آچاریہ شری ایس این گوئنکا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

February 04th, 03:00 pm

آچاریہ شری ایس این گوئنکا جی کی صد سالہ پیدائش کی تقریبات کا آغاز ایک برس قبل ہوا تھا۔ اس ایک سال میں آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے ساتھ ساتھ ملک نے کلیان مترا گوئنکا جی کے نظریات کو بھی یاد کیا۔ آج جب ان کی صد سالہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہیں، ملک ترقی یافتہ ہندوستان کی قراردادوں کو پورا کرنے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سفر میں، ہم ایس این گوینکا جی کے خیالات اور سماج کے تئیں ان کی لگن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ گروجی بھگوان بدھ کے منتر کو دہرایا کرتے تھے - سمگہ نام تپوسوکھو - یعنی جب لوگ مل کر مراقبہ کرتے ہیں تو اس کے اثر انگیز نتائج سامنے آتے ہیں ۔ یہ یکجہتی کا احساس، یہ اتحاد کی طاقت ترقی یافتہ ہندوستان کی ایک بڑی بنیاد ہے۔ اس پیدائش کی صد سالہ تقریب میں، آپ سب نے سال بھر اس منتر کا پرچار کیا ہے۔ میں آپ سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے آچاریہ شری ایس این گوئنکا کی 100ویں یوم پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

February 04th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے ایس این گوئنکا کی 100ویں یوم پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔