وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد کا خیرمقدم کیا
September 09th, 08:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔نتائج کی فہرست: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان کا ہندوستان کا سرکاری دورہ
September 09th, 07:03 pm
1. ایمریٹس نیوکلیئر انرجی کمپنی (سی این ای سی) اور نیوکلیئر پاور کوآپریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) کے درمیان برکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے شعبے میں مفاہمت نامےابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کا دورۂ بھارت( 9 سے 10 ستمبر 2024)
September 09th, 07:03 pm
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر 9سے 10 ستمبر 2024 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس حیثیت میں ولی عہد شہزادے کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ کل نئی دہلی پہنچنے پر تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ان کا استقبال کیا اور انہیں رسمی گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔ ان کے ساتھ وزراء، سینئر افسران اور ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ایکسپو 2020 دوبئی کے انڈیا پویلین میں حاضرین سے خطاب
October 01st, 08:55 pm
ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین میں آپ خیرمقدم ہے۔یہ ایک تاریخی ایکسپو ہے۔ مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیا خطے میں منعقد کیا جانے والا یہ پہلا ایکسپو ہے۔بھارت اس ایکسپو میں شرکت کررہا ہے اور اس کا پویلین سب سے بڑے پویلینوں میں سے ایک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور دوبئی کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں بہت موثر ہوگا۔ آیئے ہم بھارت کی حکومت اور وہاں کے عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد بن النہیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےشروعات کریں ۔ایکسپو 2020 دوبئی کے انڈیا پویلین میں وزیراعظم کا پیغام
October 01st, 08:54 pm
ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین کے لئے ایک پیغام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایکسپو کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیا خطے میں منعقد کیا جانے والا پہلا ایکسپو ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور دوبئی کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں بہت موثر ہوگا‘‘۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد بن النہیان اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر اور دوبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ’’ ہم نے اپنی اسٹریٹجک پاٹنرشپ میں جو کامیابی حاصل کی ہے، وہ انہیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ میں اپنے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام جاری رکھنے کا خواہش مند ہوں‘‘۔