شیوا گری کی 90 ویں سالگرہ اور برہماودیالیہ کی گولڈن جبلی پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 10:31 am
سری نارائنا دھرم سنگھم ٹرسٹ کے صدر سوامی سچیدانند جی، جنرل سکریٹری سوامی رتمبھرانند جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی، کیرل کی سرزمین کے ہی جناب وی مرلی دھرن جی، جناب راجیو چندر شیکھر جی،جناب سری نارائن گرو دھرم سنگھم کے دیگر سبھی عہدیداران، ملک و بیرون ملک سے آئے تمام عقیدت مند ، خواتین و حضرات،وزیراعظم نے شیوگری مٹھ کی 90 ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈن جوبلی کے سال بھر چلنے والے جشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی
April 26th, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریند رمودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ پر منعقد شیو گری مٹھ کی 90 ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈ جوبلی کے سال بھر چلنے والے جشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مشترکہ طور پر سال بھر چلنے والے اس جشن کا لوگو بھی لانچ کیا۔ شیو گری مٹھ اور برہما ودیالیہ دونوں کی شروعات عظیم سوشل ریفارمر جناب نارائن گرو کی نیک خواہشات اور رہنمائی میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر شیو گری مٹھ کے روحانی پیشوا ؤں اور عقیدت مندوں کے علاوہ مرکزی وزراء جناب راجیو چندر شیکھر اور جناب وی مرلی دھرن بھی موجود تھے۔وزیر اعظم مودی شیوگری زیارت کی 90ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کریں گے، اس سلسلے میں ان کے لیے اپنے سجھاؤ دیجئے
April 25th, 01:13 pm
وزیر اعظم نریندر مودی شیوگری زیارت کی 90ویں سالگرہ اور برہما ودھیالیہ کی جشن طلائی تقریبات کے موقع پر افتتاحی خطبہ دیں گے۔ شیوگری مٹھ شیوگری زیارت کی ’نواتی‘ او ر برہما ودھیالیہ کی جشن طلائی تقریبات کے لیے ایک سال چلنے والے پروگرام کا اہتمام کرے گا جس کا آغاز مشترکہ طور پر اپریل 2022 سے ہو رہا ہے۔