وزیر اعظم 11 ستمبر 2024 کو سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کریں گے

September 09th, 08:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر 2024 کو صبح تقریباً 10:30 بجے انڈیا ایکسپو مارٹ، گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے اے ای ایم سنگا پور کا دورہ کیا

September 05th, 12:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے عزت مآب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے ہمراہ سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ سنگاپور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے فروغ اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے مواقع کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پر مذکورہ سیکٹر کےسنگاپور کی کئی دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو 11-13 ستمبر 2024 کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی سیمی کان انڈیا نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔

سیمی کون انڈیا کانفرنس 2023، گاندھی نگر، گجرات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 28th, 10:31 am

اس کانفرنس میں مجھے بہت سے جانے پہچانے چہرے نظر آتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن سے میں پہلی بار مل رہا ہوں۔ جس طرح سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے ، اسی طرح یہ پروگرام بھی ہے۔ سیمی کون انڈیا کے ذریعے صنعت، ماہرین کے ساتھ ساتھ پالیسی سازوں کے ساتھ تعلقات کو بھی اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں ۔ اور میں سمجھتا ہوں، کہ یہ ہمارے تعلقات کی ہم آہنگی کے لیے بہت ضروری ہے بھی ہے۔ بھارت اور بیرون ملک سے بہت ساری کمپنیاں سیمی کون انڈیا آئی ہیں، ہمارے اسٹارٹ اپ بھی آئے ہیں۔ میں سیمی کون انڈیا میں آپ سبھی کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ اور میں نے ابھی نمائش دیکھی، اس شعبے میں کتنی ترقی ہوئی ہے، کتنے نئے لوگ، نئی کمپنیاں، نئی توانائی کے ساتھ نئی مصنوعات۔ مجھے بہت کم وقت ملا لیکن میرمیرا تحرطہ بہت شاندار رہا۔ میں گجرات کی نوجوان نسل سے درخواست کروں گا کہ وہ خاص طور پر نمائش کو کچھ دنوں تک جاری رکھنے پر زور دیں، ہمیں جانا چاہیے، سمجھنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اس نئی ٹکنالوجی نے دنیا میں کتنی طاقت پیدا کی ہے۔

وزیر اعظم نے ، گجرات کے گاندھی نگر میں سیمی کون انڈیا- 2023 کا افتتاح کیا

July 28th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں سیمی کون انڈیا- 2023 کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع’’ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو متحرک کرنا‘‘ ہے۔ یہ ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کا مظہر ہے، جو ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا عالمی مرکز بنانے کا تصور پیش کرتی ہے۔

India means business: PM Modi at Semi-con India Conference

April 29th, 11:01 am

Prime Minister Narendra Modi inaugurated Semi-con India Conference. PM Modi said, It is our collective aim to establish India as one of the key partners in global semiconductor supply chains. We want to work in this direction based on the principle of Hi-tech, high quality and high reliability.

PM inaugurates the Semicon India Conference 2022

April 29th, 11:00 am

Prime Minister Narendra Modi inaugurated Semi-con India Conference. PM Modi said, It is our collective aim to establish India as one of the key partners in global semiconductor supply chains. We want to work in this direction based on the principle of Hi-tech, high quality and high reliability.