خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
August 25th, 11:30 am
آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔’’جامع شراکت داری کے قیام‘‘ پرہندوستان-پولینڈ کا مشترکہ بیان
August 22nd, 08:21 pm
جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر ، جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 سے 22 اگست 2024 تک پولینڈ کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ تاریخی دورہ، اس وقت ہوا جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
August 22nd, 03:00 pm
وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔آسٹریا کے ویانا، میں ہندوستانی برادری سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
July 10th, 11:00 pm
تو میں شروع کروں؟ آسٹریا کے اقتصادیات اور محنت کے عزت مآب وزیر، ہندوستانی ڈائاسپوراکے میرے تمام ساتھیو، ہندوستان کے تمام دوستو، خیر خواہو،آپ سب کونمسکار۔وزیر اعظم نے آسٹریا میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا
July 10th, 10:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویانا میں ان کے اعزاز میں بیرون ملک مقیم افراد کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر کمیونٹی کی جانب سے ان کا خصوصی گرمجوشی اور تپاک سے استقبال کیا گیا۔ آسٹریا کے وفاقی وزیر محنت اور معیشت عزت مآب جناب مارٹن کوچر نے بھی کمیونٹی کے اجتماع میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ملک بھر سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔وارانسی کے بی ایچ یو میں سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 11:00 am
آپ سب پریوار کے لوگن کے ہمار پرنام ! مہامنا کے اس آنگن میں تمام اہل علم اور خاص کر نوجوان اسکالرز کے درمیان آکر علم کی گنگا میں ڈبکی لگانے کا احساس ہورہا ہے۔ جو کاشی ابدی ہے، جو کاشی وقت سے بھی قدیم کہی جاتی ہے، جس کی شناخت ہماری جدید نوجوان نسل ذمہ داری سے مضبوط کر رہی ہے، یہ منظر دل کو اطمینان بھی دیتا ہے، فخر کا احساس بھی کراتا ہے اور یہ اعتماد بھی دلاتا ہے کہ امرت کال میں آپ سبھی نوجوان ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کاشی علم کا سرمایہ ہے۔ آج کاشی کی وہ طاقت اور اس کی شکل، پھر سے ابھر رہی ہے۔ یہ پورے ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے اور اب مجھے کاشی سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا، کاشی سنسد علمی مقابلہ، اور کاشی سنسد فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کو انعامات دینے کا موقع ملا ہے۔ میں تمام جیتنے والوں کو ان کی محنت، ان کی صلاحیتوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں، میں ان کے اہل خانہ اور ان کے گروؤں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور جو نوجوان کامیابی سے چند قدم دور ہیں، کچھ 4 پرآکر پھنس گئے ہیں، میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کاشی کی علمی روایت کا حصہ بنے اور اس کے مقابلے میں بھی حصہ لیں۔ یہ اپنے آپ میں بڑے فخر کی بات ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی ساتھی ہارا نہیں ہے اور نہ ہی پیچھے رہا ہے۔ آپ اس شرکت کے ذریعے بہت سی نئی چیزیں سیکھ کر کئی قدم آگے آئے ہیں۔ اس لیے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر شخص مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں اس تقریب کے انعقاد کے لیے شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ، کاشی ودوت پریشد اور تمام اسکالرز کا بھی احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے کاشی کے سنسد کے طور پر میرے وژن کو پورا کرنے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے اور بے مثال تعاون فراہم کیا ہے۔ کاشی میں گزشتہ 10 سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور کاشی کے بارے میں مکمل معلومات پر آج یہاں دو کتابوں کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ کاشی نے گزشتہ 10 سالوں میں ترقی کا جو سفر طے کیا ہے، اس کے ہر مرحلے اور یہاں کی ثقافت کو بھی ان کافی ٹیبل بک میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشی میں منعقد ہونے والے تمام سنسدی مقابلوں پر چھوٹی کتابیں بھی لانچ کی گئی ہیں۔ میں اس کے لیے کاشی کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی
February 23rd, 10:20 am
وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کاشی سنسد پرتیوگیتا پر کتابچہ اور ایک کافی ٹیبل بک کی بھی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے کاشی سنسد گیان پرتیوگیتا، کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا اور کاشی سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کے فاتحین کوانعامات سے نوازا اور وارانسی کے سنسکرت کے طلباء میں کتابیں، یونیفارم سیٹ، موسیقی کے آلات اور میرٹ اسکالرشپ بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا گیلری کا بھی معائنہ کیا اور شرکاء کے ساتھ ان کی تصویروں کے اندراجات کے ساتھ بات چیت کی۔شریل پربھوپاد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 08th, 01:00 pm
اس مقدس تقریب میں موجود تمام قابل احترام سنتوں، آچاریہ گوڈیا مشن کے عقیدت مند بھکتی سندر سنیاسی جی، کابینہ میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ملک اور دنیا سے وابستہ تمام کرشن بھکت، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا
February 08th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے آچاریہ سریلا پربھوپد کے مجسمے پر پھول نذر کئے اور ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سکہ جاری کیا۔ گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور اس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔آئی شری سونل ماتا کے صد سالہ جینتی پروگرام میں وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
January 13th, 12:00 pm
موجودہ گادی پتی - پوجیہ کنچن ماں منتظم - پوجیہ گریش آپا آج پوش کے مقدس مہینے میں، ہم سب آئی شری سونل ماں کی صد سالہ جینتی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ آئی شری سونل ماں کا آشیرواد سے مجھے اس مبارک تقریب سے جڑنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ میں پورے چارن سماج کا، تمام منتظمین کا، اور سونل ماں کے تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مڈھڑا دھام، چارن سماج کے لیے عقیدت کا مرکز ہے، طاقت کا مرکز ہے، رسومات اور روایات کا مرکز ہے۔ میں آئی کے شری چرنوں میں اپنی حاضری پیش کرتا ہوں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آئی شری سونل ماتا کی پیدائش كے صد سالہ پروگرام سے خطاب کیا
January 13th, 11:30 am
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سونل ماتا کے پیدائش كی تین روزہ صد سالہ تقریب کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوتی سوروپا سونل ماں اس حقیقت کی زندہ مثال ہیں کہ ہندوستان کسی بھی دور میں مجسم روحوں سے خالی نہیں رہا۔ اس ادراك كے ساتھ کہ گجرات اور سوراشٹر خاص طور پر عظیم سنتوں اور شخصیات کی سرزمین رہی ہیں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس خطے میں بہت سے سنتوں اور عظیم روحوں نے پوری انسانیت کے لیے اپنا نور پھیلایا ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوءے کہ مقدس گرنار بھگوان دتا تریہ اور ان گنت سنتوں کا مقام رہا ہے كہا كہ سوراشٹرا کی اس لازوال سنت روایت میں شری سونل ماتا جدید دور کے لیے روشنی کی کرن کی طرح تھیں۔ اُن کی روحانی توانائی، انسانی تعلیمات اور تپسیا نے ان کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز الوہی كشش پیدا کی جسے آج بھی جوناگڑھ اور مڈھ ڈا کے سونل دھام میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔’من کی بات‘ کی 107ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 26th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! من کی بات میں آپ کا خیر مقدم ۔ لیکن، ہم 26 نومبر کے اِس دن کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ یہ وہی دن ہے ، جب ملک پر زبردست دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں نے پورے ملک کے ساتھ ممبئی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن یہ بھارت کا حوصلہ ہے، جس نے ہمیں آزمائش سے باہر نکالا ۔ اب ہم پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پا رہے ہیں۔ میں ، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ، ان بہادر لوگوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے حملے کے دوران اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں تلسی پیٹھ پروگرام میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 03:55 pm
میں چترکوٹ کی مقدس سرزمین کو ایک بار پھر سلام کرتا ہوں، میری خوش قسمتی ہے کہ آج پورے دن میں مجھے الگ الگ مندروں میں پربھو شری رام کے درشن کا موقع ملا اور سنتوں کا آشیرواد بھی ملا ہے۔ خاص طور پر جگد گرو رام بھدراچاریہ جی سے جو محبت ملتی ہے، وہ مجھے شدت جذبات سے مغلوب کردیتی ہے۔ تمام قابل احترام سنتوں، مجھے خوشی ہے کہ آج اس مقدس مقام پر مجھے جگد گرو جی کی کتاب کے اجراء کا موقع ملا ہے۔ اشٹا دھیائی بھاشیہ ، رامانند چاریہ چریتم، اور بھگوان کرشن کی راشٹر لیلا، یہ سبھی گرنتھ بھارت کی عظیم علمی روایت کو مزید تقویت بخشیں گے۔ میں ان کتابوں کو جگد گرو جی کے آشیرواد کا ایک اور روپ مانتا ہوں۔ آپ سبھی کو میں ان کتابوں کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔PM addresses programme at Tulsi Peeth in Chitrakoot, Madhya Pradesh
October 27th, 03:53 pm
PM Modi visited Tulsi Peeth in Chitrakoot and performed pooja and darshan at Kanch Mandir. Addressing the gathering, the Prime Minister expressed gratitude for performing puja and darshan of Shri Ram in multiple shrines and being blessed by saints, especially Jagadguru Rambhadracharya. He also mentioned releasing the three books namely ‘Ashtadhyayi Bhashya’, ‘Rambhadracharya Charitam’ and ‘Bhagwan Shri Krishna ki Rashtraleela’ and said that it will further strengthen the knowledge traditions of India. “I consider these books as a form of Jagadguru’s blessings”, he emphasized.’من کی بات‘ کی104ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن (27 اگست ، 2023 ء )
August 27th, 11:30 am
میرے پیارے پریوار جن، نمسکار۔ من کی بات کے اگست کے ایپی سوڈ میں ایک بار پھر آپ کا دِلی خیر مقدم ہے ۔ مجھے یاد نہیں کہ کبھی ساون کے مہینے میں 'من کی بات' پروگرام دو بار ہوا ہو لیکن اس بار ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ساون کا مطلب ہے ،مہاشیو کا مہینہ، تہواروں اور جوش کا مہینہ۔ چندریان کی کامیابی نے ،جشن کے اس ماحول کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ چندریان کو چاند پر پہنچے تین دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ یہ کامیابی اتنی عظیم ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کی بحث ناکافی ہوگی۔ آج جب میں ، آپ سے بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنی ایک پرانی نظم کی چند سطریں یاد آ رہی ہیں...جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 18th, 02:15 pm
ہندوستان کے ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی طرف سے، میں آپ کا ہندوستان اور اپنی آبائی ریاست گجرات میں نہایت گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کو خوش آمدید کہنے میں میرے ساتھ 2.4 ملین ڈاکٹرز، 3.5 ملین نرسیں، 1.3 ملین نیم طبی عملے، 1.6 ملین فارماسسٹ، اور لاکھوں دیگر لوگ ہیں، جو ہندوستان میں حفظان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔وزیر اعظم کا جی - 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب
August 18th, 01:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ جی – 20 وزراء صحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔PM greets on World Sanskrit Day
August 12th, 08:54 pm
The Prime Minister Shri Narendra Modi has greeted the people on the World Sanskrit Day. He acknowledged the efforts of those working for popularizing Sanskrit. He shared two instances from Mann ki Baat where he elaborated on the importance and Beauty of Sanskrit. He also highlighted the growing popularity of Sanskrit amongst the Youth.’من کی بات‘ کی 90ویں کڑی میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (26.06.2022)
June 26th, 11:30 am
اسی طرح سنجنا، سوناکشی اور بھاؤنا نے بھی مختلف ریکارڈ بنائے ہیں۔ اپنی محنت سے ان کھلاڑیوں نے بتایا ہے کہ آنے والے وقت میں بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کی ساکھ کتنی بڑھنے والی ہے۔ میں ان تمام کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔Indian freedom struggle blessed with energy of equality, humanity & spiritualism received from the Saints: PM
February 05th, 05:54 pm
Prime Minister Narendra Modi dedicated to the nation the ‘Statue of Equality’ in Hyderabad. The 216-feet tall Statue of Equality commemorates the 11th century Bhakti Saint Sri Ramanujacharya, who promoted the idea of equality in all aspects of living including faith, caste and creed.