ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 01st, 07:00 pm
میں آپ سب سے ملنے کا موقع ڈھونڈتا اور منتظر رہتا ہوں، کب ملوں گا، کب آپ کے تجربات سنوں گا، اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ ہر بار نئے ولولے اور جوش کے ساتھ آتے ہیں۔ اور یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑی ترغیب بن جاتا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے میں آپ سب کے درمیان صرف ایک مقصد کے لیے آیا ہوں اور وہ ہے آپ سب کو مبارکباد دینا۔ آپ لوگ انڈیا سے باہر تھے، چین میں کھیل رہے تھے، لیکن شاید آپ کوخبر نہ ہو، میں بھی تمہارے ساتھ تھا۔ میں یہاں بیٹھ کر آپ کی ہر سرگرمی، آپ کی کوششوں، آپ کے اعتماد کا ہر لمحہ جی رہا تھا۔ آپ سب نے جس طرح ملک کا وقار بلند کیا ہے وہ واقعی بے مثال ہے۔ اور اس کے لیے ہم آپ کو، آپ کے کوچز اور آپ کے اہل خانہ کو جتنی مبارکباد دی جائے کم ہے۔ اور ہم وطنوں کی طرف سے میں آپ سب کو اس تاریخی کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا
November 01st, 04:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ایشین پیرا گیمز میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دینے اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کےاجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 14th, 10:34 pm
140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔وزیر اعظم نے ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کا آغاز کیا
October 14th, 06:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت اور معلومات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔امیٹھی سنسد کھیل پرتیوگیتا 2023 کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
October 13th, 01:00 pm
امیٹھی پارلیمنٹ گیمز–کھیل کود مقابلوں کے اختتامی اجلاس میں آپ کے درمیان آنا، آپ سے جڑنا، میرے لیے بہت خاص بات ہے۔ ملک میں کھیلوں کے لیے یہ مہینہ بڑا خوش آئند ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز میں میڈل کی سنچری لگا دی ہے۔ کھیل کود کے ان مقابلوں کے درمیان امیٹھی کے کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سانسد کھیل کود مقابلوں میں شامل تمام کھلاڑیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔اس مقابلے سے آپ کو جونئی توانائی اور اعتماد حاصل ہوا ہے اسے آپ بھی محسوس کرتے ہوں گے۔پورے علاقےکے لوگ بھی محسوس کرتے ہوں گے اور میں تو سن کر ہی محسوس کرنے لگتا ہوں ۔اسی جوش اور خود اعتمادی کو ہمیں سنبھالنا ہے، سنوارنا ہے، اس کی آبیاری کرنی ہے، کھاد پانی دینا ہے۔ گزشتہ 25دنوںمیں آپ کو جوتجربہ حاصل ہوا ہے وہ آپ کے کھیل کودسے متعلق کیرئیر کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ میں آج ہر اس شخصکو بھی مبارکباددیتا ہوں ،جس نے ٹیچر کے رول میں نگراں کے رول میں، اسکول اور کالج کے نمائندے کے رول میں اس مہاابھیان سے جڑ کر ان نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ اور تعاون فراہم کیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں کا جڑنا ، وہ بھی اتنے چھوٹے سے علاقے میں یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔ میں خاص طورپر امیٹھی کی پارلیمانی رکن بہن اسمرتی ایرانی جی کو مبارکباددیتا ہوں ، جنہوں نے اس اہتمام کو بہت ہی کامیاب بنایا۔وزیراعظم کا امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب
October 13th, 12:40 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا – 2023 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ جڑنا ایک خاص احساس پیدا کررہا ہے۔ اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ یہ مہینہ ملک میں کھیلوں کے لئے بہت مبارک ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں ایک سو سے زیادہ تمغے حاصل کئے ہیں، وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ امیٹھی کے بہت سے کھلاڑیوں نے امیٹھی سنسد کھیل پرتی یوگیتا میں حصہ لے کر ان تقریبات کے دوران کھیل کود سے متعلق اپنی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرتی یوگیتا سے کھلاڑیوں کو جو اعتماد اور نئی توانائی حاصل ہوئی ہے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس جوش وخروش اور صلاحیت کا صحیح استعمال کیا جائے اور اسے بہترین نتائج کے حصول کےلئے تیار کیا جائے۔وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 23rd, 02:11 pm
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، اسٹیج پر بیٹھے ہوئے یوپی حکومت کے دیگر وزراء، عوامی نمائندے، اس پروگرام میں موجود ملک کی کھیلوں کی دنیا سے وابستہ تمام سینئر معززین اور میرے پیارے کاشی کے اہل خانہ۔وزیر اعظم نے اترپردیش کے وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا
September 23rd, 02:10 pm
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر وارانسی کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شہر میں آنے کی خوشی الفاظ سے بالاتر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ کاشی کا دورہ اس وقت کر رہے ہیں جب بھارت چاند پر شیو شکتی پوائنٹ پر پہنچ گیا ، جہاں چندریان نے گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو چاند پر قدم رکھا تھا۔ وزیر اعظم نے اس اہم کارنامے پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیو شکتی کی ایک جگہ چاند پر ہے ، جبکہ دوسری یہاں کاشی میں ہے۔کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 25th, 10:16 pm
اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی ، کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکرجی ، کابینہ میں میرے ساتھی نشیت پرمانک جی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جی ، دیگر معززین، اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی، آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ آج یوپی پورے ملک کے کھیلوں کی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں سنگم بنا ہوا ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں جو 4000 کھلاڑی آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر کا تعلق الگ الگ ریاستوں سے ہے الگ الگ علاقوں سے ہے۔ میں اتر پردیش کاایم پی ہوں۔ میں اتر پردیش کے عوام کا نمائندہ ہوں۔ اور اس لیے، یوپی کا ایک ایم پی ہونے کے ناطے 'کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز' میں یوپی آنے والے تمام کھلاڑیوں کا میں خصوصی طور پر استقبال کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کا اعلان کیا
May 25th, 07:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2023 کا اعلان کیا۔ گیمز میں 21 کھیلوں کے زمروں میں حصہ لینے والی 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4750 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزراء کے منی پور ،امپھال میں’چنتن شیویر‘ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 24th, 10:10 am
مجھے خوشی ہے کہ اس سال ملک کے کھیلوں کے وزراء کی یہ کانفرنس،’ چنتن شیویر‘ منی پور کی سرزمین پر منعقد ہو رہی ہے۔ شمال مشرق کے کئی کھلاڑیوں نے ترنگے کی شان بڑھائی ہے اور ملک کے لیے تمغے حاصل کئے ہیں ۔شمال مشرقی اور منی پور نے ملک کی کھیلوں کی روایت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہاں کے مقامی کھیل، جیسے سگول کانگجئی ، تھانگ تا، یوبی لاکپی، مُکنا اور ہیانگ تان با، اپنے آپ میں نہایت پرکشش کھیل ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ہم منی پور کے او-لوابی کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں اس میں کبڈی کی جھلک نظر آتی ہے۔یہاں کی ہیانگ تان با کیرالہ کی کشتی دوڑ کی ایک یاد دلاتا ہے اورپولو کا بھی منی پور کے ساتھ تاریخی تعلق ہے۔ یعنی جس طرح شمال مشرق ملک کے ثقافتی تنوع میں نئے رنگ بھرتا ہے، اسی طرح یہ ملک کے کھیلوں کے تنوع کو بھی نئی جہت دیتا ہے۔مجھے امید ہے کہ پورے ملک کے کھیلوں کےوزیر منی پور سے بہت کچھ سیکھ کر واپس جائیں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ منی پور کے لوگوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی آپ کے قیام کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔ میں اس چنتن شیویر میں حصہ لینے والے تمام کھیلوں کے وزراء اور دیگر معززشخصیات کا خیرمقدم کرتا ہوں اورانہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے منی پور میں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے وزراء کے ‘‘چنتن شیور’’سے خطاب کیا
April 24th, 10:05 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ منی پورمیں امپھال کے مقام پرریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے نوجوانوں کے اموراور کھیل کود کے وزیروں کے ‘‘چنتن شیور’’ سے خطاب کیا۔اترپردیش کے شہر بستی میں دوسرے سانسد کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 18th, 04:39 pm
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آتیہ ناتھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ہمارے نوجوان دوست اور بھائی ہریش دویدی جی، مختلف کھیلوں کے کھلاڑی، ریاستی حکومت کے وزراء حضرات، اراکین اسمبلی، دیگر تمام عوامی نمائندگان، تمام معززین اور میں دیکھ رہا ہوں چاروں طرف نوجوان ہی نوجوان ہیں۔ میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بستی ضلع میں سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا
January 18th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ بستی سے رکن پارلیمنٹ جناب ہریش دویدی کے ذریعہ بستی ضلع میں سال 2021 سے سانسد کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھیل مہاکمبھ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں قسم کے کھیلوں جیسے کشتی، کبڈی، کھو کھو، باسکٹ بال، فٹ بال، ہاکی، والی بال میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کھیل مہاکمبھ کے دوران ہینڈ بال، شطرنج، کیرم، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس وغیرہ کے علاوہ مضمون نویسی، پینٹنگ، رنگولی بنانے وغیرہ کے مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔