وزیر اعظم نریندر مودی نے شری اروبندو کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

August 15th, 11:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قابل احترام فلسفی، مفکر اور روحانی قائد جناب اروبندوکو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا ہے۔

شریل پربھوپاد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 08th, 01:00 pm

اس مقدس تقریب میں موجود تمام قابل احترام سنتوں، آچاریہ گوڈیا مشن کے عقیدت مند بھکتی سندر سنیاسی جی، کابینہ میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ملک اور دنیا سے وابستہ تمام کرشن بھکت، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم نے سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا

February 08th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے آچاریہ سریلا پربھوپد کے مجسمے پر پھول نذر کئے اور ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سکہ جاری کیا۔ گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور اس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

سری اروبندو کی 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 13th, 06:52 pm

سری اروبندو کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اس اہم پروگرام پر میں آپ سب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس پر مسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ سری اروبندو کی 150ویں یوم پیدائش پورے ملک کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ ملک نے اس سال کو منانے کا تہیہ کیا تھا خاص طور پر ان کے خیالات اور نظریات کو ہماری نئی نسل تک پہنچانے کے لیے۔ اس کے لیے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ وزارت ثقافت کی قیادت میں بہت سے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں، پڈوچیری کی سرزمین پر، جو مہارشی کی اپنی تپسیا بھی رہی ہے، آج ملک انھیں ایک اور شاندار خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ آج سری اروبندو پر ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سری اروبندو کی زندگی اور تعلیمات سے تحریک لے کر قوم کی یہ کوششیں ہماری قراردادوں کو نئی توانائی اور طاقت دیں گی۔

PM addresses programme commemorating Sri Aurobindo’s 150th birth anniversary via video conferencing

December 13th, 06:33 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi addressed a programme celebrating Sri Aurobindo’s 150th birth anniversary via video conferencing today in Kamban Kalai Sangam, Puducherry under the aegis of Azadi ka Amrit Mahotsav. The Prime Minister also released a commemorative coin and postal stamp in honour of Sri Aurobindo.