تھریسور میں سری سیتاراما سوامی مندر کے ایک پروگرام سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کئے گئے وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 25th, 09:21 pm
تھریسور پورم تہوار کے موقع پر کیرالہ اور تھریسور کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بہت بہت مبارکباد۔ تھریسور کیرالہ کے ثقافتی دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جہاں ثقافت ہوتی ہے وہاں روایات بھی پائی جاتی ہیں اور فنون بھی۔ روحانیت بھی ہوتی ہے اور فلسفہ بھی۔ تہوار بھی ہوتے ہیں اور خوشیاں بھی۔ مجھے خوشی ہے کہ تھریسور اس وراثت اور شناخت کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ سری سیتا راما سوامی مندر کئی سالوں سے اس سمت میں ایک متحرک مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس مندر کو اب مزید روحانی اہمیت کاحامل اور عظیم الشان بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سونے کی ملمع کاری والے مندر کے مقدس ترین مقام کو بھگوان سری سیتھا راما، بھگوان ایپّااور بھگوان شیو کو بھی وقف کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کیرالہ میں تھری شور کے مقام پرسیتاراماسوامی مندر کے پروگرام سے خطاب کیا
April 25th, 09:20 pm
وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوپیغام کے ذریعہ کیرالہ میں تھریشورکے مقام پر سیتاراما سوامی مند ر کے ایک پروگرام سے خطاب کیا ۔ انھوں نے تھریشور پورم فیسٹول کے مقدس موقع پرسبھی کو مبارکباد بھی پیش کی ۔