وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ میں منعقدہ مختلف النوع پروگراموں میں شرکت کی
October 27th, 07:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری سد گرو سیوا سنگھ ٹرسٹ چترکوٹ، مدھیہ پردیش میں مختلف النوع پروگراموں میں حصہ لیا۔ جناب مودی نے رگھوبیر مندر میں پوجا اور درشن کیے اور پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ بعد ازاں وہ شری رام سنسکرت مہاودیالیہ گئے جہاں انہوں نے گروکل کی سرگرمیوں کی نمائش والی گیلری ملاحظہ کی۔ اس کے بعد وزیر اعظم، سدگرو نیتر چکتسالیہ گئے اور وہاں نمائش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سدگرو میڈی سٹی بھی ملاحظہ کی۔وزیر اعظم 27 اکتوبر کو مدھیہ پردیش کے چترکوٹ کا دورہ کریں گے
October 26th, 09:14 pm
تقریباً 1:45 بجے، وزیر اعظم ستنا ضلع کے چترکوٹ پہنچیں گے اور شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ کے متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ رگھوبیر مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وہ شری رام سنسکرت مہاودیالیہ کا دورہ کریں؛ آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور جانکی کنڈ چکتسالیہ کے نئے ونگ کا افتتاح کریں گے۔