اجتماعی کوششوں سے پائیدار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، جس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی تدبر دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے: وزیر اعظم

November 10th, 01:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خصوی مہم 4.0 کی ستائش کی جو بھارت کی اپنی نوعیت کے لحاظ سے اولین مہم ہے، جس نے کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگاکر سرکاری خزانے میں 2364 کروڑ روپئے (سال 2021 سے) کے اضافے سمیت اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، جس سے صفائی ستھرائی اور اقتصادی تدبر دونوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 13th, 11:01 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب نتن گڈکری جی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی جی، آٹو انڈسٹری سے جڑے سبھی اسٹیک ہولڈرز، سبھی او ای ایم ایسوسی ایشنز، میٹل اور اسکریپنگ انڈسٹری کے سبھی ممبرز، خواتین اور حضرات !

وزیراعظم نے گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کیا

August 13th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ سمٹ کا انعقاد رضاکارانہ طور پر وہیکل فلیٹ ماڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں کے اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مربوط کریپنگ ہب کی ترقی کے لیے النگ میں جہاز توڑنے والی صنعت کی طرف سے پیش کردہ دیگر امور پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، اس موقع پر مرکزی وزیربرائے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نیز وزیر اعلیٰ گجرات بھی موجود تھے۔

آج وہیکل سکریپج پالیسی کاآغازہواجو کہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے: وزیر اعظم

August 13th, 10:22 am

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کے دن سے وہیکل سکریپج پالیسی کا آغازہو رہا ہے اور یہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔

وزیر اعظم 13 اگست کو گجرات میں سرمایہ کار سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے

August 11th, 09:35 pm

اس سربراہ اجلاس کا انعقاد سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نیز حکومت گجرات کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ یہ سربراہ اجلاس گجرات کے گاندھی نگر میں ہوگا اور اس میں ممکنہ سرمایہ کاروں، صنعت کے ماہرین اور متعلقہ مرکزی و ریاستی حکومت کی وزارتوں کی شرکت ہوگی۔