وزیر اعظم نے ڈاکٹر آر بالاسبرامنیم کی کتاب ’پاور ودِن: دی لیڈرشپ لیگیسی آف نریندر مودی‘ کی کاپی پر دستخط کیے

July 17th, 09:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر آر بالاسبرامنیم سے ملاقات کی اور ان کی کتاب ’پاور ودِن: دی لیڈرشپ لیگیسی آف نریندر مودی‘ کی ایک کاپی پر دستخط کیے۔ یہ کتاب وزیر اعظم نریندر مودی کے قائدانہ سفر کی عکاسی کرتی ہے اور اس کی مغربی اور ہندی نقطہ نظرسے تشریح کرتی ہے، جو عوامی خدمت کی زندگی کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرنے کے لیے انہیں یکجا کرتی ہے۔

روزگار میلہ کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے تقریباً 71,000 تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 20th, 10:45 am

یہ سال 2023 کا پہلا روزگار میلہ ہے۔ 2023 کا آغاز روشن مستقبل کی نئی امیدوں کے ساتھ ہوا ہے۔ یہ ان 71 ہزار خاندانوں کے لیے خوشی کا نیا تحفہ لے کر آیا ہے جن کے افراد کو سرکاری ملازمت کا موقع ملا ہے۔ میں تمام نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000 تقرری نامےتقسیم کیے

January 20th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے افراد میں تقریباً 71,000 تقرری نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ وزیراعظم کے اس عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں حصہ داری کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو-2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

June 09th, 11:01 am

میں آپ سب کو ملک کے پہلے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو میں شرکت کرنے اور بھارت کی اس طاقت کا دنیا کو تعارف کرانے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایکسپو بھارت کے بائیوٹیک سیکٹر کی تیزی سے ترقی کی عکاس ہے۔ بھارت کی بائیو اکانومی گزشتہ 8 سالوں میں 8 گنا بڑھی ہے۔ 10 ارب ڈالر سے 80 ارب ڈالر تک، ہم پہنچ چکے ہیں۔ بھارت بائیوٹیک کے عالمی ماحولیاتی نظام میں ٹاپ 10 ممالک کی لیگ تک پہنچنے سے بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل یعنی 'بی آئی آر اے سی' نے نئے بھارت کی اس نئی چھلانگ میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ 'بی آئی آر اے سی' نے پچھلے سالوں میں بھارت میں بائیو اکانومی کی تحقیق اور اختراع کی بے مثال توسیع میں ایک اہم حصہ ڈالا ہے۔ میں 'بی آئی آر اے سی' کے 10 سال کے کامیاب سفر میں اس اہم سنگ میل پر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہاں منعقدہ نمائش میں بھارت کے نوجوان ٹیلنٹ، بھارت کے بائیوٹیک اسٹارٹ اپس، ان کی صلاحیت اور بائیوٹیک سیکٹر کے مستقبل کے روڈ میپ کو بہت اچھے اور خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب بھارت ، اپنی آزادی کا امرت اتسومنا رہا ہے، اگلے 25 سالوں کے لیے نئے اہداف طے کر رہا ہے، ملک کی ترقی کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے بائیوٹیک سیکٹر بہت اہم ہے۔ نمائش میں دکھائے گئے بائیوٹیک اسٹارٹ اپس اور بائیوٹیک انویسٹرس اور انکیوبیشن سینٹر نئے بھارت کی امنگوں کے ساتھ چل رہے ہیں۔ آج، ای پورٹل میں جو کچھ دیر پہلے یہاں شروع کیا گیا ہے، ہمارے پاس ساڑھے سات سو بائیوٹیک مصنوعات درج ہیں۔ یہ بھارت کی حیاتیاتی معیشت اور اس کے تنوع کی صلاحیت اور وسعت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ نمائش 2022کاافتتاح کیا

June 09th, 11:00 am

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج یہاں پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ نمائش -2022کاافتتاح کیا۔ انھوں نےبائیوٹیک مصنوعات کے ای پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پرموجودممتاز شخصیات میں مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل ، جناب دھرمیندر پردھان ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، بائیوٹیک شعبے کے متعلقہ شراکت دار، ماہرین ، ایس ایم ایز اور سرمایہ کار شامل تھے ۔

راشٹریہ ایکتا دیوس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 31st, 09:41 am

’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ پر ملک کے تمام شہریوں کو بہت بہت مبارکباد! ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے لیے زندگی کا ہر لمحہ جس نے وقف کیا، ایسے قومی معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو آج ملک اپنا خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے راشٹریہ ایکتا دوس پر قوم سے خطاب کیا

October 31st, 09:40 am

نئی دہلی:31اکتوبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر اپنے خطاب میں ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سردار پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے آئیڈیل کے لئے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل صرف ایک تاریخی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کے ہر ایک شہری کے دل میں بستے ہیں اور جو لوگ ان کے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ اتحاد کے غیر منقطع احساس کی حقیقی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں راشٹریہ ایکتا پریڈس اور مجسمہ اتحاد پر ہونے والے پروگرام اسی جذبے کی عکاسی کر رہے ہیں۔

We've to take Indian economy out of 'command and control' and take it towards 'plug and play': PM

June 11th, 10:36 am

PM Narendra Modi addressed the Annual Plenary Session of the Indian Chamber of Commerce (ICC) via video conferencing. He said that India should convert the COVID-19 crisis into a turning point towards becoming a self-reliant nation.

PM Modi addresses Annual Plenary Session of the ICC via video conferencing

June 11th, 10:35 am

PM Narendra Modi addressed the Annual Plenary Session of the Indian Chamber of Commerce (ICC) via video conferencing. He said that India should convert the COVID-19 crisis into a turning point towards becoming a self-reliant nation.

In two years, India has regained the trust and the strength that it is supposed to have: PM Narendra Modi

May 26th, 02:11 pm



Text of PM's remarks at inauguration of Global Exhibition on Services

April 23rd, 08:20 pm

Text of PM's remarks at inauguration of Global Exhibition on Services

PM's remarks at inauguration of Global Exhibition on Services

April 23rd, 07:58 pm

PM's remarks at inauguration of Global Exhibition on Services