وزیر اعظم کی سنگاپور کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت
September 05th, 04:57 pm
ہندوستان میں ان کی سرمایہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں سنگاپور کے صنعتی رہنماؤں کے کردار کو تسلیم کیا۔ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید آسان بنانے کے لیے، وزیر اعظم نے سنگاپور میں انویسٹ انڈیا کے دفتر کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک ساجھے داری میں تبدیل کرنے کا عمل دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔سنگاپور کے سینئر ایمریٹس وزیر گوہ چوک ٹونگ سے وزیراعظم کی ملاقات
September 05th, 03:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور میں سینئر ایمریٹس وزیر گوہ چوک ٹونگ سے ملاقات کی۔وزیراعظم کی سنگاپور کے صدر سے ملاقات
September 05th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے صدر عزت مآب جناب تھرمن شانموگرتنم سے ملاقات کی۔وزیراعظم کی سنگاپور کے سینئر وزیر لی ہسین لونگ کے ساتھ میٹنگ
September 05th, 02:18 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے سینئر وزیراورسابق وزیر اعظم جناب مسٹر لی ہیسین لونگ کے ساتھ میٹنگ کی۔ سینئر وزیر نے وزیراعظم جناب مودی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔وزیر اعظم نے اے ای ایم سنگا پور کا دورہ کیا
September 05th, 12:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے عزت مآب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے ہمراہ سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ سنگاپور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے فروغ اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے مواقع کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پر مذکورہ سیکٹر کےسنگاپور کی کئی دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو 11-13 ستمبر 2024 کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی سیمی کان انڈیا نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم کی سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات
September 05th, 10:22 am
اپنی بات چیت کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-سنگاپور دو طرفہ تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دوطرفہ تعلقات کی وسعت ، گہرائی اور بے پناہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو بھی بڑا فروغ حاصل ہو گا۔ اقتصادی تعلقات میں مضبوط پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلہ کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سنگاپور ہندوستانی معیشت میں تقریباً 160 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان کے لئے ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں تیز رفتار اور پائیدار ترقی نے سنگاپور کے اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے دفاع اورسلامتی، بحری شعبے میں بیداری، تعلیم مصنوعی ذہانت (اے آئی) فن ٹیک، نئی ٹیکنالوجی کے شعبے ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور علمی شراکت داری کے شعبوں میں موجودہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے ملکوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے گرین پروجیکٹ کوریڈورز میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
September 05th, 09:00 am
میں پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ہماری پہلی ملاقات ہے۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارکباد اور دلی نیک خواہشات۔ مجھے یقین ہے کہ 4جی کی قیادت میں سنگاپور مزید تیزی سے ترقی کرے گا۔PM Modi arrives in Singapore
September 04th, 02:00 pm
PM Modi arrived in Singapore. He will hold talks with President Tharman Shanmugaratnam, Prime Minister Lawrence Wong, Senior Minister Lee Hsien Loong and Emeritus Senior Minister Goh Chok Tong.وزیراعظم کا دورہ برونائی دارالسلام اور سنگاپور
September 03rd, 07:30 am
اگلے دو دنوں مں پی ایم مودی برونائی دارالسلام اور سنگاپور کا دورہ کریں گے۔ ہندوستان-برونائی دارالسلام مںی پی ایم مودی مہتمم سلطان حاجی حسنال بولکہو سے ملاقات کریں گے۔ سنگاپور مںا وہ صدر تھرمن شانموگرٹنم، وزیر اعظم لارنس وونگ، سنئرہ وزیر لی ہسین لونگ اور ایمریٹس سنئر وزیر گوہ چوک ٹونگ سے بات چتں کریں گے۔سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 01:30 pm
آج کا دن، بحر ہند کے تین دوست ممالک کے لیے ایک خاص دن ہے۔ آج ہم اپنے تاریخی تعلقات کو جدید ڈیجیٹل طریقے سے منسلک کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے عوام کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ فن ٹیک کنیکٹیویٹی کے ذریعے نہ صرف سرحد پار لین دین، بلکہ سرحد پار رابطے بھی مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یو پی آئی ، اب ایک نئی ذمہ داری نبھا رہا ہے --شراکت داروں کو ہندوستان کے ساتھ متحد کرنا۔وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم اور سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ طور پریو پی آئی خدمات کا افتتاح کیا
February 12th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرما سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناوتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) خدمات کے آغاز اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس میں ‘روپے’ کا رڈ کی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔ہندوستان کی موسیقی کی تاریخ تنوع کا ترانہ ہے ،جس کی گونج تال کے ساتھ سنائی دیتی ہے جس کا ارتقا ء ہزاروں سال میں ہوا ہے :وزیر اعظم
November 14th, 09:43 am
وزیر اعظم نے ستار کے جنون کے لئے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کی تعریف کی۔مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیا وکاس کیندروں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 19th, 05:00 pm
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ بھائی دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، جناب منگل پربھات لودھا جی، ریاستی حکومت کے دیگر تمام وزرا، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا
October 19th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کا آغاز کیا۔ مہاراشٹر کے 34 دیہی اضلاع میں قائم یہ کیندر دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ہنر مندی کے تربیتی پروگرام منعقد کریں گے۔وزیر اعظم نے سنگاپور کے سابق وزیر اعظم لی کوان یو کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
September 16th, 02:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے سابق وزیر اعظم لی کوان یو کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔عالمی بایو ایندھن کا آغاز
September 09th, 10:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں جاری جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 ستمبر 2023 کو سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹینا، ماریشش اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز کا کیا۔اٹھارویں مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کابیان
September 07th, 01:28 pm
مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میں صدر وِڈوڈو کو ان کی شاندار قیادت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں ایک مبصر کے طور پر تیمور لیستے کے وزیر اعظم عالی مرتبت سِناناگزماؤ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک امور پر بات چیت اور تعاون کے لیے لیڈروں کی زیر قیادت واحد میکانزم ہے۔ یہ ایشیاکا اہم اعتماد سازی کا میکانزم بھی ہے۔ اور اس کی کامیابی کی کلید آسیان کی مرکزیت ہے۔وزیر اعظم نے 20سویں آسیان ۔ بھارت سربراہ ملاقات اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں شرکت کی
September 07th, 11:47 am
آسیان۔ بھارت سربراہ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے آسیان – بھارت جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں آسیان شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انڈو-پیسفک خطے میں آسیان کی مرکزیت کا ازسر نو اعادہ کیا ، بھارت کی انڈوپیسفک بحری پہل قدمی (آئی پی او آئی) اور انڈوپیسفک کے سلسلے میں آسیان کے نقطہ نظر کے درمیان بہتر تال میل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر آسیان – بھارت ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے کی تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بیسویں آسیان – بھارت سربراہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
September 07th, 10:39 am
اس سربراہ ملاقات کے شاندار اہتمام کے لیے، صدر وِڈوڈو کو میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے سنگاپور کا صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے تھرمن شنمگرتنم کو مبارکباد پیش کی
September 02nd, 10:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے صدرکے طور پر منتخب کیے جانے پر جناب تھرمن شنمگرتنم کو مبارکباد دی ہے۔