‏آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو کی دسویں برسی پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن‏

July 25th, 04:31 pm

میں آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو جی کو ان کی برسی پر بصد احترام نمن کرتا ہوں اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں سکھرام جی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے اس تقریب کے لیے بہت پیار سے مدعو کیا۔ میری دلی خواہش بھی تھی کہ میں اس پروگرام کے لیے کانپور آؤں اور آپ سب کے درمیان موجود رہوں۔ لیکن آج ہمارے ملک کے لیے ایک بہت بڑا جمہوری موقع بھی ہے۔ آج ہمارے نئے صدر نے حلف لیا ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار قبائلی سماج کی ایک خاتون صدر ملک کی قیادت کرنے جا رہی ہیں۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت، ہمارے ہمہ گیر خیال کی ایک زندہ و جاوید مثال ہے۔ اس موقع پر آج دہلی میں بہت سی اہم تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ میرے لیے آئینی ذمہ داریوں کے لیے دہلی میں موجود رہنا فطری اور ضروری ہے۔ چنانچہ میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آپ سے رابطہ کر رہا ہوں۔

وزیر اعظم نے آنجہانی شری ہرموہن سنگھ یادو کی 10ویں برسی پر پروگرام سے خطاب کیا

July 25th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق ایم پی، ایم ایل سی، ایم ایل اے اور شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ اور یادو برادری کی ایک بلند پایہ شخصیت اور رہنما آنجہانی جناب ہرموہن سنگھ یادو کی 10ویں برسی پر پروگرام سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم 25 جولائی کو آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو کی دسویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کریں گے

July 24th, 02:55 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 25 جولائی 2022 کو شام 4:30 بجے آنجہانی ہرموہن سنگھ یادو کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے۔