‘تین پرم رودر سپر کمپیوٹر اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم’پر ملک کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 05:15 pm

سائنس اور ٹکنالوجی کی دنیا میں آج کا دن ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی کا دن ہے۔ 21ویں صدی کا ہندوستان کس طرح سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے... آج کا دن اس کا عکاس ہے۔ آج کا ہندوستان امکانات کے لامحدود آسمان میں نئے مواقع کو تراش رہا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں نے تین ‘پرم رودر سپر کمپیوٹر’ بنائے ہیں۔ یہ تینوں سپر کمپیوٹر دہلی، پونے اور کولکتہ میں انسٹال کئے گئے ہیں۔ آج ہی ملک کے لیے دو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز-‘ارکا’ اور ‘ارونکا’ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میں ملک کی سائنسی برادری، انجینئروں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین پرم رودر سپر کمپیوٹرز قوم کو وقف کئے

September 26th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 130 کروڑ روپے کی مالیت کے تین پرم رودر سپر کمپیوٹر قوم کے نام وقف کئے۔ قومی سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت مقامی طور پر تیار کیے گئے، ان سپر کمپیوٹرز کو پونے، دہلی اور کولکتہ میں ابتدائی سائنسی تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے موسم اور آب و ہوا کی تحقیق کے لیے تیار کردہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی ) سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔

سیمی کنڈکٹر کے اعلیٰ سی ای اوز نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 میں ہندوستان اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی

September 11th, 04:28 pm

وزیر ا عظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ سیمی کون انڈیا2024 کا انعقاد 11 سے 13 ستمبر تک کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ’’شیپنگ دی سیمی کنڈکٹر فیوچر‘‘۔ تین روزہ کانفرنس ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کرے گی جس میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ اس میں سیمی کنڈکٹر کی سرکردہ عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ رہنما شرکت کر رہے ہیں اور اس میں عالمی لیڈروں، کمپنیوں اور سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہرین کو یکجا ہونے کا موقع مل رہا ہے۔کانفرنس میں 250 سے زائد نمائش کار اور 150 مقررین حصہ لے رہے ہیں۔

اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا میں منعقدہ سیمی کون انڈیا 2024 تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 11th, 12:00 pm

میں خاص طور پرسیمی(ایس ای ایم آئی) سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے، جہاں گلوبل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری سے متعلق اس عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ- یہ ہندوستان میں اس کے انعقاد کا یہ صحیح وقت ہے۔ آپ صحیح وقت پر، صحیح جگہ پر ہیں۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان میں - چپس کبھی ڈاؤن نہیں ہوتے! اورصرف اتنا ہی نہیں ، آج کا ہندوستان دنیا کویقین دلاتا ہے ہے - جب بھی چپس ڈاؤن ہوں تو آپ ہندوستان پر اعتمادکر سکتے ہیں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا

September 11th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر نمائش بھی دیکھی ۔ 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کی جائے گی جس کے تحت ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔