کوآپریٹو سیکٹر کے متعدد اہم اقدامات کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 10:36 am

آج ’بھارت منڈپم‘ ترقی یافتہ ہندوستان کے امرت سفر میں ایک اور بڑی کامیابی کا گواہ ہے۔ ملک نے 'تعاون کے ذریعے خوشحالی' کا جو عزم لیا ہے آج ہم اس عزم کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ امداد باہمی کی طاقت زراعت اور کاشتکاری کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ اس سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے تعاون کی ایک الگ وزارت تشکیل دی۔ اور اب اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر آج کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج ہم نے اپنے کسانوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اسٹوریج اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ملک کے کونے کونے میں ہزاروں ویئر ہاؤوسز اور ہزاروں گودام بنائے جائیں گے۔ آج 18 ہزار پیک کی کمپیوٹرائزیشن کا بڑا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ تمام کام ملک میں زرعی انفراسٹرکچر کو نئی وسعت دیں گے اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑیں گے۔ میں ان اہم اور دور رس نتائج لانے والے پروگراموں کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کو بہت سی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 24th, 10:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد کلیدی اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ‘کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے’ کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جو 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اقدام کے تحت گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں اضافی 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس اقدام کا مقصد پی اے سی ایس کے گوداموں کو خوراک کے اناج کی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا، نابارڈ کے تعاون سے اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی سربراہی میں ملک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو مختلف موجودہ اسکیموں جیسے ایگریکلچر انفرااسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، ایگریکلچر مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر (اے ایم آئی) وغیرہ کے کنورجن کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبسڈیز اور سود میں رعایتی فوائد حاصل کرنے کے منصوبے میں حصہ لینے والے پی اے سی ایس کو اہل بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے ایک منصوبے کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد ‘‘سہکار سے سمریدھی’’ کے حکومتی وژن کے مطابق کوآپریٹو سیکٹر کو زندہ کرنا اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو بااختیار بنانا ہے،

وزیر اعظم نے 1,514 شہری کوآپریٹیو بینکوں کو مضبوط بنانے کے لیے آر بی آئی کی ہدایات کا خیرمقدم کیا

June 10th, 04:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1,514 اربن کوآپریٹیو بینکوں کو مضبوط بنانے کے لیے آر بی آئی کی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا:

کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کومؤثر بنانےکی منظوری دی

February 15th, 03:49 pm

عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو مؤثر بنانے کو منظوری دے دی ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور عزت مآب داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت ہر اچھوتی پنچایت میں سرگرم پی اے سی ایس قائم کرنے کے لئے ایک اسکیم تیار کی ہے۔ اسی طرح ہر اچھوتی پنچایت؍گاؤں میں سرگرم ڈیری کوآپریٹیو اورہر ساحلی پنچایت ؍گاؤں میں فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ساتھ ساتھ اُن پنچایت ؍گاؤں میں جہاں بڑی پانی کی اِکائیاں ہیں، سرگرم فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ماہی پروری ، ماہی پروری کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے تعلق سے موجودہ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍ماہی پروری کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ’مکمل-سرکار’وژن سے استفادہ کرتے ہوئے قائم کی جائیں گی۔ ابتداء میں اگلے پانچ برسوں میں 2لاکھ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو قائم کی جائیں گی۔ منصوبے پر عمل آوری کے لئے ایکشن پلان این اے بی اے آر ڈی ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی)اور نیشنل فیشری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی)کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔