
این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن
March 01st, 11:00 am
نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی
March 01st, 10:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مشترکہ بیان: انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کا دوسرا اجلاس، نئی دہلی (28 فروری 2025)
February 28th, 06:25 pm
انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کا دوسرا اجلاس 28 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ہوا۔ اس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کی۔ یورپی یونین کی جانب سے ایگزیکٹیو نائب صدر برائے ٹیک خودمختاری، سلامتی اور جمہوریت محترمہ ہینا ویرکونن، کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی، انٹر انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز اینڈ ٹرانسپیرنسی جناب ماروس شیفکوویچ اور کمشنر برائے اسٹارٹ اپس، ریسرچ اینڈ انوویشن محترمہ ایکٹرینا زاہریوا نے شریک صدارت کی۔یوروپی کمیشن کی صدر کے ساتھ مکمل اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا افتتاحی خطاب (28 فروری 2025)
February 28th, 01:50 pm
میں آپ سب کا ہندوستان میں پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ ای یو کالج آف کمشنرز کی طرف سے کسی ایک ملک کے ساتھ اس طرح کی وسیع تر مصروفیت بے مثال ہے۔ ہمارے لئے یہ بھی پہلی بار ہے کہ میرے کابینہ کے بہت سے ساتھی دو طرفہ بات چیت کے لیے جمع ہوئے ہیں، مجھے یاد ہے کہ 2022 میں آپ نے کہا تھا کہ ہندوستان اور یوروپی یونین فطری شراکت دار ہیں اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا، ان کو تقویت دینا، آپ کی نئی دہائی کے آغاز میں ایک اہم ترجیح ہوگی۔ یہ ہندوستان اور یوروپی یونین کے تعلقات میں سنگ میل کا لمحہ ہے۔اس ہفتے بھارت مطلع عالم پر
February 25th, 01:15 pm
اس ہفتے، ہندوستان نے مصنوعی ذہانت، توانائی کی حفاظت، خلائی تحقیق، اور دفاع میں پیش رفت کرتے ہوئے، عالمی سطح پر ایک مضبوط طاقت کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ عالمی AI اخلاقیات کو تشکیل دینے سے لے کر اسٹریٹجک شراکت داری کو محفوظ بنانے تک، ہر اقدام عالمی معاملات میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 25th, 11:10 am
مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق کی سرزمین آج ایک نئے مستقبل کا آغاز کرنے والی ہے ۔ ایڈوانٹیج آسام پوری دنیا کو آسام کی صلاحیت اور ترقی سے مربوط کرنے کی ایک بڑی مہم ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مشرقی ہندوستان ، ہندوستان کی اس خوشحالی میں بڑا کردار ادا کرتا تھا ۔ آج جب ہندوستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ، ایک بار پھر مشرقی ہندوستان ، ہمارا شمال مشرق اپنی طاقت دکھانے والا ہے ۔ میں ایڈوانٹیج آسام کو اس جذبے کی عکاسی کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ میں اس شاندار تقریب کے لیے آسام حکومت ، ہمنتا جی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مجھے یاد ہے 2013 میں ، میں انتخابی مہم کے لیے آسام جا رہا تھا ، تب ایک میٹنگ میں میرے ذہن سے ایک لفظ نکلا اور میں نے کہا ، وہ دن دور نہیں جب لوگ حروف تہجی پڑھنا شروع کر دیں گے ، تب وہ آسام کے لیے اے کہیں گے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کا افتتاح کیا
February 25th, 10:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی ، آسام میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایا کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں تمام معززین کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ’’مشرقی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان آج مستقبل کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور ایڈوانٹیج آسام ،آسام کی ناقابل یقین صلاحیت اور ترقی کو دنیا کے ساتھ مربوط کرنے کی ایک بڑی پہل ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہندوستان کی خوشحالی میں مشرقی ہندوستان کے اہم کردار کی گواہ ہے ۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا ، ’’آج جب ہم وکست بھارت کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں ، مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانٹیج آسام اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس طرح کی شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے انھوں نے آسام کی حکومت اور وزیر اعلی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے 2013 میں کہی گئی اپنی بات کو یاد کیا ، جب انہوں نے کہا تھا کہ یہ بہت دور نہیں ہے جب ’اے فار آسام‘ معمول ہوگا ۔The World This Week On India
February 18th, 04:28 pm
This week, India reinforced its position as a formidable force on the world stage, making headway in artificial intelligence, energy security, space exploration, and defence. From shaping global AI ethics to securing strategic partnerships, every move reflects India's growing influence in global affairs.ہند-امریکہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا اردو متن
February 14th, 04:57 am
سب سے پہلے میں شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے اپنے عزیز دوست صدر ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ اپنی قیادت کے ذریعے صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنایا اور بحال کیا ہے ۔پیرس میں انڈیا-فرانس سی ای او فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 12:45 am
اس کمرے میں، میں ایک حیرت انگیز توانائی، جوش اور تحرک محسوس کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک عام کاروباری واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور فرانس کے بہترین کاروباری ذہنوں کا سنگم ہے۔ سی ای او فورم کی ابھی پیش کی گئی رپورٹ خوش آئند ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ سب انوویٹ، کولابوریٹ اور ایلیویٹ کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ صرف بورڈ روم کنکشن نہیں بنا رہے ہیں۔ آپ سبھی ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے 14ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے خطاب کیا
February 12th, 12:25 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج پیرس میں 14 ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ فورم میں دفاع، ایرو اسپیس، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر، جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، تندرستی اور طرز زندگی، اور خوراک اور مہمان نوازی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں اطراف سے کمپنیوں کے متنوع گروپ کے سی ای اوز جمع ہوئے۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن
February 04th, 07:00 pm
میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث
February 04th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔سنگاپور کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات
January 16th, 11:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے صدرجناب تھرمن شانموگ رتنم سے ملاقات کی۔ جناب نریندر مودی نے کہا،‘‘ہم نے ہند-سنگاپور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہم نے مستقبل کے شعبوں جیسے سیمی کنڈکٹرز، ڈیجیٹلائزیشن، مہارت کی ترقی، کنیکٹیویٹی اور دیگر امور پربھی بات چیت کی۔’’امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
January 06th, 07:43 pm
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جیک سلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ گفتگو کی
December 26th, 09:54 pm
حوصلہ بخش بات چیت کے دوران ، وزیر اعظم نے بچوں کی زندگی کی کہانیاں سنیں اور انہیں اپنی زندگی میں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ کتابوں کی تصنیف کرنے والی ایک بچی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور اس کی کتابوں پر موصول ہونے والے تبصروں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، لڑکی نے جواب دیا کہ دوسرے بچوں نے اپنی کتابیں لکھنا شروع کر دی ہیں ۔ جناب مودی نے دوسرے بچوں کو آمادہ کرنے کے لیے ان کی تعریف کی ۔ویر بال دیوس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 26th, 12:05 pm
آج ہم تیسرے ‘‘ویر بال دیوس’’ تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔ تین سال قبل ہماری حکومت نے ویر صاحب زادوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ویر بال دیوس منانا شروع کیا تھا۔ اب یہ دن کروڑوں ہم وطنوں اور پورے ملک کے لیے قومی تحریک تہوار بن گیا ہے۔ اس دن نے ہندوستان کے بہت سے بچوں اور نوجوانوں کو بے مثال ہمت سے بھر دیا ہے! آج ملک کے 17 بچوں کو بہادری، اختراع، سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل اور فن و ثقافت جیسے شعبوں میں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اس سب نے ثابت کردیا ہے کہ ہندوستان کے بچے، ہندوستان کے نوجوان کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر میں اپنے گروؤں اور بہادروں کے قدموں میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ایوارڈز جیتنے والے تمام بچوں کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور ملک کی طرف سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےنئی دہلی میں ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کی
December 26th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کی۔ تیسرے ویر بال دیوس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے صاحبزادوں کی بے مثال بہادری اور قربانی کی یاد میں ویر بال دیوس شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن اب کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے قومی تحریک کا تہوار بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن نے بہت سے بچوں اور نوجوانوں کو ان کی بے مثال ہمت نے ترغیب دینے کا کام کیا ہے۔ جناب مودی نے ان 17 بچوں کی ستائش کی جنہیں آج بہادری، اختراعات، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل اور فنون کے شعبوں میں ویر بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ایوارڈز یافتگان ہندوستان کے بچوں اور نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گروؤں اور بہادر صاحبزادوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 09:24 pm
ابھی تین چار دن پہلے ہی میں اپنے ساتھی حکومت ہند میں وزیر جارج کورین جی کے کرسمس کے جشن میں گیا تھا ۔ اب آج آپ کے درمیان آکر خوشی ہو رہی ہے ۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا-سی بی سی آئی کی یہ تقریب کرسمس کی خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ہے ، یہ دن ہم سب کے لیے یادگار بننے والا ہے ۔ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سال سی بی سی آئی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے ۔ میں اس موقع پر سی بی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی
December 23rd, 09:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر کے احاطے میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر اعظم نے ہندوستان میں کیتھولک چرچ کے صدر دفتر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے اہم رہنماؤں بشمول کارڈینلز، بشپس اور چرچ کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔