آئی شری سونل ماتا کے صد سالہ جینتی پروگرام میں وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

January 13th, 12:00 pm

موجودہ گادی پتی - پوجیہ کنچن ماں منتظم - پوجیہ گریش آپا آج پوش کے مقدس مہینے میں، ہم سب آئی شری سونل ماں کی صد سالہ جینتی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ آئی شری سونل ماں کا آشیرواد سے مجھے اس مبارک تقریب سے جڑنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ میں پورے چارن سماج کا، تمام منتظمین کا، اور سونل ماں کے تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مڈھڑا دھام، چارن سماج کے لیے عقیدت کا مرکز ہے، طاقت کا مرکز ہے، رسومات اور روایات کا مرکز ہے۔ میں آئی کے شری چرنوں میں اپنی حاضری پیش کرتا ہوں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئی شری سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا

January 13th, 11:30 am

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سونل ماتا کے پیدائش كی تین روزہ صد سالہ تقریب کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوتی سوروپا سونل ماں اس حقیقت کی زندہ مثال ہیں کہ ہندوستان کسی بھی دور میں مجسم روحوں سے خالی نہیں رہا۔ اس ادراك كے ساتھ کہ گجرات اور سوراشٹر خاص طور پر عظیم سنتوں اور شخصیات کی سرزمین رہی ہیں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس خطے میں بہت سے سنتوں اور عظیم روحوں نے پوری انسانیت کے لیے اپنا نور پھیلایا ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوءے کہ مقدس گرنار بھگوان دتا تریہ اور ان گنت سنتوں کا مقام رہا ہے كہا كہ سوراشٹرا کی اس لازوال سنت روایت میں شری سونل ماتا جدید دور کے لیے روشنی کی کرن کی طرح تھیں۔ اُن کی روحانی توانائی، انسانی تعلیمات اور تپسیا نے ان کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز الوہی كشش پیدا کی جسے آج بھی جوناگڑھ اور مڈھ ڈا کے سونل دھام میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔

آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 04th, 11:00 am

سائی رام، آندھرا پردیش کے گورنر جناب عبدالنذیر، جناب آر جے رتناکر، جناب ستھیا سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی، جناب کے چکرورتی، میرے بہت پرانے دوست جناب یو سی او ہیرا، ڈاکٹر وی موہن، جناب ایم ایس۔ ناگنند، جناب نمیش پانڈیا جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، ایک بار پھر آپ سب کو سائی رام۔

وزیراعظم نے آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی علاقے میں سائیں ہیرا عالمی کنوینشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا

July 04th, 10:36 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے علاقے پٹا پارتھی میں سائیں ہیرا عالمی کنونشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتا ح کیا۔ تقریب میں ممتاز شخصیتو ں اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔

فرید آباد، ہریانہ میں امرتا اسپتال کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 24th, 11:01 am

امرتا اسپتال کی شکل میں ہم سبھی کو آشیرواد دے رہیں ماں امرتانند مئی جی کو میں پرنام کرتا ہوں۔ سوامی امرتا سوروپ پوری جی، ہریانہ کے گورنر جناب بنڈارو دتاتریہ جی، وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی کرشن پال جی، ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دُشینت چوٹالہ جی، دیگر شخصیات، خواتین و حضرات،

وزیراعظم نے فریدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل امرتا اسپتال کا افتتاح کیا

August 24th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج فریدآباد میں جدیدترین سہولتوں سے آراستہ امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ ، وزیراعلیٰ جناب منوہرلال کھٹّر، نائب وزیراعلیٰ ، جناب دشینت چوٹالہ ، مرکزی وزیر جناب شری کرشن پال گوجر ، اور سری ماتا امرتا نندامائی موجودتھیں ۔

وزیراعظم کی اپیل پر روحانی رہنماؤں نےوُوکل فار لوکل کو اپنایا

November 17th, 02:14 pm

نئی دہلی،17؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل روحانی رہنماؤں سے آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو مقبول بنانے کی اپیل کی تھی، جس پر ملک بھر کے نامور روحانی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں رد عمل کیا ہے۔ سنت سماج نے وزیراعظم کی اپیل کا پورے جوش سے خیر مقدم کیا ہے۔ روحانی شخصیات نے سامنے آکر آتم نربھر بھارت کے لئے ’ووکل فار لوکل‘ کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے اور اس مقصد کو اپنا مکمل تعاون دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔