شطرنج اولمپیاڈ کے فاتحین سے وزیراعظم کی گفتگو کا اصل متن

September 26th, 12:15 pm

شطرنج کھلاڑی: جناب، یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے دونوں گولڈ میڈل جیتے ہیں اور ٹیم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔ لڑکوں نے 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے اور لڑکیوں نے 22 میں سے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔ مجموعی طور پر، ہم نے 44 میں سے 40 پوائنٹس حاصل کیے۔ اتنی بڑی اور متاثر کن کارکردگی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

This government, led by a son of the poor, has given top priority to the welfare of the poor: PM Modi in Kalyan

May 15th, 04:45 pm

Prime Minister Modi addressed a public meeting in Kalyan, Maharashtra. He said, I can proudly say that the welfare of the nation and the welfare of the poor have become the central focus in today's political environment. Criticizing the opposition alliance, he said that in the government led by the NDA, the grave of terrorist Yakub Memon is adorned, and the invitation for the construction of the Ram Temple is rejected.

ساگر، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 12th, 04:42 pm

پروگرام میں موجود مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب ویریندر کھٹک جی، جیوترادتیہ سندھیا جی، پرہلاد پٹیل جی، مدھیہ پردیش حکومت کے وزرا، تمام اراکین پارلیمنٹ، مختلف جگہوں سے آئے ہوئے تمام معزز سنت اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔

مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں جی 20 کی انسداد بدعنوانی وزارتی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 12th, 10:21 am

بدعنوانی کا سب سے زیادہ اثر نادار اور پسماندہ طبقے پر پڑتا ہے۔ یہ وسائل کے استعمال کو متاثر کرتا ہے۔ یہ منڈیوں میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔ یہ خدمات کی فراہمی کو متاثر کرتا ہے۔ اور بالآخر، یہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو کم کرتا ہے۔ اَرتھ شاستر میں کوٹلیہ نے زور دیا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ریاست کے وسائل میں اضافہ کرکے اپنے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فوائد بہم پہنچائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور، اسی لیے بدعنوانی سے لڑنا ہمارے عوام کے تئیں ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

لوک سبھا میں 10 اگست 2023 کو عدم اعتماد کی تحریک کے جواب میں وزیراعظم کی تقریر کا متن

August 10th, 04:30 pm

پچھلے تین دنوں سے کئی سینئر قابل احترام ممبران نے اپنے خیالات کااظہار کیا ہے۔ تقریباً سبھی کے خیالات مجھ تک تفصیل سے پہنچے بھی ہیں۔ میں نے خود بھی کچھ تقریریں سنی ہیں ۔ محترم اسپیکر ، ملک کے عوام نے ہماری حکومت کے تئیں بار بار جو اعتماد ظاہر کیا ہے، میں آج کروڑوں شہریوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں اور محترم اسپیکر ، کہتے ہیں بھگوان بہت رحم دل ہیں اور بھگوان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ذریعے اپنی خواہش کو پورا کرتا ہے،کسی نہ کسی کو ذریعہ بناتا ہے۔ میں اسے بھگوان کا آشیرواد مانتا ہوں کہ ایشور نے حزب مخالف کو سمجھ دی اور وہ یہ تحریک لے کر آئے۔ 2018 میں بھی یہ ایشور کا ہی حکم تھا جب اپوزیشن کےمیرے ساتھی عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے تھے۔ اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک ہماری حکومت کیلئے فلور ٹیسٹ نہیں ہے ، میں نے اس دن کہا تھا۔ بلکہ یہ انہی کا فلور ٹیسٹ ہے، یہ میں نے اس دن بھی کہا تھا ۔ اور ہوا بھی وہی جب ووٹنگ ہوئی تو حزب اختلاف کے پاس جتنے ووٹ تھے اتنے ووٹ بھی وہ جمع نہیں کرپائے تھے۔ اور اتنا ہی نہیں، جب ہم سب عوام کے پاس گئے تو عوام نے بھی پوری طاقت کے ساتھ ان کے لئے عدم اعتماد کا اعلان کردیا۔ اور انتخابات میں این ڈی اے کو بھی زیادہ سیٹیں ملیں اور بی جے پی کو بھی زیادہ سیٹیں ملیں۔ یعنی ایک طرح سے حزب اختلاف کی عدم اعتماد کی تحریک ہمارے لئے نیک فال ہوتی ہے ، اور میں آج دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے طے کرلیا ہے کہ این ڈی اے اور بی جے پی 2024 کے انتخابات میں پرانے تمام ریکارڈ توڑ کر شاندار جیت کے ساتھ عوام کےآشیرواد سے واپس آئے گی۔

During Congress rule, nothing was done to empower Panchayati Raj institutions: PM Modi

August 07th, 10:37 pm

Today, PM Modi addressed the Kshetriya Panchayati Raj Parishad in Haryana via video conferencing. Addressing the gathering, the PM said, “Today, the country is moving forward with full enthusiasm to fulfill the resolutions of Amrit Kaal and to build a developed India. The PM said, District Panchayats hold tremendous potential to drive significant transformations in various sectors. In this context, your role as representatives of the BJP becomes exceptionally vital.

قومی ہینڈلوم دن کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 07th, 04:16 pm

بھارت منڈپم کا چند روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔آپ میں سے بہت سے لوگ پہلے بھی یہاں آتے تھے اور خیموں میں اپنی دنیا بساتے تھے۔ اب آج آپ نے یہاں کا بدلا ہوا ملک دیکھا ہوگا۔ اور آج ہم اس بھارت منڈپم میں ہینڈلوم کا قومی دن منا رہے ہیں۔ بھارت منڈپم کی اس شان و شوکت میں بھی ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری کا اہم کردار ہے۔ نئے کے ساتھ قدیم کا یہ سنگم آج کے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ آج کا ہندوستان نہ صرف مقامی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے بلکہ اسے عالمی بنانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی دے رہا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے، مجھے اپنے کچھ ساتھی بنکروں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ملک بھر میں بہت سے ہینڈلوم کلسٹرز میں، ہمارے بنکر بھائی اور بہنیں دور دور سے ہمارے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ میں آپ سب کو اس عظیم الشان تقریب میں دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر، میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر جی20 وزارتی کانفرنس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 02nd, 10:41 am

میں آپ سب کو گاندھی نگر میں خوش آمدید کہتا ہوں، اس شہر کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر ہے، اس کے قیام کے دن کے موقع پر مجھے خوشی ہے کہ آپ کو احمد آباد میں گاندھی آشرم جانے کا موقع ملا ہے۔ آج، پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، اور پائیدار حل تلاش کرنے کی فوری ضرورت کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ گاندھی آشرم میں، آپ گاندھی جی کے طرز زندگی کی سادگی اور پائیداری، خود انحصاری اور مساوات کے ان کے بصیرت افروز ویژن کا مشاہدہ کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اسے متاثر کن پائیں گے۔ آپ کو ڈانڈی کٹیر میوزیم میں بھی اس کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا، ایک ایسا موقع جس سے آپ کو محروم نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں یہ بتانا بے جا نہ ہوگا کہ گاندھی جی کا مشہور چرخہ، سوت کاتنے کا پہیہ ، گنگا بین نامی ایک خاتون کو قریبی گاؤں سے ملا تھا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس کے بعد سے، گاندھی جی ہمیشہ کھادی پہنتے تھے، جو خود انحصاری اور پائیداری کی علامت بن گئی۔

مہاراشٹر کے پونے میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 01st, 02:00 pm

واقعی، پونے کا بھارت کی آزادی کے آندولن میں بہت بڑا تعاون رہا ہے،پونے نے بال گنگا دھر تلک سمیت انیک انقلابیوں ، مجاہدین آزادی ملک کو دیئے ہیں آج ہی لوک شاہر اننا بھاؤ سیٹھ ساٹھے کی جینتی بھی ہے۔یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خاص دن ہے۔ انا بھاؤ ساٹھے، مہنت سماج سدھارک تھے، بابا صاحت امبیڈکر کے خیالات سے متاثر تھے۔ آج بھی بڑی تعداد میں طلبا اور اسکالر ان کے ساہتیہ پر تحقیق کرتے ہیں۔ انا بھاؤ ساٹھے کے کام، ان کی اپیل آج ہم سب کو تحریک دیتی ہے۔

مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک ایوارڈ تقریب 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 01st, 12:00 pm

پروگرام میں موجود عزت مآب شرد پوار جی، گورنر جناب رمیش بیس جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار جی، ٹرسٹ کے صدر جناب دیپک تلک جی ، سابق وزیر اعلی جناب سشیل کمار شندے جی، تلک خاندان کے تمام معزز ممبران اور حاضر بھائیو اور بہنو !

’من کی بات‘ کی 103ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (30 جولائی ، 2023 ء )

July 30th, 11:30 am

'من کی بات' میں آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ جولائی کا مہینہ یعنی مان سون کا مہینہ، بارش کا مہینہ۔ گزشتہ چند روز قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات سے بھرے ہوئے رہے ہیں۔ یمنا سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ اسی دوران ، ملک کے مغربی حصے میں، بپرجوئے سائیکلون کچھ عرصہ قبل گجرات کے علاقوں سے بھی ٹکرایا تھا ۔ لیکن ساتھیوں ، ان آفات کے درمیان ہم سب ہم وطنوں نے پھر دکھا دیا ہے کہ اجتماعی کوشش کی قوت کیا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ، ہمارے این ڈی آر ایف کے جوانوں ، مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ہماری صلاحیتیں اور وسائل کسی بھی آفت سے نمٹنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہماری حساسیت اور ہاتھ تھامنے کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سَرو جَن ہِتایے کا یہی جذبہ بھارت کی پہچان بھی ہے اور بھارت کی قوت بھی ہے۔

بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دلی میں آل انڈیا ایجوکیشن سمٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 29th, 11:30 am

میں متفق ہوں، سیکھنے کے لیے مذاکرہ بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے لیے رابطہ ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کے اس سیشن کے ذریعے ہم اپنے مذاکرے اور فکر کی روایت کو مزید آگے لے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کاشی میں نو تعمیر شدہ رودراکش آڈیٹوریم میں اس طرح کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس بار یہ سماگم دلی کے اس نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں ہو رہا ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت منڈپم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد یہ پہلا پروگرام ہے اور خوشی میں اضافہ اس لیے ہو جاتا ہے کہ پہلا پروگرام تعلیم سے متعلق منعقد کیا جا رہا ہے۔

سیمی کون انڈیا کانفرنس 2023، گاندھی نگر، گجرات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 28th, 10:31 am

اس کانفرنس میں مجھے بہت سے جانے پہچانے چہرے نظر آتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن سے میں پہلی بار مل رہا ہوں۔ جس طرح سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے ، اسی طرح یہ پروگرام بھی ہے۔ سیمی کون انڈیا کے ذریعے صنعت، ماہرین کے ساتھ ساتھ پالیسی سازوں کے ساتھ تعلقات کو بھی اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں ۔ اور میں سمجھتا ہوں، کہ یہ ہمارے تعلقات کی ہم آہنگی کے لیے بہت ضروری ہے بھی ہے۔ بھارت اور بیرون ملک سے بہت ساری کمپنیاں سیمی کون انڈیا آئی ہیں، ہمارے اسٹارٹ اپ بھی آئے ہیں۔ میں سیمی کون انڈیا میں آپ سبھی کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ اور میں نے ابھی نمائش دیکھی، اس شعبے میں کتنی ترقی ہوئی ہے، کتنے نئے لوگ، نئی کمپنیاں، نئی توانائی کے ساتھ نئی مصنوعات۔ مجھے بہت کم وقت ملا لیکن میرمیرا تحرطہ بہت شاندار رہا۔ میں گجرات کی نوجوان نسل سے درخواست کروں گا کہ وہ خاص طور پر نمائش کو کچھ دنوں تک جاری رکھنے پر زور دیں، ہمیں جانا چاہیے، سمجھنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اس نئی ٹکنالوجی نے دنیا میں کتنی طاقت پیدا کی ہے۔

جی20 کی ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی میں پائیداری سے متعلق وزارتی میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کامتن

July 28th, 09:01 am

میں آپ سبھی چنئی والوں کاخیرمقدم کرتاہوں، چنئی ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے! میں امید کرتا ہوں کہ آپ ملاّپورم کے یونیسکو کے عالمی وراثتی مقام کی کھوج کے لئے کچھ وقت نکالیں گے۔ اپنی تحریک دینے والی پتھر کی نقش ونگار اور شاندار خوبصورتی کے ساتھ یہ ایک ایسی منزل ہے جس کا دورہ کرنانہایت ضروری ہے۔

راجکوٹ، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا بنیادی متن

July 27th, 04:00 pm

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوترآدتیہ سندھیا جی، سابق وزیراعلیٰ بھائی وجے روپانی جی، سی آر پاٹل جی۔

راجستھان کے شہر سیکر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے/ افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 12:00 pm

راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، دیگر تمام وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، قانون سازیہ کے ارکین اور دیگر تمام معززین، اور آج اس پروگرام میں ملک کے لاکھوں مقامات پر کروڑوں کسان ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ میں راجستھان کی سرزمین سے ملک کے ان کروڑوں کسانوں کے سامنے بھی سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ راجستھان کے میرے پیارے بھائی بہن بھی آج اس اہم پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر ( آئی ای سی سی ) کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 26th, 11:28 pm

آج کے یہ قابل دید اور شاندار 'بھارت منڈپم' ، اسے دیکھ کر کہ ہر بھارتی خوشی سے بھر رہا ہے ، محظوظ ہو رہا ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے ۔ 'بھارت منڈپم' بھارت کی صلاحیت، بھارت کی نئی توانائی کا آغاز ہے۔ 'بھارت منڈپم' درشن ہے ، بھارت کی عظمت کا اور بھارت کی قوت ارادی کا ۔ کورونا کے مشکل دور میں ، جب ہر طرف کام رکا ہوا تھا ، ہمارے ملک کے مزدوروں نے دن رات محنت کر کے ، اس کی تعمیر مکمل کی ہے۔

جی 20 کے وزرائے توانائی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام

July 22nd, 10:00 am

ہمارے مختلف حقائق کی وجہ سے، توانائی منتقلی کے لیے ہمارے راستے بھی مختلف ہیں۔ تاہم، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے اہداف یکساں ہیں۔ بھارت سبز نمو اور توانائی منتقلی میں بڑی کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت وسیع ترین آبادی کا حامل ملک ہے اور دنیا میں تیز ترین رفتار سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے۔ پھر بھی، ہم اپنی موسمیاتی عہد بندگیوں پر مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت نے موسمیاتی کاروائی میں قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے 9 برس پہلے ہی اپنے غیر حجری تنصیب شدہ برقی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔اب ہم نے بلند تر ہدف مقرر کیا ہے۔ ہم 2030 تک 50 فیصد غیر حجری تنصیب شدہ صلاحیت کے حصول کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بھارت شمسی اور ہوائی بجلی کے معاملے میں بھی عالمی قائدین کی صف میں شامل ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین نے پواگڑا شمسی پارک اور موڈھیرا شمسی گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے صاف ستھری توانائی کے لیے بھارت کی عہد بندگی کی سطح اور پیمانہ ملاحظہ کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر کے دورۂ ہند پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

July 21st, 12:13 pm

میں صدر وکرم سنگھے اور ان کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج صدر وکرما سنگھے اپنے عہدے کا ایک سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر، میں ہم سب کی طرف سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ایک سال سری لنکا کے عوام کے لیے چیلنجوں سے بھرا رہا ہے۔ ایک قریبی دوست کی حیثیت سے، ہمیشہ کی طرح، ہم اس بحران کے دوران سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ اور جس ہمت کے ساتھ انھوں نے ان چیلنجوں سے بھرے حالات کا سامنا کیا، اس کے لئے میں سری لنکا کے لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس 2023 سے پہلے وزیراعظم کے بیان کامتن

July 20th, 10:30 am

مانسون اجلاس میں آپ سب کا خیرمقدم ہے۔ ساون کامبارک مہینہ چل رہا ہے، اور اس بار تو ڈبل ساون ہے اور اس لئےسا ون کی میعاد بھی ذرا زیادہ ہے۔ اور ساون کا مہینہ مبارک سنکلپ کے لئے، مبارک کام کے لئےبہت ہی بہترین مانا جاتاہے اور آج جب جمہوریت کے مندر میں اس ساون کے مبارک مہینہ میں مل رہے ہیں توجمہوریت کامندرایسےبہت سے مبارک کام کے لئے اس سے بڑا بہترین موقع نہیں ہوسکتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ سبھی معزز ارکان پارلیمان مل کر اس اجلاس کا عوامی مفاد میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے ۔