
وزیر اعظم 21 فروری کو دہلی میں 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کریں گے
February 20th, 07:30 pm
حال ہی میں حکومت نے مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ہے۔ اس کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اور ہندوستان کی زر خیز ثقافت اور ورثے کا جشن مناتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 فروری کو وگیان بھون، نئی دہلی میں تقریباً 4:30 بجے، 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کے مجموعہ کے اجراء پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 11th, 02:00 pm
آج ملک عظیم شاعر سبرامنیا بھارتی جی کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں سبرامنیا بھارتی جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں اپنی طرف سے بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج ہندوستانی ثقافت اور ادب کے لیے، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی یادوں اور تمل ناڈو کی فخر کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ عظیم شاعر سبرامنیا بھارتی کے کاموں اور تخلیقات کی اشاعت ایک عظیم خدمت ہے، ایک عظیم روحانی عمل ہے، جو آج مکمل ہو رہا ہے۔ 6 دہائیوں کی انتھک محنت سے 21 جلدوں میں ’کلواریسائیل بھارتیہ پدپوگال‘کو مرتب کرنے کی اتنی ہمت غیر معمولی، کام بے مثال ہے۔ یہ لگن، یہ سادھنا، سینی وشواناتھن جی کی اس محنت پر مجھے پورا بھروسہ ہے، آنے والی نسلیں اس سے بہت فائدہ اٹھائیں گی ۔ ہم کبھی کبھی ایک لفظ سنتے تھے۔’ ایک زندگی، ایک مشن۔‘ لیکن سینی جی نے دیکھا ہے کہ ’ون لائف ون‘ مشن کیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی ریاضت ہے۔ ان کی لگن نے آج مجھے مہا مہوپادھیائے پانڈورنگ ومن کینے کی یاد دلائی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال دھرم شاستر کی تاریخ لکھنے میں گزارے۔ مجھے یقین ہے کہ سینی وشوناتھن جی کا یہ کام علمی دنیا میں ایک ’معیاری کام ‘ بن جائے گا۔ میں وشواناتھن جی، ان کے تمام ساتھیوں اور آپ سب کو اس کام کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عظیم تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کیا
December 11th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7، لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں عظیم تمل شاعر اور مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کیا۔ عظیم تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی ثقافت اور ادب، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی یادوں اور تمل ناڈو کے فخر کے لیے ایک عظیم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاکوی سبرامنیا بھارتی کے کاموں کی اشاعت کا عظیم الشان اختتام آج ہوا۔وزیر اعظم نے ہندوستانی ماہر اقتصادیات اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بیبک دیبرائے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
November 01st, 11:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی ماہر اقتصادیات اور وزیر اعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بیبک دیبرائے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 17th, 10:05 am
وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا
October 17th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔وزیر اعظم 4 اکتوبر کو کوٹیلیہ اکنامک کانکلیو میں شرکت کریں گے
October 03rd, 10:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 اکتوبر کو تاج پیلس ہوٹل، نئی دہلی میں تقریباً 6:30 بجے شام کوٹیلیہ اکنامک کانکلیو میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔آسام کے گواہاٹی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 19th, 08:42 pm
آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنت بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب انوراگ ٹھاکر جی، آسام حکومت کے وزراء، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے موجود نوجوان کھلاڑی!وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں میں منعقدہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے خطاب کیا
February 19th, 06:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شمال مشرق کی سات ریاستوں میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے شوبھنکر کو نوٹ کیا، یعنی تتلی کی شکل میں اشٹلکشمی۔ پی ایم جو اکثر شمال مشرقی ریاستوں کو اشٹلکشی کہتے ہیں نے کہا کہ ’’ان کھیلوں میں تتلی کو شوبھنکر بنانا بھی اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح شمال مشرق کی امنگوں کو نئے پنکھ مل رہے ہیں۔‘‘شریل پربھوپاد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 08th, 01:00 pm
اس مقدس تقریب میں موجود تمام قابل احترام سنتوں، آچاریہ گوڈیا مشن کے عقیدت مند بھکتی سندر سنیاسی جی، کابینہ میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ملک اور دنیا سے وابستہ تمام کرشن بھکت، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا
February 08th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے آچاریہ سریلا پربھوپد کے مجسمے پر پھول نذر کئے اور ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سکہ جاری کیا۔ گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور اس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔Prime Minister condoles demise of Telugu, Sanskrit scholar, Shri Kandlakunta Alaha Singaracharyulu
August 14th, 09:35 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the demise of Telugu, Sanskrit scholar, Shri Kandlakunta Alaha Singaracharyulu.قومی ہینڈلوم دن کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 07th, 04:16 pm
بھارت منڈپم کا چند روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔آپ میں سے بہت سے لوگ پہلے بھی یہاں آتے تھے اور خیموں میں اپنی دنیا بساتے تھے۔ اب آج آپ نے یہاں کا بدلا ہوا ملک دیکھا ہوگا۔ اور آج ہم اس بھارت منڈپم میں ہینڈلوم کا قومی دن منا رہے ہیں۔ بھارت منڈپم کی اس شان و شوکت میں بھی ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری کا اہم کردار ہے۔ نئے کے ساتھ قدیم کا یہ سنگم آج کے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ آج کا ہندوستان نہ صرف مقامی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے بلکہ اسے عالمی بنانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی دے رہا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے، مجھے اپنے کچھ ساتھی بنکروں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ملک بھر میں بہت سے ہینڈلوم کلسٹرز میں، ہمارے بنکر بھائی اور بہنیں دور دور سے ہمارے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ میں آپ سب کو اس عظیم الشان تقریب میں دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب سے خطاب کیا
August 07th, 12:30 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یاددہانی کرائی کہ بھارت منڈپم کی افتتاحی تقریب سے قبل کس طرح نمائش کنندگان، پرگتی میدان میں منعقدہ نمائش میں خیمے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے تھے۔ بھارت منڈپم کی اہمیت کے ضمن میں، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ہینڈلوم صنعت کی شراکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پرانے اور نئے کا امتزاج، آج کے نئے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج کا ہندوستان صرف ’لوکل فار ووکل‘ نہیں ہے بلکہ یہ اسے دنیا تک لے جانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے‘‘۔ آج کے پروگرام کے آغاز سے پہلے بُنکروں کے ساتھ اپنی بات چیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کی شاندار تقریبات میں ملک بھر سے مختلف ہینڈلوم کلسٹرز کی موجودگی کا احساس دلایا اور ان کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم نے نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی
January 02nd, 09:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ایم ایم ایل سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی جہاں انہوں نے تحقیق اور نوجوانوں میں اسکالرشپ کی حوصلہ افزائی، اور تاریخ کو مزید دلکش بنانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم سنگرہالیہ کو نوجوانوں میں زیادہ مقبول بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نےمعروف سنسکرت اسکالر پنڈت ریوا پرساد دویدیکے انتقال پر اظہار تعزیت پیش ک
May 22nd, 04:17 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف سنسکرت اسکالر پنڈت ریوا پرساد دویدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے گیانی جوگیندر سنگھ ویدانتی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا
May 15th, 11:47 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گیانی جوگیندر سنگھ ویدانتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔Trinamool is not cool, it is a 'shool': PM Modi in West Bengal’s Jaynagar
April 01st, 02:41 pm
PM Modi addressed public meetings in West Bengal’s Jaynagar and Uluberia today. Speaking at Jaynagar, Prime Minister Narendra Modi said, “I can witness the wave of ‘Ashol Poribortan’ being sped up by this region. In the record-breaking turnout in the first phase, people have given massive support to the BJP. PM Modi also paid tribute to late Shova Majumdar.PM Modi campaigns in West Bengal’s Jaynagar and Uluberia
April 01st, 02:40 pm
PM Modi addressed public meetings in West Bengal’s Jaynagar and Uluberia today. Speaking at Jaynagar, Prime Minister Narendra Modi said, “I can witness the wave of ‘Ashol Poribortan’ being sped up by this region. In the record-breaking turnout in the first phase, people have given massive support to the BJP. PM Modi also paid tribute to late Shova Majumdar.Srimad Bhagavadgita teaches us how to serve the world and the people: PM Modi
March 09th, 05:02 pm
PM Modi released a Manuscript with commentaries by 21 scholars on shlokas of Srimad Bhagavadgita. He noted that our democracy gives us freedom of our thoughts, freedom of work, equal rights in every sphere of our life. This freedom comes from the democratic institutions that are the guardians of our constitution. Therefore, he said, whenever we talk of our rights, we should also remember our democratic duties.