دہرادون، اتراکھنڈ میں متعدد پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 04th, 12:35 pm

اتراکھنڈ کے تمام دانا سیانو، دیدی بھولیو، چاچی بوڈیو اور بھے بینو۔ آپ تمام کو میرا پرنام ! مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ ٹھیک ٹھاک ہوں گے! لوگوں کی خدمت میں میری حاضری قبول کریں !

وزیر اعظم نے دہرادون میں تقریباً 18000 کروڑ روپئے کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

December 04th, 12:34 pm

انھوں نے ایسے سات پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جن کا اصل مقصد ان خطہ میں تودے کھسکنے کے دیرینہ مسئلے کو حل کرکے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔ ان میں دیو پریاگ سے سری کوٹ تک کی سڑک چوڑی کرنے کا پروجیکٹ، این ایچ- 58 پر برہم پوری سے کوڈی بالا سڑک کو چوڑا کرنا، 120 میگاواٹ کا دیاسی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ جسے دریائے جمنا پر بنایا گیا ہے، دہرادون میں ہمالین کلچر سینٹر اور دہرادون میں جدید ترین کی پرفیومری اینڈ آروما لیباریٹری (سینٹر فار آرومیٹک پلانٹس) شامل ہیں۔

وزیراعظم 4 دسمبر کو دہرہ دون میں تقریباًً 18ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے

December 01st, 12:06 pm

نئی دہلی، یکم دسمبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 دسمبر 2021 کو دہرہ دون کا دورہ کریں گے اور دن میں ایک بجے تقریباً 18 ہزار کروڑ کی لاگت والے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس دورے میں بنیادی توجہ سڑک کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے پروجیکٹوں پر ہوگی، جو سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گے اور اس خطے میں سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ یہ تمام پروجیکٹ پہلے دور افتادہ سمجھے جانے والے علاقوں میں کنکٹی ویٹی بڑھانے اور وہاں تک پہنچنے کو مزید آسان بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق ہیں۔