گجرات کے تربھ میں مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 22nd, 02:00 pm
آپ سب کیسے ہیں؟ اس گاؤں کے پرانے جوگیوں کے درشن کیے اور پرانے دوستوں کے بھی درشن ہوئے۔ بھائی، واڑی ناتھ نے تو رنگ جما دیا ، میں پہلے بھی واڑی ناتھ آیا ہوں اور کئی بار آیا ہوں، لیکن آج کی رونق کچھ اور ہے۔ دنیا میں چاہے جتنا استقبال اوراحترام ہو لیکن جب یہ احترام گھر میں ہوتا ہے تو خوشی ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ آج میرے گاؤں کے کچھ لوگ نظر آئے، ماما کے گھر آنے کی خوشی بھی انوکھی ہے، میں نے جو ماحول دیکھا ہے، اس کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ سبھی عقیدت سے لبریز بھگتوں کو میرا پرنام۔ دیکھیں کیا اتفاق ہے، ٹھیک ایک ماہ قبل 22 جنوری کو میں ایودھیا میں بھگوان رام کے قدموں میں تھا۔ وہاں مجھے بھگوان رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا کی تاریخی تقریب میں شرکت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس کے بعد 14 فروری بسنت پنچمی کو ابوظہبی میں خلیجی ممالک کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ اور ابھی دو تین دن پہلے یوپی کے سنبھل میں کالکی دھام کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع بھی ملا۔ اور اب آج مجھے یہاں تربھ کے اس شاندار مندر میں پران پرتشٹھا کے بعد پوجا کرنے کی تقریب میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوا ہے۔وزیر اعظم نے تربھ ،مہسانہ گجرات میں13,500کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
February 22nd, 01:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تربھ، مہسانہ، گجرات میں13,500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جیسے انٹرنیٹ کنکٹی وٹی، ریل، سڑک، تعلیم، صحت،کنکٹی وٹی، تحقیق اور سیاحت۔وزیر اعظم نے استاد ذاکر حسین اور دیگر کو، گرامیز میں ’بہترین عالمی موسیقی‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی
February 05th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’بہترین عالمی موسیقی‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر آج موسیقاروں استاد ذاکر حسین، راکیش چورسیا، شنکر مہادیون، سیلواگنیش وی اور گنیش راجگوپالن کو مبارکباد دی۔