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے شہرسیکر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ان پروجیکٹوں میں 1.25 لاکھ سے زیادہ پی ایم کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کیز) کو قوم کے نام وقف کرنا، یوریا گولڈ - سلفر کے ساتھ آمیزش شدہیوریا کی ایک نئی قسم کا آغاز، ڈیجیٹل تجارت کے لیے اوپن نیٹ ورک (او این ڈی سی) پرکسانوں کی 1600 پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کو شامل کرنا، 8.5 کروڑ مستفیدین کے لیےپردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم – کسان ) کے تحت تقریباً 1700 کروڑ روپے کے بقدر رقم کی 14ویں قسط جاری کرنا۔ چتوڑ گڑھ، دھول پور، سروہی، سیکر اور سری گنگا نگر میں 5 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح اورباران، بوندی، کرولی، جھنجھنو، سوائی مادھو پور ،جیسلمیر اور ٹونک میں 7 میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنا،اورادے پور، بانسواڑہ، پرتاپ گڑھ اور ڈنگر پورضلعوں اور کیندریہ ودیالیہ تیوری، جودھپور کے اضلاع میں واقع 6 ایکلوّیہ رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیاجانا شامل ہے۔