وزیراعظم کی اپیل پر روحانی رہنماؤں نےوُوکل فار لوکل کو اپنایا

November 17th, 02:14 pm

نئی دہلی،17؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل روحانی رہنماؤں سے آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو مقبول بنانے کی اپیل کی تھی، جس پر ملک بھر کے نامور روحانی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں رد عمل کیا ہے۔ سنت سماج نے وزیراعظم کی اپیل کا پورے جوش سے خیر مقدم کیا ہے۔ روحانی شخصیات نے سامنے آکر آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے اور اس مقصد کو اپنا مکمل تعاون دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو مقبول بنانے کی خاطر روحانی رہنماؤں سے مدد کی اپیل کی

November 16th, 12:50 pm

نئی دہلی، 16 /نومبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جس طرح ملک کی جدوجہد آزادی میں بھکتی تحریک نے رول ادا کیا تھا، اسی طرح آج آتم نربھر بھارت کے لئے ملک کے سنتوں، مہاتماؤں، مہنتوں اور آچاریوں کی مدد کی ضرورت ہے۔وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سوریشورجی مہاراج کی 151ویں جینتی کے تناظر میں ’اسٹیچو آف پیس‘ کی نقاب کشائی کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کی تقریر کی خاص بات رہی سماجی – سیاسی تانے بانے میں مذہب اور روحانیت کی اہمیت۔ جس طرح سے ملک کی جدوجہد آزادی میں مذہب اور روحانیت کا رول رہا اسی طرح آج آتم نربھر بھارت کے لئے ان کی اہمیت ہے۔

PM Modi requests spiritual leaders to promote Aatmanirbhar Bharat by going vocal for local

November 16th, 12:46 pm

PM Modi unveiled ‘Statue of Peace’ to mark the 151st birth anniversary celebrations of Jainacharya Shree Vijay Vallabh Surishwer Ji Maharaj. Reiterating his stress on ‘vocal for local’ Shri Modi requested that as happened during the freedom struggle, all the spiritual leaders should amplify the message of Aatmanirbhar Bharat.

وزیراعظم نے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سریشورجی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ پر‘اسٹیچوآف پیس’ کی نقاب کشائی کی

November 16th, 12:45 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج جین آچاریہ شری وجے ولبھ سریشورجی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ‘اسٹیچوآف پیس’ کی نقاب کشائی کی۔جین آچاریہ کی یاد میں بنائے گئے اس مجسمہ کو ‘اسٹیچو آف پیس’ نام دیا گیا ہے۔ 151 انچ کے اس مجسمہ کو اشٹ دھاتو، یعنی آٹھ دھاتوں سے بنایا گیا ہے جس میں تانبے کی مقدار سب سے زیادہ ہے، اوراسے راجستھان کے پالی میں وجے ولبھ سادھنا کیندر، جیت پورہ میں نصب کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 16 نومبر کو جین آچاریہ شری وجے ولبھ سرایشور جی مہارج کی 151 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر امن کے مجسمےکی نقاب کشائی کریں گے

November 14th, 06:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 16 نومبر 2020 کو دن میں ساڑھے 12 بجے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سرایشور جی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر امن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔