وزیر اعظم نے آسام دوس پر آسام کے لوگوں کو مبارکباد دی

December 02nd, 03:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام دوس کے موقع پر آسام کی بہنوں اور بھائیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا دن سورگ دیو چاولونگ سوکافا کے نظریے کو پورا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں مرکز اور آسام کی این ڈی اے حکومتیں آسام کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں ۔ فزیکل اور سماجی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے ۔ تائی اہوم ثقافت اور تائی زبان کو مقبول بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس سے آسام کے نوجوانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا ۔

تمل ناڈوکے رامیشورم میں مختلف ترقیاتیکام کاج کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

April 06th, 02:00 pm

تمل ناڈو کے گورنر این روی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامیشورم، تمل ناڈو میں 8300 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 06th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے رامیشورم میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے، انہوں نے نئے پمبن ریل پل کا افتتاح کیا جو کہہندوستان کا پہلا عمودی لفٹ سمندری پل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اور سڑک کے پل سے ٹرین اور ایک جہاز کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا اور پل کے آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج شری رام نومی کا مبارک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے سورج کی پاک کرنوں نے ایودھیا کے شاندار رام مندر میں رام للا کو تلک سے سجایا۔ انہوں نے کہا، بھگوان شری رام کی زندگی اور ان کے دور حکومت سے عمدہ حکمرانی کی تحریک قوم کی تعمیر کے لیے ایک اہم بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ تمل ناڈو کے سنگم عہد کے ادب میں بھی بھگوان شری رام کا ذکر ہے، انہوں نے رامیشورم کی مقدس سرزمین سے شری رام نومی کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

نئی دہلی میں اشٹلکشمی مہوتسو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

December 06th, 02:10 pm

آسام کے وزیر اعلیٰ، جناب ہمنتا بسوا سرما جی؛ میگھالیہ کے وزیر اعلی، کونراڈ سنگما جی؛ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، جناب مانک ساہا جی؛ سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ جی؛ میرے کابینہ کے ساتھیوں جناب جیوترادتیہ سندھیا جی اور جناب سکانتا مجومدار جی؛ اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ؛ میزورم اور ناگالینڈ کی حکومتوں کے وزراء؛ دیگر عوامی نمائندے؛ شمال مشرق کے بھائیو اور بہنو؛ خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کیا

December 06th, 02:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ تقریب میں تمام معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ یہ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مہا پرینروان دن تھا۔ انھوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا تیار کردہ آئین، جس نے 75 سال مکمل کر لیے ہیں تمام شہریوں کے لیے ایک عظیم تحریک ہے۔ جناب مودی نے ہندوستان کے تمام شہریوں کی جانب سے بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر 26 جولائی کو کارگل کا دورہ کریں گے

July 25th, 10:28 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی26 جولائی 2024 کو صبح تقریباً 9:20 بجے 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر کارگل جنگ کی یادگار کا دورہ کریں گے اور ان بہادرجوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانیاں دیں۔ وزیر اعظم مجازی طور پر شنکن لا ٹنل پروجیکٹ کے پہلے دھماکے کا آغاز بھی کریں گے۔

نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر ( آئی ای سی سی ) کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 26th, 11:28 pm

آج کے یہ قابل دید اور شاندار 'بھارت منڈپم' ، اسے دیکھ کر کہ ہر بھارتی خوشی سے بھر رہا ہے ، محظوظ ہو رہا ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے ۔ 'بھارت منڈپم' بھارت کی صلاحیت، بھارت کی نئی توانائی کا آغاز ہے۔ 'بھارت منڈپم' درشن ہے ، بھارت کی عظمت کا اور بھارت کی قوت ارادی کا ۔ کورونا کے مشکل دور میں ، جب ہر طرف کام رکا ہوا تھا ، ہمارے ملک کے مزدوروں نے دن رات محنت کر کے ، اس کی تعمیر مکمل کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا

July 26th, 06:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش – کم – کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جی -20 کا سکہ اور جی -20 اسٹامپ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم نے بھارت منڈپم کے طور پر کنونشن سینٹر کو نام دینے کی تقریب کا نظارہ کیا، جو ڈرون کے ذریعہ اور ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کیا گیا، جسے اس موقع پر نمایاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیش کئے گئے ویژن اور تقریبا 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا، پرگتی میدان میں نیا آئی ای سی سی کمپلیکس ایک عالمی کاروباری منزل کے طور پر ہندوستان کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

روزگار میلہ کے تحت بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریبا 70000 تقرر نامے تقسیم کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 13th, 11:00 am

قومی سطح پر یہ روزگار میلے این ڈی اے اور بی جے پی حکومت کی نئی پہچان بن گئے ہیں۔ آج ایک بار پھر 70 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرر نامے موصول ہوئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستی حکومتیں بھی بی جے پی کی تمام ریاستوں میں لگاتار اس طرح کے روزگار میلوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ جو لوگ اس وقت سرکاری نوکریوں پر آ رہے ہیں ان کے لیے یہ بہت اہم وقت ہے۔

وزیراعظم نے قومی روزگار میلے سے خطاب کیا

June 13th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی روزگار میلے سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور ادارو ں نے نئے بھرتی کئے گئے لوگوں کو تقریباََ 70 ہزار تقررنامے تقسیم کئے ۔ ملک بھر کے منتخب نئے بھرتی کئے گئے افراد مالی خدمات کے محکمے ، محکمہ ڈاک ، اسکولی تعلیم کے محکمے ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ،وزارت دفاع ، ریوینیو کے محکمے ،صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت ، ایٹمی توانائی کا محکمہ ، ریلوے کی وزارت ، آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ ، ایٹمی توانائی کا محکمہ ،امور داخلہ کی وزارت سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتوں میں جوائن کریں گے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران میلے کے انعقاد والے ملک بھر میں 43 مقامات کو مربوط کیا گیا ہے۔

ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) گوہاٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 14th, 12:45 pm

آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، وزیر اعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر صحت منسکھ منڈاویہ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، آسام حکومت کے وزیر کیشب مہنتا جی، یہاں موجود تمام نامور شخصیات، طبی دنیا کے دیگر معززین، مختلف مقامات سے ویڈیو کانفرنس سے وابستہ تمام معززین اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔

وزیر اعظم نے گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا

April 14th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آسام جدید ترین حفظانِ صحت اختراعی ادارے (اے اے ایچ آئی آئی) کا سنگ بنیاد رکھا اور مستحق مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کارڈس تقسیم کرکے ’آپ کے دوار آیوشمان‘ مہم کا آغاز کیا۔

ویڈیو پیغام کے ذریعہ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 04th, 09:46 am

سب کو میرا نمسکار۔ ہندوستان میں خوش آمدید! سب سے پہلے، میں کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے 5ویں ایڈیشن ، آئی سی ڈی آر آئی- 2023 کا موقع حقیقت میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم نے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر پر 5ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

April 04th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفرا اسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی) 2023 پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

کرناٹک کے بنگلورو میں بھارت توانائی ہفتہ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 06th, 11:50 am

اس وقت ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ پر ہم سبھی کی نظر لگی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگوں کی افسوسنا ک موت اور بہت نقصان کی خبریں ہیں۔ ترکی کے آس پاس کے ممالک میں بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں کی دعائیں، سبھی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بھارت زلزلہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کیا

February 06th, 11:46 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک(آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انڈین آئل کے ’ان بوتلڈ‘ اقدام کے تحت یونیفارم کا آغاز کیا۔ یہ یونیفارم ری سائیکل شدہ پی ای ٹی بوتلوں سے بنی ہیں۔ انہوں نے انڈین آئل کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے جڑواں کوک ٹاپ ماڈل کو بھی قوم کے نام وقف کیا اور اس کے کاروباری رول آؤٹ کو جھنڈی دکھا کر اسکا آغاز کیا۔

ممبئی، مہاراشٹرا میں ترقیاتی کاموں کے آغاز اور پی ایم-سواندھی یوجنا کے تحت مستفیدین کو منظور شدہ قرضوں کی منتقلی کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 19th, 05:15 pm

مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، اسمبلی کے اسپیکر جناب راہول نارویکر، حکومت مہاراشٹر کے دیگر تمام وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل اے۔ اور بڑی تعداد میں یہاں تشریف لانے والے میرے پیارے بہنو اور بھائیو!

وزیر اعظم نے ممبئی ،مہاراشٹر میں تقریباً 38800 کروڑ روپئے کے بقدر کی مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا

January 19th, 05:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا آغاز کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت ایک لاکھ مستفیدین کے لیے منظور شدہ قرض کی منتقلی کا بھی آغاز کیا۔ ان پروجیکٹوں میں ممبئی میٹرو ریل کی لائنوں 2اے اور 7 کو قوم کے نام وقف کرنا، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھنا اور گندے پانی کی صفائی سے متعلق سات سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھنا ، 20 ہندو ہردے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے آپلا دواخانے کا افتتاح، اور ممبئی میں تقریباً 400 کلومیٹر طویل سڑکوں کو کنکریٹ کے ذریعہ مضبوط کرنے سے متعلق پروجیکٹ کا آغاز، شامل ہیں۔

گوا کے موپا میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 11th, 06:45 pm

ڈائس پر موجود گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی جی، گوا کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت جی، مرکزی وزراء جناب شریپد نائک جی، جیوترادتیہ سندھیا جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات۔

PM inaugurates greenfield International Airport in Mopa, Goa

December 11th, 06:35 pm

PM Modi inaugurated Manohar International Airport, Goa. The airport has been named after former late Chief Minister of Goa, Manohar Parrikar Ji. PM Modi remarked, In the last 8 years, 72 airports have been constructed compared to 70 in the 70 years before that. This means that the number of airports has doubled in the country.