وزیراعظم 23 نومبر کو ‘‘میرا بائی جنم اُتسو’’ میں شرکت کرنے کے لئے متھرا کا دورہ کریں گے

November 21st, 06:14 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ‘‘میرا بائی جنم اُتسو’’ میں شرکت کریں گے، جو کہ اترپردیش کے شہر متھرا میں، سنت میرا بائی کی 525 ویں سالگرہ منانے کے لئے، 23 نومبر 2023 کو تیسرے پہر تقریبا ساڑھے چار بجے منعقد کردہ ایک پروگرام ہے۔ وزیراعظم، سنت میرا بائی کی یاد میں ایک یادگاری ٹکٹ اور سکے کا اجراء بھی کریں گے۔ وہ اس موقع پر منعقدہ ثقافتی پروگرام میں شرکت بھی کریں گے۔ اس پروگرام میں ، سنت میرا بائی کی یاد میں سال بھر طویل پروگراموں کے آغاز کی تقریب بھی کی جائے گی۔