ہندوستان-سعودی عرب نے سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی

July 28th, 11:37 pm

سرمایہ کاری پر ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب ڈاکٹر پی کے مشرا اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےمشترکہ طور پر کی۔یہ میٹنگ آج ورچوئل طریقے سے منعقدہوئی۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرینگرمیں وزیراعظم کےخطاب کا متن

June 21st, 06:31 am

یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مجھےیوگ اورریاضت کی سرزمین کشمیر میں آنے کی خوش بختی حاصل ہوئی ہے ۔ کشمیراور سرینگرکا یہ ماحول ، یہ توانائی اوراحساس یوگ سے ہمیں جو قوت ملتی ہے ، سرینگرمیں ہم اسے محسوس کررہے ہیں ۔ میں ملک کے سبھی لوگوں کو ، دنیا کے کونے کونے میں یوگ کررہے لوگوں کو کشمیر کی سرزمین سے یوگ کے دن کی مبارکباد دیتاہوں ۔

سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے عالمی دن 2024 پر وزیر اعظم کا خطاب

June 21st, 06:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی

December 26th, 08:06 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

’من کی بات‘ کی 107ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

November 26th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! من کی بات میں آپ کا خیر مقدم ۔ لیکن، ہم 26 نومبر کے اِس دن کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ یہ وہی دن ہے ، جب ملک پر زبردست دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں نے پورے ملک کے ساتھ ممبئی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن یہ بھارت کا حوصلہ ہے، جس نے ہمیں آزمائش سے باہر نکالا ۔ اب ہم پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پا رہے ہیں۔ میں ، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ، ان بہادر لوگوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے حملے کے دوران اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔

جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 04:12 pm

ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب

September 26th, 04:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔

ہند -سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کی پہلی میٹنگ میں وزیراعظم کا افتتاحی بیان

September 11th, 03:51 pm

آج ہند-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کی پہلی لیڈرس میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ دوہزار انیس کے میرے سعودی عرب کے دورہ کے دوران ہم نے اس کونسل کا اعلان کیا تھا۔

عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری(پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) کے لیے شراکت داری

September 09th, 09:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جو بائیڈن نے 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہ اجلاس کے موقع پر شراکت داری برائے عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری (پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) پر ایک خصوصی تقریب کی مشترکہ صدارت کی۔

عالمی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ(پی جی آئی آئی) اور ہند-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے لئے شراکت داری کے پروگرام میں وزیر اعظم کا بیان

September 09th, 09:27 pm

آپ سب کو اس خصوصی تقریب میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجھے اپنے دوست صدر بائیڈن کے ساتھ اس تقریب کی شریک صدارت کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آج ہم سب نے ایک اور اہم تاریخی معاہدہ کو اختتام پذیر ہوتے دیکھا ہے۔

برکس کی توسیع کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان

August 24th, 01:32 pm

سب سے پہلے میں صدر، میرے دوست رامافوسا جی کواس برکس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

’من کی بات‘ کی 103ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (30 جولائی ، 2023 ء )

July 30th, 11:30 am

'من کی بات' میں آپ سب کا پرتپاک استقبال۔ جولائی کا مہینہ یعنی مان سون کا مہینہ، بارش کا مہینہ۔ گزشتہ چند روز قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی اور مشکلات سے بھرے ہوئے رہے ہیں۔ یمنا سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ اسی دوران ، ملک کے مغربی حصے میں، بپرجوئے سائیکلون کچھ عرصہ قبل گجرات کے علاقوں سے بھی ٹکرایا تھا ۔ لیکن ساتھیوں ، ان آفات کے درمیان ہم سب ہم وطنوں نے پھر دکھا دیا ہے کہ اجتماعی کوشش کی قوت کیا ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ، ہمارے این ڈی آر ایف کے جوانوں ، مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ہماری صلاحیتیں اور وسائل کسی بھی آفت سے نمٹنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ہماری حساسیت اور ہاتھ تھامنے کا جذبہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سَرو جَن ہِتایے کا یہی جذبہ بھارت کی پہچان بھی ہے اور بھارت کی قوت بھی ہے۔

وزیر اعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل سے بات چیت کی

July 12th, 05:31 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے ساتھ بین مذاہب مذاکرات، انتہا پسند نظریات کی مخالفت، عالمی امن کو فروغ اور ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن

June 08th, 10:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر اعظم عالیجناب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔

گاندھی نگر، گجرات میں اکھل بھارتیہ سکشا سنگھ کے کنونشن سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

May 12th, 10:31 am

گجرات کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکز میں وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی اور جو زندگی بھر اپنا تعارف ایک استاد کے طور پر کراتے رہے، جناب پرشوتم روپالا جی، ہندوستان کی پارلیمنٹ کے گزشتہ انتخابات میں ملک میں پورے ملک میں زیادہ ووٹ لے کر جیتنے والے جناب سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے وزراء، اکھل بھارتیہ پرائمری سکشا سنگھ کے تمام اراکین، ملک کے کونے کونے سے آئے معزز اساتذہ کرام، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے گجرات کے گاندھی نگر میں اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھیویشن میں شرکت کی

May 12th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھیوشن میں شرکت کی، جو آل انڈیا پرائمری ٹیچر فیڈریشن کی 29ویں دو سالہ کانفرنس ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا واک تھرو بھی کیا۔ اس کانفرنس کا تھیم ’’اساتذہ تعلیم کی تبدیلی میں اولین حیثیت رکھتے ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفت و شنید کی

September 20th, 09:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔

ایس سی او کونسل کےسربراہان مملکت کے 21 ویں اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

September 17th, 12:22 pm

سب سے پہلے، میں صدر رحمن کو ایس سی او کونسل کی کامیاب صدارت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تاجکستان کی قیادت نے انتہائی چیلنجنگ صورتحال کے درمیان عالمی اور علاقائی سطح پر تنظیم کی موثر انداز میں رہنمائی کی ہے۔اس سال تاجکستان کی آزادی کی 30 ویں سالگرہ کے کے موقع پر، میں ہندوستان کی جانب سے تمام تاجک بھائیوں اور بہنوں اور صدر رحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عالی جناب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

March 10th, 07:01 pm

نئی دہلی، 10 مارچ 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مملکت سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عالی جناب محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔