آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 30th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 10th, 06:25 pm
یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ اسی جگہ ، اسی اسٹیڈیم میں1951 میں پہلے ایشیائی کھیل ہوئے تھے،آج آپ بھی اور آپ سبھی کھلاڑیوں نے ،آپ نے جو جرأت مندانہ کام کیا ہے،جو کوششیں کی ہیں،جو نتائج دیئے ہیں،اس کی وجہ سے ملک کےہر کونے میں ایک جشن کا ماحول ہے۔100 پار کی میڈل ٹیلی کے لئے آپ نے د ن رات ایک کردیا۔ایشین گیمس میں آپ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پورا ملک فخر محسوس کررہا ہے۔وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا
October 10th, 06:24 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے بھی گفت و شنید کی۔ بھارت نے ایشین گیمز 107 میں 28 طلائی تمغوں سمیت 2022 تمغے جیتے ہیں جو براعظم ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بہترین کارکردگی ہے۔وزیر اعظم نے 10 ایم ایئر پسٹل مردوں کی ٹیم کو شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی
September 28th, 11:05 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں کے دوران 10 ایم ایئر پسٹل مردوں کی ٹیم کو شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شوٹر سربجوت سنگھ، ارجن سنگھ چیما اور شِوا نروال نے اپنی درستگی اور مہارت کے ساتھ پورے ملک کو فخر کا احساس کرایا ہے۔وزیراعظم نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن خواتین کی شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر صفت کور سامرا کو مبارکباد دی
September 27th, 09:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر صفت کور سامرا کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے آشی چوکسی کو 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن خواتین شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 27th, 09:29 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر شوٹر آشی چوکسی کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے اسکیٹ مردوں کے شوٹنگ ایونٹ میں تاریخ ساز چاندی کا تمغہ جیتنے پر اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد دی
September 27th, 09:25 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں اسکیٹ مینز شوٹنگ ایونٹ میں تاریخ ساز سلور میڈل جیتنے پر اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کے لیے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے پر نشانوں بازوں کی ستائش کی
September 25th, 02:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، ایشیائی کھیل 2022 ء میں سونے کا تمغہ جیتنے پر 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں مردوں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے ہندوستانی نشانے بازوں کو آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی
June 10th, 04:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستانی نشانے بازوں کو ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ہے۔ جہاں، 15 تمغوں کی تعداد کے ساتھ، ہندوستان تمغوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی نشانہ باز اوانی لیکھارا کو پیراشوٹنگ عالمی کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے
June 08th, 11:25 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرانس میں ریکارڈ ا سکور کے ساتھ پیرا شوٹنگ ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے اوانی لیکھارا کو مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم نریندرمودی نے پیراشوٹنگ ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر بھارتی نشانے باز سری ہرشا دیوا ریڈی کو مبارکباد دی
June 08th, 11:23 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پیراشوٹنگ ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر بھارتی نشانے باز سری ہرشا دیوا ریڈی کو مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم نے اپنی رہائش گاہ پر بھارتی پیرالمپکس ٹیم کی میزبانی کی
September 09th, 02:41 pm
نئی دہلی، 9 ستمبر 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ پر ٹوکیو 2020 پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کی میزبانی کی۔ اس ٹیم میں پیرا ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ کوچ بھی شامل تھے۔مخصوص تصاویر: پیرالمپک چیمپئنس کے ساتھ ایک یادگاری گفت و شنید
September 09th, 10:00 am
وزیر اعظم نریندر مودی نے 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی پیرالمپکس چیمپئنس سے ملاقات کی جنہوں نے ملک کا سر مطلع عالم پر فخر سے بلند کیا ہے۔وزیر اعظم نےنشانے باز منیش نروال کوپیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد دی
September 04th, 10:58 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےٹوکیو میں منعقد پیرالمپکس کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئےنشانے بازمنیش نروال کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نےنشانے باز سنگھ راج ادھانا کوپیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد دی
September 04th, 10:54 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےٹوکیو میں منعقد پیرالمپکس کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئےنشانے بازسنگھ راج ادھانا کو مبارکباد پیش کی ہے۔