وزیر اعظم نے شری رامو جی راؤ کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا
June 08th, 11:33 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راموجی فلم سٹی کے بانی جناب راموجی راؤ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ راموجی راؤ ایک صاحب بصیرت شخص تھے، جنہوں نے بھارتی میڈیا میں انقلاب برپا کیا۔ ان کے زبردست تعاون نے صحافت اور فلمی دنیا پر نہ مٹنے والے نقوش مرتب کیے ہیں۔