وزیر اعظم نے سنت شری سیوالال جی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا
October 05th, 02:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنت شری سیوالال جی مہاراج کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے انہیں سماجی اصلاح اور روحانی رہنمائی کا مشعل بردار بتاتے ہوئے ان کی ستائش کی۔مہاراشٹر کے واشیم میں زراعت اور مویشی پروری کے شعبے کے اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 05th, 12:05 pm
آجیر بھویہ سبھانن سمپورن دیشیتی اوپستھتی مار گور بھئی یاڈی- بھین سین جے سیوا لال، جے سیوا لال۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واشم، مہاراشٹر میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا
October 05th, 12:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے واشیم میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ ان اقدامات میں پی ایم-کسان سمان ندھی کی 18ویں قسط کی ادائیگی، نمو شیتکاری مہاسمان ندھی یوجنا کی 5ویں قسط کا آغاز، ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت 7,500 سے زیادہ پروجیکٹوں ، 9,200 فارمر پروڈیوسر تنظیموں، پورے مہاراشٹر میں 19 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے پانچ سولر پارکوں کو وقف کرنا اور مویشیوں کے لیے یونیفائیڈ جینومک چپ اور دیسی جنس پر مبنی سیمین ٹیکنالوجی کا آغاز شامل ہیں۔وزیر اعظم 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
October 04th, 05:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ واشیم جائیں گے اور تقریباً 11:15 بجے جگدمبا ماتا مندر، پوہرا دیوی میں درشن کریں گے۔ وہ واشیم میں سنت سیوالال مہاراج اور سنت رام راؤ مہاراج کی سمادھیوں پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم بنجارہ برادری کے شاندار ورثے کو مناتے ہوئے، بنجارہ وراثت میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، وہ تقریباً 23,300 کروڑ روپے کی مالیت کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق کئی اقدامات کا آغاز کریں گے۔ شام 4 بجے کے قریب، وزیر اعظم تھانے میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد شام 6 بجے کے قریب، بی کے سی میٹرو اسٹیشن سے، وہ بی کے سی سے آرے جے وی ایل آر، ممبئی تک چلنے والی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ بی کے سی اور سانتا کروز اسٹیشنوں کے درمیان میٹرو میں سواری بھی کریں گے۔