وزیر اعظم 29 جولائی کو دہلی میں بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے

July 28th, 06:50 pm

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط جاری کریں گے۔ یہ اسکول طلباء کی اس طرح تربیت کریں گے کہ وہ ایک منصفانہ،شمولیت پر مبنی اور تکثیریت پسند سماج کی تعمیر کے لئے مصروف، نتیجہ خیز اور تعاون کرنے والے شہری بنیں جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 میں تصور پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم 12 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر کے نصاب کی کتابوں کا اجرا کریں گے۔