وزیراعظم نے شرڈی مہاراشٹر میں شری سائی بابا سمادھی ٹیمپل میں پوجا کی اور درشن کیے

October 26th, 05:36 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شرڈی ،مہاراشٹر میں شری سائی بابا سمادھی ٹیمپل میں پوجا کی اور درشن کیے۔

وزیر اعظم 26 اکتوبر کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے

October 25th, 11:21 am

وزیر اعظم دوپہرایک بجے کے قریب، احمد نگر ضلع کے شرڈی پہنچیں گے، جہاں وہ شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن اور پوجاارچنا کریں گے۔ وہ مندر میں نئے درشن قطار کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 2 بجے، وزیر اعظم نلوندے باندھ کا جل پوجن انجام دیں گے اور باندھ کے نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم شرڈی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ صحت، ریل، سڑک اور تیل اور گیس جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کاافتتاح کریں گے ، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔