چکاّ بلاّپور میں شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 25th, 11:40 am
آپ سبھی اتنے جوش و خروش کے ساتھ متعدد خواب لے کر، نئے عزائم لے کر خدمت کی اس عظیم نوعیت سے جڑے ہیں۔ آپ کے درشن کرنا یہ بھی میرے لیے خوش قسمتی ہے۔ میں آپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں۔ چکاّ بلاّپور جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک، سر ایم وشویشوریا کی جائے پیدائش ہے۔ ابھی مجھے سر وشویشوریا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے اور ان کے میوزیم پر جانے کا موقع ملا۔ اس مقدس سرزمین کو میں سر جھکا کر سلام کرتا ہوں۔ اس مقدس سرزمین سے حوصلہ پا کر ہی انہوں نے کسانوں، عام لوگوں کے لیے نئے انوویشن کیے، انجینئرنگ کے بہترین پروجیکٹ بنائے۔وزیر اعظم کے ہاتھوں کرناٹک کے چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کا افتتاح
March 25th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔ سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کیا جائے گا۔ جو سب کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 میں کام شروع کر دے گا۔