راجستھان کے شہر سیکر میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے/ افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 12:00 pm

راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، دیگر تمام وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، قانون سازیہ کے ارکین اور دیگر تمام معززین، اور آج اس پروگرام میں ملک کے لاکھوں مقامات پر کروڑوں کسان ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ میں راجستھان کی سرزمین سے ملک کے ان کروڑوں کسانوں کے سامنے بھی سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ راجستھان کے میرے پیارے بھائی بہن بھی آج اس اہم پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے راجستھان میں سِیکر کے مقام پر مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

July 27th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے شہرسیکر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ان پروجیکٹوں میں 1.25 لاکھ سے زیادہ پی ایم کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کیز) کو قوم کے نام وقف کرنا، یوریا گولڈ - سلفر کے ساتھ آمیزش شدہیوریا کی ایک نئی قسم کا آغاز، ڈیجیٹل تجارت کے لیے اوپن نیٹ ورک (او این ڈی سی) پرکسانوں کی 1600 پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کو شامل کرنا، 8.5 کروڑ مستفیدین کے لیےپردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم – کسان ) کے تحت تقریباً 1700 کروڑ روپے کے بقدر رقم کی 14ویں قسط جاری کرنا۔ چتوڑ گڑھ، دھول پور، سروہی، سیکر اور سری گنگا نگر میں 5 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح اورباران، بوندی، کرولی، جھنجھنو، سوائی مادھو پور ،جیسلمیر اور ٹونک میں 7 میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنا،اورادے پور، بانسواڑہ، پرتاپ گڑھ اور ڈنگر پورضلعوں اور کیندریہ ودیالیہ تیوری، جودھپور کے اضلاع میں واقع 6 ایکلوّیہ رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیاجانا شامل ہے۔

17 ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 01st, 11:05 am

میرے کابینہ کے ساتھی جناب امت شاہ، نیشنل کوآپریٹو یونین کے صدر جناب دلیپ سنگھانی، ڈاکٹر چندرپال سنگھ یادو، ملک کے کونے کونے سے کوآپریٹو یونینوں کے تمام ممبران، ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں، دیگر معززین، خواتین اور حضرات، آپ سبھی کو 17 ویں انڈین کوآپریٹو مہاسمیلن پر بہت بہت مبارکباد۔ میں آپ سبھی کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کیا

July 01st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کیا۔ 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس کا بنیادی موضوع ’امرت کال: متحرک ہندوستان کے لیے امداد باہمی کے ذریعے خوشحالی‘ ہے۔ جناب مودی نے کوآپریٹو مارکیٹنگ، کوآپریٹو ایکسٹینشن اور ایڈوائزری سروس پورٹل کے لیے ای-کامرس ویب سائٹ کے ای-پورٹل لانچ کیے۔

نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایشا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 'مٹی بچاؤ' پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 05th, 02:47 pm

آپ سب کو،پوری دنیا کو ماحولیات کا عالمی دن بہت بہت مبارک ہو۔ سدھ گرو اور ایشا فاؤنڈیشن بھی آج مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مارچ میں، ان کی تنظیم نے مٹی بچاؤ مہم شروع کی تھی۔ ان کا 27 ممالک کا سفر آج 75ویں دن یہاں پہنچا ہے۔ آج جب ملک اپنی آزادی کا 75واں سال منا رہا ہے، اس امرت کے دور میں نئی ​​قراردادیں لے رہا ہے، تو اس طرح کی عوامی مہم بہت ضروری ہو جاتی ہے۔

PM Addresses 'Save Soil' Programme Organised by Isha Foundation

June 05th, 11:00 am

PM Modi addressed 'Save Soil' programme organised by Isha Foundation. He said that to save the soil, we have focused on five main aspects. First- How to make the soil chemical free. Second- How to save the organisms that live in the soil. Third- How to maintain soil moisture. Fourth- How to remove the damage that is happening to the soil due to less groundwater. Fifth, how to stop the continuous erosion of soil due to the reduction of forests.

وزیراعظم 5 جون کو ’مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ پروگرام میں شرکت کریں گے

June 04th, 09:37 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر 5 جون کو وگیان بھون میں 11 بجے ’مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔