پی ایم -سورج پورٹل کےآغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

March 13th, 04:30 pm

سماجی انصاف کے وزیر جناب وریندر کمار جی،ملک کے کونے کونے سے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان، ہمارے صفائی کارکن بھائی بہن، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات،آج اس پروگرام میں ملک کے تقریباً 470 اضلاع سے تقریباً 3 لاکھ لوگ براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں ان سب کا اسقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے محروم طبقوں کی مدد کے لیے قرض تک رسائی کے ملک گیر پروگرام سے خطاب کیا

March 13th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محروم طبقوں کو قرض کی امداد کے لیے ملک گیر رسائی کے پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگار آدھارت جن کلیان (پی ایم-سورج) قومی پورٹل کا آغاز کیا اور ملک کے پسماندہ طبقوں کے ایک لاکھ کاروباریوں کو قرض کی امداد کی منظوری دی۔ انہوں نے درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں سمیت محروم گروپوں کے سرکاری اسکیموں کے مختلف استفادہ کنندگان کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

پانچ سال کے لیے 81.35 کروڑ مستفیدین کے لیے مفت اناج: کابینہ کا فیصلہ

November 29th, 02:26 pm

وزیر اعظم کی قیادت والی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت تقریباً 81.35 کروڑ استفادہ کنندگان کو یکم جنوری 2024 سے پانچ سال کی مدت کے لیے مفت اناج فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے ملک گیرمیگاسائیکلوتھن میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کی

February 15th, 10:19 am

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے ‘‘ملک گیر میگا سائیکلوتھن ’’تقریب میں حصہ لینے والے سبھی شرکاء اورصحت مندطرززندگی اختیارکرنے کے بارے میں بیداری پیداکرنے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن

February 09th, 02:15 pm

صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث جاری ہے۔ اس بحث میں حصہ لے کر، میں معزز صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں معزز صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محترم اسپیکر، دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ترقی یافتہ بھارت کے لیے ایک خاکہ اور ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے لیے ایک نقش راہ پیش کیا ہے۔

راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب

February 09th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ’وکست بھارت‘ کا وژن پیش کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کی رہنمائی کے لیے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا جواب شروع کیا۔

نوے ویں انٹرپول جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 18th, 01:40 pm

میں 90ویں انٹرپول جنرل اسمبلی کے لیے سبھی کا گرمجوشانہ استقبال کرتا ہوں۔ ایک ایسا وقت جو بھارت اور انٹرپول دونوں کے لیے غیرمعمولی ہے، ایسے وقت میں یہاں آپ لوگوں کی موجودگی باعث مسرت ہے۔ بھارت 2022 میں آزادی کے 75 برسوں کی تکمیل کا جشن منا رہا ہے۔ یہ ہمارے عوام، ثقافت اور حصولیابیوں کا جشن ہے۔ یہ وقت پیچھے مڑکر وہ مقام دیکھنے کا ہے جہاں سے ہم چل کر آئے ہیں، اور وہ مقام دیکھنے کا بھی ہے جہاں ہم جانا چاہتے ہیں۔ انٹرپول بھی ایک جامع سنگ میل کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔ 2023 میں، انٹرپول اپنے قیام کے 100 برس مکمل کر لے گا۔ یہ خوشی منانے اور غور کرنے کا وقت ہے۔ ناکامیوں سے سیکھنے، کامیابیوں کا جشن منانے ، اورامید کے ساتھ مستقبل کی جانب دیکھنے کا وقت ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 90ویں اِنٹر پول جنرل اسمبلی سے خطاب کیا

October 18th, 01:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے پردگی میدان میں90ویں اِنٹر پول جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی کا کینیڈا میں سناتن مندر کلچرل سینٹرکے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام سے

May 02nd, 08:33 am

ہم سب اونٹاریو میں سرگرم سناتن مندر کلچرل سینٹر کے ذریعہ اد ا کئے جارہے کردار سے بخوبی واقف ہیں ، جو کینیڈا میں بھارت کی ثقافت اور بھارتی اقدار کو برقرار رکھنے میں ادا کررہا ہے۔میں نےاس کا کینیڈا کے اپنے دورے میں مشاہدہ کیا ہے کہ آپ اپنی ان کوششوں میں کتنے کامیاب رہے ہیں اور کس طرح آپ نے خوداپنا مثبت تاثر چھوڑا ہے۔ ہم کینیڈا میں 2015 کے اُس یادگار تجربے اور بھارت نژاد افرادکی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ میں سناتن مندر کلچرل سینٹر اور اس اختراعی کوشش سے وابستہ سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔سناتن مندر میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یہ مجسمہ ، نہ صرف ہماری ثقافتی اقدار کو مستحکم بنائے گا بلکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی علامت بھی ہوگا۔

سناتن مندر کلچرل سینٹر، اونٹاریو، کینیڈا سے وزیر اعظم کا خطاب

May 01st, 09:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سناتن مندر کلچرل سینٹر (ایس ایم سی سی)، مارخم، اونٹاریو، کینیڈا میں سردار پٹیل کے مجسمے کے افتتاح کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔

راشٹریہ ایکتا دیوس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 09:41 am

’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ پر ملک کے تمام شہریوں کو بہت بہت مبارکباد! ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے لیے زندگی کا ہر لمحہ جس نے وقف کیا، ایسے قومی معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو آج ملک اپنا خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے راشٹریہ ایکتا دوس پر قوم سے خطاب کیا

October 31st, 09:40 am

نئی دہلی:31اکتوبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر اپنے خطاب میں ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سردار پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے آئیڈیل کے لئے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل صرف ایک تاریخی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کے ہر ایک شہری کے دل میں بستے ہیں اور جو لوگ ان کے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ اتحاد کے غیر منقطع احساس کی حقیقی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں راشٹریہ ایکتا پریڈس اور مجسمہ اتحاد پر ہونے والے پروگرام اسی جذبے کی عکاسی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی اکیسویں میٹنگ میں ورچوئل طور پر شرکت کی

September 17th, 05:21 pm

نئی دہلی 17 ستمبر 2021: وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 21 ویں میٹنگ میں ورچوئل طور سے شرکت کی اور ویڈیو پیغام کے ذریعہ ایس سی او۔سی ایس ٹی او مشترکہ آؤٹ ریچ اجلاس برائے افغانستان میں حصہ لیا۔

افغانستان کے موضوع پر ایس سی او- سی ایس ٹی او سربراہ رابطہ کار اجلاس میں وزیراعظم کا اظہار خیال

September 17th, 05:01 pm

سب سے پہلے، میں صدر رحمن کو ایس سی اواورسی ایس ٹی اومیں افغانستان کی صورتحال کے تعلق سے خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم مودی نے ابھرتے فنکار کی پیٹھ تھپتھپائی، کہا- پینٹنگ کی طرح آپ کے خیالات میں بھی خوبصورتی

August 26th, 06:02 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو کے طالب علم اسٹیون ہیرس کو خط لکھ کر ان کے ذریعے بنائی گئی پینٹنگ کی تعریف کی ہے۔ دراصل، اس 20 سالہ ابھرتے فنکار نے ایک لیٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی دو خوبصورت پینٹنگ بناکر انہیں بھیجی تھی۔ اس کے جواب میں اب وزیر اعظم مودی نے خط لکھ کر اسٹیون کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

August 07th, 10:55 am

مدھیہ پردیش کے گورنر اور میرے بہت پرانے شناسا جناب منگو بھائی پٹیل ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قبائل کی بہبود میں ، درج فہرست ذات سماج کی ترقی کےلئے انہوں نے اپنی پوری زندگی کھپا دی۔ایسے مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی! وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ، ریاستی حکومت کے تمام دیگر وزراء، ممبران پارلیمنٹ ، ساتھ ہی ممبران اسمبلی اور مدھیہ پردیش کے الگ الگ حصوں سے جڑے تمام بہنوں اور بھائیوں!

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا(پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

August 07th, 10:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ ریاستی سرکار کے ذریعے اسکیم کے بارے میں مزید ا ٓگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی مہم جاری ہے تاکہ کوئی بھی اہل شخص چھوٹ نہ جائے۔ ریاست 7 اگست 2021 کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔مدھیہ پردیش میں اس اسکیم سے تقریباً پانچ کروڑ مستفیدین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کووڈ-19 سے متعلق مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کی

July 28th, 07:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کووڈ-19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے آج مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

راجیہ سبھا میں نئے وزراء کا تعارف کراتے ہوئے وزیر اعظم کے بیان کابنیادی متن

July 19th, 12:42 pm

آپ نے مجھے وزارت کے نئے ممبروں کا اس ایوان میں تعارف کرانے کے لئے حکم دیا ہے۔

نئے وزراء کے لئے لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی کے تعارفی کلمات کا متن

July 19th, 11:12 am

میں سوچ رہا تھا کہ آج ایوان میں جوش و خروش کا ماحول رہے گا کیوں کہ ہماری خواتین اراکین پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد وزیر بن چکی ہے۔ آج مجھے خوشی ہوتی کہ بہت بڑی تعداد میں ہمارے دلت بھائی وزیر بنے ہیں۔خوشی ہوتی کہ آج ہمارے درج فہرست قبائل کے تمام ساتھی بڑی تعداد میں وزیر بنے ہیں ، ہر ایک کو اس سے خوشی ہوتی۔