متھرا میں سنت میرا بائی کے 525 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

November 23rd, 07:00 pm

سب سے پہلے تو میں آپ سے معافی چاہتاہوں کیوں کہ مجھے آنے میں تاخیر ہوئی، کیوں کہ میں راجستھان میں چناؤ کے ایک میدان میں تھا، اور اس میدان میں اب اس بھکتی ماحول میں آیا ہوں ۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ا ٓج برج کے درشن کاموقع ملا ہے ، برج واسیو ں کے درشن کاموقع ملا ہے ۔ کیوں کہ یہاں وہی آتا ہے جہاں شری کرشن اور شری جی بلاتے ہیں ۔ یہ کوئی معمولی سرزمین نہیں ہے۔ یہ برج تو ہمارے‘شیام- شیام جو’ کا اپنا دھام ہے۔ برج ‘لال جی ’ ا ور ‘لاڈلی جی’ کے پریم کا حقیقی اوتار ہے۔ یہ برج ہی ہے جس کی رج بھی پوری دنیا میں پوجنے کے قابل ہے۔ برج کی رج رج میں رادھا رانی رچی بسی ہیں ، یہاں کے ذرے ذرے میں کرشن سمائےہوئے ہیں ۔ اور اسی لئے ہمارے گرنتھوں میں کہا گیا ہے – سپت دوئی پیشو یت تیرتھ، بھرمناتہ چہ یتا پلم-پراپیتےچا ادھکن تسماتہ، متھرا بھرمنیتے۔ یعنی دنیا کی سبھی تیرتھ یاتراؤں کاجو فائدہ ہوتاہے، اس سے بھی زیادہ فائدہ تنہا متھرا اوربر ج کی یاترا سے ہی مل جاتا ہے ۔ آج برج رج مہوتسو اور سنت میرا بائی جی کے 525 ویں یوم پیدائش کی تقریب کے ذریعہ مجھے ایک بار پھر برج میں آپ سب کے بیچ آنے کے موقع ملا ہے ۔ میں دیویہ برج کے سوامی بھگوان کرشن اوررادھا رانی کو پورے سمرپن کے جذبے سے پرنام کرتا ہوں ۔ میں میرا بائی جی کے چرنو ں میں بھی نمن کرتے ہوئےبرج کے سبھی سنتوں کو پرنام کرتاہوں ۔ میں رکن پارلیمان بہن ہما مالنی جی کا بھی استقبال کرتاہوں ۔ وہ رکن پارلیمان تو ہیں لیکن برج میں وہ رچ بس گئی ہیں ۔ ہما جی نہ صرف ایک رکن پارلیمان کے طور پر برج رس مہوتسو کے انعقاد کے لئے پورے جذبے سے مصروف ہیں ، بلکہ خود بھی کرشن بھکتی میں شرابور ہوکرصلاحیت اور فن کے مظاہرے سے تقریب کو اور عالیشان بنانےکا کام کرتی ہیں ۔

وزیر اعظم نے اترپردیش کے متھرا میں سنت میرا بائی جنموتسو میں شرکت کی

November 23rd, 06:27 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے متھرا میں سنت میرا بائی کی 525 ویں جینتی کے پروگرام سنت میرا بائی جنموتسو میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے سنت میرا بائی کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ انھوں نے ایک نمائش میں واک تھرو بھی کیا اور ایک ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سنت میرا بائی کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والے پروگراموں کا آغاز ہوتا ہے۔

من کی بات کے 106ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (29.10.2023)

October 29th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں آپ کا ایک بار پھر خیر مقدم ہے۔ یہ ایپی سوڈ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پورے ملک میں تہواروں کی امنگ ہے، آپ سبھی کو آنے والے سبھی تہواروں کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیر اعظم نے سنت میرا بائی جینتی کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی

October 28th, 06:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنت میرابائی کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے انہیں بھگوان کرشن کی ایک لاثانی عقیدت مند قرار دیا اور کہا کہ ان کے بھجن اور دوہے ہر گھر میں گائے جاتے ہیں اور ان کی حیات معاشرے کے لیے ترغیب کا ایک وسیلہ ہے۔