ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 12th, 03:00 pm

یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

November 12th, 02:31 pm

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

من کی بات کی 105 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (24.09.2023)

September 24th, 11:30 am

میرے پیارے اہلِ خانہ، نمسکار۔ من کی بات کی ایک اور قسط میں مجھے آپ کے ساتھ ملک کی تمام کام یابیوں، ہم وطنوں کی کام یابیوں، ان کی متاثر کن زندگی کے سفر کو شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان دنوں مجھے جو خطوط اور پیغامات موصول ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر دو موضوعات پر ہیں۔ پہلا موضوع چندریان-3 کی کام یاب لینڈنگ اور دوسرا موضوع دہلی میں جی-20 کا کام یاب انعقاد ہے۔ مجھے ملک کے ہر حصے سے، سماج کے ہر طبقے سے، ہر عمر کے لوگوں کی طرف سے بے شمار خطوط موصول ہوئے ہیں۔ جب چندریان 3 چاند پر اترنے والا تھا تو کروڑوں لوگ مختلف ذرائع سے ایک ساتھ اس لمحے کے گواہ بن رہے تھے۔ اسرو کے یوٹیوب لائیو چینل پر 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس تقریب کو دیکھا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ چندریان -3 سے لاکھوں بھارتی کتنے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ چندریان کی اس کام یابی پر ان دنوں ملک میں ایک بہت بڑا کوئز مقابلہ بھی چل رہا ہے- اسے چندریان مہا کوئز نام دیا گیا ہے۔ اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ مائی گوو پورٹل پر اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں۔ مائی گوو کے آغاز کے بعد سے کسی بھی کوئز میں یہ سب سے بڑی شرکت ہے۔ میں آپ سے یہ بھی کہوں گا کہ اگر آپ نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا ہے تو ابھی تاخیر نہ کریں، اس میں ابھی چھ دن باقی ہیں۔ براہ مہربانی اس کوئز میں حصہ لیں۔