وارانسی کے بی ایچ یو میں سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 11:00 am
آپ سب پریوار کے لوگن کے ہمار پرنام ! مہامنا کے اس آنگن میں تمام اہل علم اور خاص کر نوجوان اسکالرز کے درمیان آکر علم کی گنگا میں ڈبکی لگانے کا احساس ہورہا ہے۔ جو کاشی ابدی ہے، جو کاشی وقت سے بھی قدیم کہی جاتی ہے، جس کی شناخت ہماری جدید نوجوان نسل ذمہ داری سے مضبوط کر رہی ہے، یہ منظر دل کو اطمینان بھی دیتا ہے، فخر کا احساس بھی کراتا ہے اور یہ اعتماد بھی دلاتا ہے کہ امرت کال میں آپ سبھی نوجوان ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کاشی علم کا سرمایہ ہے۔ آج کاشی کی وہ طاقت اور اس کی شکل، پھر سے ابھر رہی ہے۔ یہ پورے ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے اور اب مجھے کاشی سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا، کاشی سنسد علمی مقابلہ، اور کاشی سنسد فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کو انعامات دینے کا موقع ملا ہے۔ میں تمام جیتنے والوں کو ان کی محنت، ان کی صلاحیتوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں، میں ان کے اہل خانہ اور ان کے گروؤں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور جو نوجوان کامیابی سے چند قدم دور ہیں، کچھ 4 پرآکر پھنس گئے ہیں، میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کاشی کی علمی روایت کا حصہ بنے اور اس کے مقابلے میں بھی حصہ لیں۔ یہ اپنے آپ میں بڑے فخر کی بات ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی ساتھی ہارا نہیں ہے اور نہ ہی پیچھے رہا ہے۔ آپ اس شرکت کے ذریعے بہت سی نئی چیزیں سیکھ کر کئی قدم آگے آئے ہیں۔ اس لیے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر شخص مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں اس تقریب کے انعقاد کے لیے شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ، کاشی ودوت پریشد اور تمام اسکالرز کا بھی احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے کاشی کے سنسد کے طور پر میرے وژن کو پورا کرنے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے اور بے مثال تعاون فراہم کیا ہے۔ کاشی میں گزشتہ 10 سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور کاشی کے بارے میں مکمل معلومات پر آج یہاں دو کتابوں کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ کاشی نے گزشتہ 10 سالوں میں ترقی کا جو سفر طے کیا ہے، اس کے ہر مرحلے اور یہاں کی ثقافت کو بھی ان کافی ٹیبل بک میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشی میں منعقد ہونے والے تمام سنسدی مقابلوں پر چھوٹی کتابیں بھی لانچ کی گئی ہیں۔ میں اس کے لیے کاشی کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی
February 23rd, 10:20 am
وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کاشی سنسد پرتیوگیتا پر کتابچہ اور ایک کافی ٹیبل بک کی بھی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے کاشی سنسد گیان پرتیوگیتا، کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا اور کاشی سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کے فاتحین کوانعامات سے نوازا اور وارانسی کے سنسکرت کے طلباء میں کتابیں، یونیفارم سیٹ، موسیقی کے آلات اور میرٹ اسکالرشپ بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا گیلری کا بھی معائنہ کیا اور شرکاء کے ساتھ ان کی تصویروں کے اندراجات کے ساتھ بات چیت کی۔