کابینہ نے دہلی میٹرو مرحلہ- IV پروجیکٹ کے تحت رٹھالا-کنڈلی راہداری کو منظوری دی

December 06th, 08:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے دہلی میٹرو کے مرحلہ- IV پروجیکٹ کے تحت 26.43 کلو میٹر کی طوالت کی حامل رٹھالا –نریلا-ناتھوپور (کنڈلی) راہداری کو منظوری دے دی ہے ، جس سے قومی راجدھانی اور ہمسایہ ریاست ہریانہ کے درمیان کنکٹیویٹی میں مزید اضافہ ہوگا۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس راہداری کا تعمیراتی کام اپنے آغاز کی تاریخ سے لے چار برسوں میں مکمل ہو جائے گا۔