گجرات میں شریمد راج چندرا مشن دھرم پور کے مختلف پروجیکٹوں کے لئے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 04th, 07:25 pm
شریمد راج چندر مشن، دھرم پور کا آج کا پروگرام اس امر جذبے کی علامت ہے۔ آج ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا گیا، اینیمل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس کی تعمیر کا کام بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سے گجرات کے دیہاتیوں، غریبوں اور قبائلیوں کو ، خاص طور پر جنوبی گجرات کے ساتھیوں کو ، ہماری ماؤں اور بہنوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان جدید سہولیات کے لئے میں راکیش جی کو ، اس پورے مشن کو، آپ کے سبھی عقیدت مندوں اور خدمت گاروں کا جتنا شکریہ ادا کروں ، اتنا کم ہے ، جتنی مبارکباد دوں ، اتنی کم ہے ۔وزیر اعظم نے شریمد راج چندر مشن، دھرم پور، گجرات کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
August 04th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے ولساڈ ضلع میں شریمد راج چندر مشن، دھرم پور کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔