وزیر اعظم نے محترمہ روہنی گوڈبولے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

October 25th, 10:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترمہ روہنی گوڈبولے کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے محترمہ گوڈبولے کی ایک پیش رو سائنس داں اور اختراع کار کے طور پر ستائش کی، جو سائنس کی دنیا میں خواتین کے لیے ایک مضبوط آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں روہنی گوڈبولے کی کوششیں مستقبل کی پیڑھیوں کی رہنمائی میں مدد فراہم کریں گی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

October 15th, 10:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے معروف سائنسداں اور ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

امریکہ کے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن

September 22nd, 10:00 pm

نمستےامریکہ ، اب اپنا نمستے بھی ملٹی نیشنل بن ہوگیا ہے، لوکل سے گلوبل تک اور یہ سب آپ نے کیا ہے۔اپنے دل میں بھارت کو بسا کررکھنے والے ہربھارتی نے کیا ہے۔

وزیر اعظم نے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

September 22nd, 09:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس پروگرام میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ملک کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے

August 11th, 04:50 pm

وزیر اعظم نے قدرتی کاشتکاری کی طرف کسانوں کی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کے تجربات بھی سنے اور قدرتی کاشتکاری کے فوائد پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں

August 11th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈیا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی میں فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں۔

زرعی ماہرین اقتصادیات کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 03rd, 09:35 am

مجھے خوشی ہے کہ یہ آئی سی اے ای کانفرنس 65 سال بعد ہندوستان میں دوبارہ منعقد ہو رہی ہے۔ آپ دنیا کے مختلف ممالک سے ہندوستان آئے ہیں۔ ہندوستان کے 120 ملین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ہندوستان کی 30 ملین سے زیادہ خواتین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ملک کے 30 کروڑ ماہی گیروں کی جانب سے آپ کا خیر مقدم ہے۔ ملک کے 80 ملین سے زیادہ مویشی پالنے والوں کی جانب سے آپ کا استقبال ہے۔ آپ ایسے ملک میں ہیں جہاں 550 ملین مویشی ہیں۔ ہندوستان میں خوش آمدید، ایک زرعی ملک، جانوروں سے محبت کرنے والوں، مبارک ہو۔

وزیراعظم نے زرعی ماہرین اقتصادیات کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

August 03rd, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے نیشنل ایگریکلچرل سائنس سینٹر (این اے ایس سی) کمپلیکس میں زرعی ماہرین اقتصادیات (آئی سی اے ای) کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس سال کی کانفرنس کا تھیم ہے، ”پائیدار زرعی خوراک کے نظام کی طرف تبدیلی“۔ اس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرتی وسائل کے انحطاط، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور تنازعات جیسے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے پائیدار زراعت کی اہم ضرورت سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس میں تقریباً 75 ممالک سے ایک ہزار کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل پر پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا

January 06th, 05:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی پہلی سولر تحقیقی سیٹ لائٹ آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل تک پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

من کی بات, دسمبر 2023

December 31st, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔

Congress' anti-women stance has made Rajasthan a hub for crimes against women: PM Modi

November 19th, 11:55 am

PM Modi, in his unwavering election campaign efforts ahead of the Rajasthan assembly election, addressed a public meeting in Taranagar. Observing a massive gathering, he exclaimed, “Jan-Jan Ki Yahi Pukar, Aa Rahi Bhajpa Sarkar”. PM Modi said, “Nowadays, the entire country is filled with the fervour of cricket. In cricket, a batsman comes and scores runs for his team. But among the Congress members, there is such a dispute that scoring runs is far-fetched; these people are engaged in getting each other run out. The Congress government spent five years getting each other run out.”

PM Modi delivers powerful speeches at public meetings in Taranagar & Jhunjhunu, Rajasthan

November 19th, 11:03 am

PM Modi, in his unwavering election campaign efforts ahead of the Rajasthan assembly election, addressed public meetings in Taranagar and Jhunjhunu. Observing a massive gathering, he exclaimed, “Jan-Jan Ki Yahi Pukar, Aa Rahi Bhajpa Sarkar”. PM Modi said, “Nowadays, the entire country is filled with the fervour of cricket. In cricket, a batsman comes and scores runs for his team. But among the Congress members, there is such a dispute that scoring runs is far-fetched; these people are engaged in getting each other run out. The Congress government spent five years getting each other run out.”

وزیر اعظم نے مشن گگن یان ٹی وی ڈی 1 آزمائشی پرواز کے کامیاب آغاز کی ستائش کی

October 21st, 12:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن گگن یان ٹی وی ڈی1 آزمائشی پرواز کے کامیاب آغاز کی ستائش کی اور کہا کہ یہ کامیابی ملک کو، بھارت کے اولین انسانی خلائی پرواز پروگرام کی تکمیل کی جانب ایک قدم اور نزدیک لے آئی ہے۔

Chandrayaan Mission and PM Modi’s Penchant Towards Space Tech

September 03rd, 02:25 pm

Prime Minister Narendra Modi always had a keen interest in technology and an inclination towards space-tech long before he became the PM. In 2006, when Shri Modi was the Chief Minister of Gujarat, he accompanied the then President APJ Abdul Kalam to the Space Applications Centre (SAC), ISRO, Ahmedabad.

وزیراعظم نے سائنسدانوں اور انجنئروں کو ایک اور سنگ میل حاصل کرنے کے لئے مبارکباددی ہے

August 31st, 09:45 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو ایک اور سنگ میل حاصل کرنے کے لئے مبارکباددی ہے۔گجرات میں اندرون ملک تیار پہلے سب سے بڑے 700 ایم ڈبلیو ای کھڑ ک پور نیوکلیائی پاور پلانٹ یونٹ -3نے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے۔

’من کی بات‘ کی104ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (27 اگست ، 2023 ء )

August 27th, 11:30 am

میرے پیارے پریوار جن، نمسکار۔ من کی بات کے اگست کے ایپی سوڈ میں ایک بار پھر آپ کا دِلی خیر مقدم ہے ۔ مجھے یاد نہیں کہ کبھی ساون کے مہینے میں 'من کی بات' پروگرام دو بار ہوا ہو لیکن اس بار ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ساون کا مطلب ہے ،مہاشیو کا مہینہ، تہواروں اور جوش کا مہینہ۔ چندریان کی کامیابی نے ،جشن کے اس ماحول کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ چندریان کو چاند پر پہنچے تین دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ یہ کامیابی اتنی عظیم ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کی بحث ناکافی ہوگی۔ آج جب میں ، آپ سے بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنی ایک پرانی نظم کی چند سطریں یاد آ رہی ہیں...

چندریان -3 مشن کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا متن

August 26th, 08:15 am

آج آپ سب کے درمیان آ کر میں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم موقع پر ہوتی ہے۔ جب تن اور من خوشیوں سے بھر جاتے ہیں اور انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بے صبری اس پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، بہت بے صبری۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، اس لیے میں وہاں گیا لیکن میرا ذہن پوری طرح آپ پر مرکوز تھا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہوں۔ میری بے صبری اور آپ کی پریشانی۔ اتنی صبح آپ سب کے لیے اور اتنا وقت، لیکن میں صرف یہاں آ کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو پریشانی ضرور ہوئی ہوگی لیکن میں ہندوستان آتے ہی آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ آپ کی محنت کو سلام، آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلام، آپ کی جاں فشانی کو سلام۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لا محدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کی گونج ہے۔

چندریان -3 کی کامیابی پر وزیر اعظم كا ٹیم اسرو سے خطاب

August 26th, 07:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراك) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے دورے سے واپس آنے کے فوراً بعد، وزیر اعظم 26 اگست کو بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک کا دورہ کریں گے

August 25th, 08:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اگست کو صبح تقریباً 7:15 بجے بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (ISTRAC) کا دورہ کریں گے۔ وہ جنوبی افریقہ اور یونان کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد بنگلورو پہنچیں گے۔

وزیر اعظم نے چندریان-3 کے بارے میں عالمی لیڈروں کے پیغامات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا

August 24th, 10:03 am

Many world leaders including the President of UAE, EU, Nepal, Bhutan and Bangladesh among several others congratulated India on the successful Moon landing by Chandrayaan-3. In return PM Modi expressed his heartful gratitude for all the wishes with regard to India achieving a major lunar feat.