سشکت ناری - وکست بھارت پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 11th, 10:30 am

آج کا یہ پروگرام خواتین کو تفویض اختیارات کے لحاظ سے بہت تاریخی ہے۔ آج مجھے نمو ڈرون دیدی مہم کے تحت، 1000 جدید ڈرون، خواتین کے خود امدادی گروپوں کو سونپنے کا موقع ملا ہے۔ ملک میں جو 1 کروڑ سے زیادہ بہنیں، پچھلے دنوں الگ الگ اسکیموں اور لاکھ کوششوں کی وجہ سے ، 1 کروڑ بہنیں لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ یہ آنکڑا چھوٹا نہیں ہے اور ابھی جب میں بات کر رہا تھا تو وہ کشوری بہن مجھے کہہ رہی تھی، وہ تو ہر مہینے 60-70 ہزار، 80 ہزار تک پہنچ جاتی ہے، بولے کمانے میں۔ اب ملک کے نوجوانوں کو بھی تحریک دے سکتے ہیں، گاؤں میں ایک بہن اپنے کاروبار سے ہر مہینے 60 ہزار، 70 ہزار روپیہ کماتی ہے۔ ان کی خود اعتمادی دیکھیے، ہاں کشوری وہاں بیٹھی ہے، ہاتھ اوپر کر رہی ہے۔ اور جب میں یہ سنتا ہوں، دیکھتا ہوں تو میرا یقین بہت بڑھ جاتا ہے۔ آپ کو تعجب ہوگا کبھی کبھی آپ جیسے لوگوں سے چھوٹی موٹی باتے سننے کو ملتی ہے نا، تو مجھے یقین بڑھ جاتا۔۔۔ ہاں یار ہم صحیح ملک میں ہیں، ملک کا ضرور کچھ بھلا ہوگا۔ کیونکہ ہم اسکیم تو بنائے، لیکن اس اسکیم کو پکڑکر کے آپ جو لگ جاتے ہیں نا۔۔۔ اور آپ نتیجہ دکھاتے ہیں۔ اور اس نتیجے کی وجہ سے سرکاری بابوؤں کو بھی لگتا ہے۔۔۔ ہاں یار کچھ اچھا ہو رہا ہے، تو کام تیزی سے بڑھتا ہے۔ اور اسی کی وجہ سے ، جب میں نے فیصلہ لیا کہ مجھے اب 3 کروڑ لکھ پتی دیدی کے آنکڑوں کو پار کرنا ہے۔ اور اسی مقصد سے آج 10 ہزار کروڑ روپئے کی رقم بھی، ان دیدیوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کی گئی ہے۔ اور میں ، آپ سبھی بہنوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے سشکت ناری - وکست بھارت پروگرام میں شرکت کی

March 11th, 10:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سشکت ناری- وکست بھارت پروگرام میں شرکت کی اور انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا، نئی دہلی میں نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعے زرعی ڈرون کے مظاہروں کا مشاہدہ کیا۔ ملک بھر میں 10 مختلف مقامات سے نمو ڈرون دیدیوں نے بھی بیک وقت ڈرون کے مظاہرے میں حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے 1000 نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرون بھی حوالے کئے۔ وزیر اعظم نے ہر ضلع میں بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے ذریعے سبسڈی والی شرح سود پر سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) کو تقریباً 8,000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کئے۔ وزیر اعظم نے ایس ایچ جیز(خود امدادی گروپوں) کو تقریباً 2,000 کروڑ روپے کیپٹلائزیشن سپورٹ فنڈ(سرمایہ کوتقویت دینے والا فنڈ) بھی تقسیم کیا۔ وزیر اعظم نے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم 11 مارچ کو دہلی میں سشکت ناری – وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے

March 10th, 11:14 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں واقع انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا میں سشتک ناری – وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے اور نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعہ زرعی ڈرون مظاہرہ ملاحظہ کریں گے۔ملک بھر کی 11 مختلف ریاستوں سے نمو ڈرون دیدیاں بھی بیک وقت اس ڈرون مظاہرے میں شرکت کریں گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم 1000 نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرون سونپیں گے۔