بائیسویں(22) ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ بیان

July 09th, 09:54 pm

1. جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن. کی دعوت پر 8-9 جولائی 2024 کو 22 ویں ہندوستان - روس کی سالانہ چوٹی کانفرنس کے لیے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کیا۔

ایس سی او چوٹی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی تقریر

July 04th, 01:29 pm

یہ تقریر مرکزی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ذریعہ پڑھی گئی جو اس اجلاس میں ذاتی طور پر موجود تھے۔

ایس سی او چوٹی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی تقریر

July 04th, 01:25 pm

ہم تنظیم کے رکن کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، میں صدر رئیسی اور دیگر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والی المناک اموات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی

June 25th, 06:21 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قزاقستان کے صدر عالی جناب قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب

July 04th, 12:30 pm

آج 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں آپ کا پرتپاک خیرمقدم ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم ایشیائی خطے میں امن، خوش حالی اور ترقی کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ اس خطے کے ساتھ بھارت کے ہزاروں سال پرانے ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ ورثے کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ ہم اس علاقے کو نہ صرف ’’توسیع شدہ محلے‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں، بلکہ ایک ’’توسیع شدہ خاندان‘‘ کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی

December 16th, 03:51 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم کی جمہوریہ ترکی کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوغان سے ملاقات

September 16th, 11:41 pm

1۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 ستمبر 2022 کو، ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ ، جمہوریہ ترکی کے صدر عزت مآب جناب رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ وزیر اعظم کی ایران کے صدر سے ملاقات

September 16th, 11:06 pm

1۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب جناب ابراہیم رئیسی نے ایس سی او کے سربراہان مملکت کی 22ویں میٹنگ کے شانہ بہ شانہ ، ازبکستان کے شہر سمرقند میں ملاقات کی۔ 2021 میں صدر رئیسی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم اور صدر رئیسی کے درمیان یہ اولین ملاقات تھی۔

وزیراعظم نے سمرقند، ازبکستان میں روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کی

September 16th, 08:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 22ویں اجلاس کے موقع پر آج سمرقند، ازبکستان میں روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پتن سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم اور ازبکستان کے صدر کے درمیان باہمی ملاقات

September 16th, 08:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 22ویں میٹنگ کے شانہ بہ شانہ، آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں جمہوریہ ازبکستان کے صدر عزت مآب جناب شوکت میرضیایف سے ملاقات کی۔

ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تبصروں کا اردو ترجمہ

September 16th, 01:30 pm

آج جب پوری دنیا کو عالمی وبا کے بعد معاشی بحالی کے چیلنجوں کا سامنا ہے، ایس سی او کا کردار بہت اہم ہو جاتا ہے۔ ایس سی او کے رکن ممالک عالمی جی ڈی پی میں تقریباً 30 فیصد تعاون کرتے ہیں اور دنیا کی 40 فیصد آبادی بھی ایس سی او ممالک میں رہتی ہے۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان زیادہ تعاون اور باہمی اعتماد کی حمایت کرتا ہے۔ یوکرین میں عالمی وبا اور بحران نے عالمی سپلائی چین میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں جس کی وجہ سے پوری دنیا کو توانائی اور خوراک کے بے مثال بحران کا سامنا ہے۔ ایس سی او کو ہمارے خطے میں قابل اعتماد، لچکدار اور متنوع سپلائی چین تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے لیے بہتر رابطے کی ضرورت ہوگی، ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو آمد و رفت کا پورا حق دیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی سمرقند آمد

September 15th, 10:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ازبکستان کے صدرعزت مآب شوکت مرزایوئیف کی دعوت پر سمرقند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورۂ ازبیکستان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

September 15th, 02:15 pm

میں ازبیکستان کے صدر عزت مآب جناب شوکت میرضیایف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لیے سمرقند کا دورہ کروں گا۔

وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی اکیسویں میٹنگ میں ورچوئل طور پر شرکت کی

September 17th, 05:21 pm

نئی دہلی 17 ستمبر 2021: وزیر اعظم نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 21 ویں میٹنگ میں ورچوئل طور سے شرکت کی اور ویڈیو پیغام کے ذریعہ ایس سی او۔سی ایس ٹی او مشترکہ آؤٹ ریچ اجلاس برائے افغانستان میں حصہ لیا۔

افغانستان کے موضوع پر ایس سی او- سی ایس ٹی او سربراہ رابطہ کار اجلاس میں وزیراعظم کا اظہار خیال

September 17th, 05:01 pm

سب سے پہلے، میں صدر رحمن کو ایس سی اواورسی ایس ٹی اومیں افغانستان کی صورتحال کے تعلق سے خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایس سی او کونسل کےسربراہان مملکت کے 21 ویں اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

September 17th, 12:22 pm

سب سے پہلے، میں صدر رحمن کو ایس سی او کونسل کی کامیاب صدارت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تاجکستان کی قیادت نے انتہائی چیلنجنگ صورتحال کے درمیان عالمی اور علاقائی سطح پر تنظیم کی موثر انداز میں رہنمائی کی ہے۔اس سال تاجکستان کی آزادی کی 30 ویں سالگرہ کے کے موقع پر، میں ہندوستان کی جانب سے تمام تاجک بھائیوں اور بہنوں اور صدر رحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

21st Meeting of SCO Council of Heads of State in Dushanbe, Tajikistan

September 15th, 01:00 pm

PM Narendra Modi will address the plenary session of the Summit via video-link on 17th September 2021. This is the first SCO Summit being held in a hybrid format and the fourth Summit that India will participate as a full-fledged member of SCO.

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

August 24th, 08:39 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سربراہ کانفرنس 2020 میں وزیراعظم کا خطاب

November 10th, 03:39 pm

سب سے پہلے میں ایس سی او کی بہترین قیادت کے لئے اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے چیلنجوں اور روکاوٹوں کے باوجود اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے صدر پتن کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم ان مشکل حالات کے باوجود ایس سی او کے تحت تعاون اور یکجہتی کے ایک جامع اور ترقی پذیر ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔

سربراہان مملکت کی ایس سی او کونسل کی 20ویں سمٹ

November 10th, 03:30 pm

ایس سی او کی یہ پہلی سمٹ تھی جو ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی اور ایسی تیسری میٹنگ تھی جس میں 2017 میں بھارت کے مکمل رکن بن جانے کے بعد منعقد کی گئی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایس سی او کے رہنماؤں سے اپنے خطاب میں صدر ولادمیر پتن کو مبارکباد دی کہ انہوں نے کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے پیدا چیلنجوں اور مجبوریوں کے باوجود اس میٹنگ کا انعقاد کیا۔