
ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 06th, 04:21 pm
معزز صدر نے ہندوستان کی کامیابیوں، ہندوستان سے دنیا کی توقعات، ہندوستان کے عام آدمی کی خود اعتمادی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور ملک کو مستقبل کی سمت بھی بتائی ہے۔ عزت مآب صدر کا خطاب متاثر کن، موثر اور ہم سب کے لیے مستقبل کے کام کے لیے رہنما خطوط بھی تھا۔ میں یہاں معزز صدر کے خطاب کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں!
راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
February 06th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے
December 16th, 03:19 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم‘ایک ورش-پرینام اُتکرش’: راجستھان حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کے دوران وہ توانائی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق 24 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے جن کی مالیت 46,300 کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ پروگرام جے پور، راجستھان میں ہوگا۔راجستھان کے جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:00 am
راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ باگڑے جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما، راجستھان حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، صنعت کے ساتھی، مختلف سفیر، سفارت خانوں کے نمائندے، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ کا افتتاح کیا
December 09th, 10:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جے پور میں جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی ) میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘ اور ’’راجستھان گلوبل بزنس ایکسپو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج راجستھان کی کامیابی کے سفر میں ایک اور خاص دن ہے۔ انہوں نے گلابی شہر جے پور میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘میں شرکت کرنے والے تمام صنعت و کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راجستھان حکومت کو بھی مبارکباد پیش کی۔The BJP has entered the electoral field in Jharkhand with the promise of Suvidha, Suraksha, Sthirta, Samriddhi: PM Modi in Garhwa
November 04th, 12:21 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive election rally in Garhwa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”PM Modi campaigns in Jharkhand’s Garhwa and Chaibasa
November 04th, 11:30 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed massive election rallies in Garhwa and Chaibasa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”تمل ناڈو کے مدورئی میں آٹو موٹیو ایم ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی پہل پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 06:30 pm
سب سے پہلے میں آپ سب سے معافی مانگتاہوں، کیوں کہ مجھے آنے میں دیر ہوگئی اور آپ کو کافی انتظار کرنا پڑا۔ میں صبح دہلی سے وقت پر ہی نکلا تھا، لیکن بہت سے پروگرام کرتے کرتے ہر کوئی پانچ دس منٹ زیادہ لے لیتا ہے تو اسی کا نتیجہ ہے کہ جو آخر والا ہوتا ہے اس کے لیے یہ سزا کی طرح ہوجاتا ہے، تو میں پھر بھی دیر سے آنے کے لیے آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے مدورائی میں منعقدہ ’مستقبل کی تعمیر- آٹوموٹو سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ پروگرام میں شرکت کی
February 27th, 06:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے مدورائی میں ’مستقبل کی تعمیر – موٹر گاڑی سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر موٹر گاڑی شعبے میں مصروف عمل بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ایز) کے ہزاروں صنعت کاروں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گاندھی گرام سے تربیت یافتہ خواتین صنعت کاروں اور اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔یونان کے شہر ایتھنس میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 09:30 pm
جب جشن کا ماحول ہوتا ہے، اُتسو کا ماحول ہوتا ہے تو من کرتا ہے کہ جلد سے جلد اپنے پریوار کے لوگوں کے درمیان پہنچ جائیں، میں بھی اپنے پریوار جنوں کے بیچ سے گیاہوں۔ ساون کا مہینہ ہے ایک طرح سے شیوجی کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ملک نے پھر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت چاند کے تاریک حصے میں قطب جنوبی میں لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے چندرما پر ترنگا لہراکر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لوگ اپنی نیک تمنائیں ارسال کر رہے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ لوگ آپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوں گے، دیتے ہیں نہ؟ ڈھیر ساری مبارکباد آپ کو مل رہی ہے نہ؟ ہر ہندوستانی کو مل رہی ہے۔ پورا سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔ جب کامیابی اتنی بڑی ہو تو کامیابی اس کا جشن یہ بھی مسلسل برقرار رہتا ہے۔ آپ کے چہرے بھی بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی رہیں لیکن آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ میں آج یونان میں آپ کے درمیان آکر ایک مرتبہ پھر سبھی کو چندریان، اس کی عظیم کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
August 25th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔برکس -افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کی شرکت
August 25th, 12:12 am
اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔برکس-افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کا بیان
August 24th, 02:38 pm
میں برکس آؤٹ ریچ سمٹ کو افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر صدر رامافوسا کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر ( آئی ای سی سی ) کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
July 26th, 11:28 pm
آج کے یہ قابل دید اور شاندار 'بھارت منڈپم' ، اسے دیکھ کر کہ ہر بھارتی خوشی سے بھر رہا ہے ، محظوظ ہو رہا ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے ۔ 'بھارت منڈپم' بھارت کی صلاحیت، بھارت کی نئی توانائی کا آغاز ہے۔ 'بھارت منڈپم' درشن ہے ، بھارت کی عظمت کا اور بھارت کی قوت ارادی کا ۔ کورونا کے مشکل دور میں ، جب ہر طرف کام رکا ہوا تھا ، ہمارے ملک کے مزدوروں نے دن رات محنت کر کے ، اس کی تعمیر مکمل کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا
July 26th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش – کم – کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جی -20 کا سکہ اور جی -20 اسٹامپ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم نے بھارت منڈپم کے طور پر کنونشن سینٹر کو نام دینے کی تقریب کا نظارہ کیا، جو ڈرون کے ذریعہ اور ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کیا گیا، جسے اس موقع پر نمایاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیش کئے گئے ویژن اور تقریبا 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا، پرگتی میدان میں نیا آئی ای سی سی کمپلیکس ایک عالمی کاروباری منزل کے طور پر ہندوستان کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔جی 20 کے وزرائے توانائی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام
July 22nd, 10:00 am
ہمارے مختلف حقائق کی وجہ سے، توانائی منتقلی کے لیے ہمارے راستے بھی مختلف ہیں۔ تاہم، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے اہداف یکساں ہیں۔ بھارت سبز نمو اور توانائی منتقلی میں بڑی کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت وسیع ترین آبادی کا حامل ملک ہے اور دنیا میں تیز ترین رفتار سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے۔ پھر بھی، ہم اپنی موسمیاتی عہد بندگیوں پر مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت نے موسمیاتی کاروائی میں قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے 9 برس پہلے ہی اپنے غیر حجری تنصیب شدہ برقی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔اب ہم نے بلند تر ہدف مقرر کیا ہے۔ ہم 2030 تک 50 فیصد غیر حجری تنصیب شدہ صلاحیت کے حصول کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بھارت شمسی اور ہوائی بجلی کے معاملے میں بھی عالمی قائدین کی صف میں شامل ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین نے پواگڑا شمسی پارک اور موڈھیرا شمسی گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے صاف ستھری توانائی کے لیے بھارت کی عہد بندگی کی سطح اور پیمانہ ملاحظہ کیا ہے۔وزیر اعظم کا جی 20 کے توانائی کے وزراء کے اجلاس سے خطاب
July 22nd, 09:48 am
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ہر قوم کے پاس توانائی کی منتقلی کے لیے ایک الگ حقیقت اور راستہ ہے، لیکن انہیں پختہ یقین ہے کہ ہر ملک کے مقاصد ایک ہیں۔ماحول دوست ترقی اور توانائی کی منتقلی میں ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ہندوستان سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور پھر بھی ماحولیات کے تئیں اپنے عہد کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان نے اپنے غیر فوسل نصب شدہ الیکٹرک صلاحیت کے ہدف کو نو سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور اپنے لیے ایک اعلیٰ ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کیا کہ ملک 2030 تک 50 فیصد غیرفوسل نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ہندوستان شمسی اور ہوا کی توانائی میں بھی عالمی رہنماؤں میں شامل ہے، وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین کو پاواگڈا سولر پارک اور موڈھیرا سولر ولیج کا دورہ کرکے صاف توانائی کے تئیں ہندوستان کے عزم کی سطح اور پیمانے کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 04th, 11:00 am
سائی رام، آندھرا پردیش کے گورنر جناب عبدالنذیر، جناب آر جے رتناکر، جناب ستھیا سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی، جناب کے چکرورتی، میرے بہت پرانے دوست جناب یو سی او ہیرا، ڈاکٹر وی موہن، جناب ایم ایس۔ ناگنند، جناب نمیش پانڈیا جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، ایک بار پھر آپ سب کو سائی رام۔وزیراعظم نے آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی علاقے میں سائیں ہیرا عالمی کنوینشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا
July 04th, 10:36 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے علاقے پٹا پارتھی میں سائیں ہیرا عالمی کنونشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتا ح کیا۔ تقریب میں ممتاز شخصیتو ں اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 11:17 pm
انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔